لیکن اگر اس دن مصالحے والے نان نہ بنے تو دہی بڑے تو گئے ناں مفت میں۔
تو آپ کے ہاں جو پکا بنا ہوا وہ مانگ لوں گی ۔
لیکن اگر اس دن مصالحے والے نان نہ بنے تو دہی بڑے تو گئے ناں مفت میں۔
یہ مصالحے دار نان خود بنائے تھے قیصرانی ؟ کیسے بنتے ہیں یہ ۔۔ میں تو پہلی بار سن رہی ہوں یہ نام ہی ۔۔
آج تو بہت عرصے بعد سرسوں کا ساگ اور چال کی روٹی کھائی ۔۔
افُ افففف ۔ ۔۔ سارہ تم نے کبھی مصالحے دار کا نام ہی نہیں سنا
جیسے قیمعہ بھرے نان ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ایسے ہی مصالحے والے بھی ۔ میں کبھی کبھی کھاتی ہوں جس نان میں مکس سبزی ہو اور چٹ پٹا ہو ۔ ۔۔
ہر طرح کے نان ملتے ہیں ۔ ۔۔
ساگ ۔ ۔
مجھے ویسے تو پاکستان آنے کا شوق ہی نہیں مگر لگتا ہے کھانے ۔ ۔ کھانے کو آنا ہی پڑے گا ۔۔
تم سب ساگ کے مزے لے رہے ہو میں بچاری روز اپنے کھانے بنا پکا کھا کر تنگ ہوں
تو کیا وہاں ساگ پالک نہیں ملتی ؟۔۔۔۔ چلیں ویسے نہ سہی کھانے کے بہانے ہی آجائیں ۔۔۔ :tounge: سرسوں کا ساگ تو یہاں کراچی میں بھی نہیں ملتا ۔۔ منگوانا پڑتا ہے اندرون سندھ سے ۔۔ امی مکھن میں بناتی ہیں بہت مزے کا ۔۔ اور اس کے ساتھ چاول کی روٹی بہت مزے کی لگتی ہے ۔۔ سردیوں کی ڈش ہے یہ ۔۔ آپ آنے کا سوچیں ۔۔ کھانے کی فکر نہ کریں ۔۔ اتنی سگھڑ آپ کی سہیلیاں بھلا کس کام کی ہیں ۔۔۔
سرسوں کا ساگ اور مکئی کی یا باجرے کی روٹی پنجاب میں بہت مزے سے کھاتے ہیں۔ چاول کی روٹی ادھر کم ہی بنتی ہے۔
ساگ اور مکھن کا گہرا ساتھ ہے۔
افف مکھن
ساگ پالک کیا ہے سارہ ؟ اگر پتوں والی پالک ہے تو یہ گھانس پھونس مجھے ذرا بھی پسند نہیں ہے مجھے تو سرسوں کا ساگ پسند ہے بہت بہت عرصہ ہوا نہیں کھایا نا پکایا ہے ۔
میرے خیال میں ملتا تو ہے ۔ مگر اتنی محنت کون کرے اسکو لاؤ ، بناؤ ، کاٹو ، اور پکاؤ
اس سے بہتر ہے میں تمھارے اور شگفتہ کے پاس آجاؤں بنے بنائے کھانے تو ملے گے ناںورنہ میں تنگ پڑ گئی ہوں آٹھ سالوں سے روز کی وہی سبزیاں ۔ ۔وہی دال مرغی ، ۔
ستم یہ کہ وہ بھی اپنے ہی ہاتھ کے پکے ہوئے کھانے
میں سوچ رہی ہوں پاکستان کا چکر لگا لوں ۔ ۔ جتنی وہاں میری سہیلیاں ہیں روز کے کھانے تو مزے مزے کے کھاؤں ناں سب سے
پرسوں ٹی ۔ وی پر لاہور فوڈ سٹریٹ دکھا رہے تھے اور میرے منہ میں پانی آگیا ، ۔۔ میں کبھی بھی لاہور فوڈ نہیں گئی ۔ مگر اب صرف کھانے کو دیکھکر دل کر رہا ہے جانے کو ،۔ ۔