کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

میم نون

محفلین
ہم نے آج افطاری کا پروگرام رکھا ہے یہاں پر (یہاں کی کچھ دوست پاکستانی فیملیز اکٹھا ہوں گی ہمارے گھر) ابھی کچن میں جا رہا ہوں امی کا ہاتھ بٹانے کچھ دیر بعد۔

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں، لیکن یہاں شروع میں زیادہ ہوتی ہیں کیونکہ آخری عشرے میں شبینہ ہونے کی وجہ سے مصروفیت کم کرنا پڑتی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
وہ درس پر گئی ہوئی تھیں، وقت کم تھا کہ وہ واپس آ کر پکاتیں، تو میں نے سوچا اس کی غیر موجودگی میں میں ہی یہ کارنامہ سرانجام دے دوں۔ اچھے ہی بنے تھے۔




ہاں تو پیکٹ والے کوفتوں میں بھلا کیا تردد ۔ آل ریڈی بنے ہوتے ہیں صرف مصالحہ تیار کرنا ہوتا ہے ۔

:)grin: تبھی تو میں حیران تھی کوفتے :eek: :confused: اور آپ :rolleyes: ، وہ تو آج پتا چلا تیار شدہ کو بنا رہے تھے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں تو پیکٹ والے کوفتوں میں بھلا کیا تردد ۔ آل ریڈی بنے ہوتے ہیں صرف مصالحہ تیار کرنا ہوتا ہے ۔

:)grin: تبھی تو میں حیران تھی کوفتے :eek: :confused: اور آپ :rolleyes: ، وہ تو آج پتا چلا تیار شدہ کو بنا رہے تھے ۔

یہ تو لگتا ہے کسی نے مخبری کر دی ہے۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں وہی کھجور، فروٹ چاٹ، چنا چاٹ، پکوڑے، جوس۔

اب باقی رہ ہی کتنے گئے ہیں روزے، بس پانچ ہی تو رہ گئے ہیں، ہو سکتا ہے چار ہی باقی ہوں۔
 

حسن علوی

محفلین
آج پکوڑے + پکوڑے(بینگن والے اسپیشل) + فلیورڈ ملک + پھل

ہمارے ہمسائے میں ایک بنگالی لڑکا رہتا ھے اسی نے آکر ہمیں‌ یہ بینگن والے پکوڑے بنا کر دیئے، بڑے ٹیسٹی تھے
 

میم نون

محفلین
آج افطاری میں:
روٹی تھی مکس سبزیوں کے ساتھ، دال اور پمپکن کا سالن اور دہی کی چٹنی۔۔۔
اسکے علاوہ فروٹ‌چاٹ تھی۔۔۔ لیکن میں‌نے نہیں‌کھائی
اور کھانے کے بعد بھائی بازار سے پیزا لے آئے ;)


والسلام، نوید
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top