کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپ :eek: اور کوفتے ۔؟ بھابھی کدھر ہیں ۔؟ حیرت ہے انکے ہوتے ہوئے آپ کوفتے ۔ :grin::grin:
اچھا اب بنا لئے تو میرے لئے بھی بیجھ دیچئے گا ، آخر کو میں بھی تو چکھوں بھلا کیسے بنے ہیں :confused: ،۔

وہ درس پر گئی ہوئی تھیں، وقت کم تھا کہ وہ واپس آ کر پکاتیں، تو میں نے سوچا اس کی غیر موجودگی میں میں ہی یہ کارنامہ سرانجام دے دوں۔ اچھے ہی بنے تھے۔
 

حسن علوی

محفلین
آج تو خواب غفلت میں افطاری بیتی۔ گھر پر کوئی تھا نہیں اور خود کو کچھ ڈھنگ سے بنانا نہیں آتا بس ہوا خوری کی اور غصہ پیا، صبر شکر کیا اور چپ سادھ کر بیٹھے رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو خواب غفلت میں افطاری بیتی۔ گھر پر کوئی تھا نہیں اور خود کو کچھ ڈھنگ سے بنانا نہیں آتا بس ہوا خوری کی اور غصہ پیا، صبر شکر کیا اور چپ سادھ کر بیٹھے رہے۔

او ہو حسن بھائی یہ کیا؟ جب پتہ تھا کہ کوئی نہیں ہو گا تو پہلے ہی کیوں نہ بندوبست کر لیا؟
 

حسن علوی

محفلین
کیا بتاؤں شمشاد بھائی سوچا تھا کہ افطاری سے پہلے تو اٹھ ہی جاؤں گا پر شومئی قسمت ہمیں کیا معلوم تھا کہ یہ سب ہوگا:(
خیر اب پچھتائے کیا جب چڑیاں چگ گیئں کھیت:rolleyes:


آئندہ دھیان رکھوں گا۔

آج سحری میں‌ قیمہ پراٹھہ ود چائے کا کوف;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top