کیا پکایا اور کیا کھایا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یہاں بارش ہی نہیں ہوتی تو گڑ والے چاول کیا بنائیں اور ہاں یہاں گُڑ بھی نہیں ملتا۔

ابھی تو میں بازار سے پکا پکایا لے آیا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کچھ بھی نہیں۔۔۔؟؟؟:confused: وہ آپ کا پسندیدہ کھانا۔۔۔"غمِ جاناں" بھی نہیں۔۔۔؟؟ اور اگر یہ بھی نہیں تو بھابی نے ڈانٹ بھی نہیں کھلائی کیا؟:(

اسی غمِ جاناں کے شاخسانے ہیں سارے، آپ کی بھابی نہ ڈانٹ کھلاتی ہے اور نہ کھانا، اور حد یہ کہ غم جاناں بھی نہیں کھانے دیتی۔ :(

۔
 

تیشہ

محفلین
آج میں نے بھی کچھ نہیں بنایا ۔ ۔
Dancing_Doll.gif
 

سارہ خان

محفلین
اسی غمِ جاناں کے شاخسانے ہیں سارے، آپ کی بھابی نہ ڈانٹ کھلاتی ہے اور نہ کھانا، اور حد یہ کہ غم جاناں بھی نہیں کھانے دیتی۔ :(

۔

اب آپ ان کو چھوڑ کر کسی اور کے غم میں مبتلا رہیں گے ۔۔ تو وہ یہی کریں گی نہ پھر ۔۔۔:rolleyes:;)
 

سارہ خان

محفلین
فی الحال تو سیب کھایا ہے
گھر میں شائد دال پک رہی ہے

ابھی تک سیب کی جان نہیں چھوڑی تیلے بھیا ۔۔ :confused:۔۔
آپ کے سیب کھانے کا پڑھ کر مجھے اپنے اسکول کے دن یاد آ جاتے ہیں ۔۔ جب امی روز صبح میں سیب پکڑاتی تھیں ۔۔ اور کہتی تھیں کہ یہ لنچ ٹائیم میں ضرور کھانا ہے ۔۔:)۔۔ لگتا بھابی بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی کرتی ہیں ۔۔;) :)۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی آپ کون سی ڈش بہت اچھی سی خود بنا سکتے ہیں ؟ اور آپ چائے کے لئے کس طرح انتظام کر رہے ہیں بھابھی کے بغیر ؟ جب تک بھابھی نہیں آپ چائے پینی ہی نہیں !
 

شمشاد

لائبریرین
میں بہت اچھا باورچی بھی ہوں، کافی کچھ اچھا پکا لیتا ہوں۔ اور چائے، اس کے بغیر کیسے گزارہ ہو سکتا ہے؟ وہ تو میں آپ کی بھابھی کے ہوتے ہوئے بھی کئی دفعہ خود ہی بنا کر پی لیتا ہوں کہ وہ مصروف ہوتی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top