فاتح
لائبریرین
اوکیولس رفٹ کے ابھی تک صرف ڈیولپر ایڈیشنز ہی آئے ہیں اور انہیں بھی پہلی مرتبہ کنیکٹ کر کے قابل استعمال بنانے میں کافی جھنجھٹ ہیں، علاوہ ازیں اس میں تاروں کا بکھیڑا الگ ہے کہ سر میں سے تاریں جا کر کمپیوٹر کو لگی ہوئی ہوتی ہیں۔ہم نے اوریجنل اوکولس رفٹ ایک نمائش میں ٹیسٹ کیا تھا۔ یہ گمک کے طور پر تو ٹھیک پرروز مرہ استعمال کیلئے شاید درست نہ ہو۔
سام سنگ گیئر وی آر کو پہلی مرتبہ کنیکٹ کرنا بچوں کا کھیل ہے کہ آپ نے صرف اپنا فون اس ہیڈ سیٹ میں لگانا ہے اور فون نے خود بخود اس ڈیوائس کو ڈیٹیکٹ کر کے سافٹ ویئر انسٹال کر لینا ہے اور بس۔۔۔
پھر اس سام سنگ گیئر وی آر میں کوئی تار نہیں ہے لہٰذا اسے آپ باہر بھی لے جا سکتے ہیں، گاڑی میں، جہاز میں، ٹرین میں، پارک میں، وغیرہ وغیرہ
خصوصاً جہاز میں تو آپ کو کبھی بدبو دار تو کبھی خراٹوں والے اور کبھی بے انتہا باتونی مسافروں کو اپنے ساتھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس گیئر کو جہاز میں ساتھ لے جائیں اور یوں سمجھیں گویا آپ 3 ڈی سینما میں بیٹھ کر سفر کر رہے ہیں، علاوہ ازیں بدبو کے علاوہ باقی شکایات کا بھی ازالہ ہو جائے گا۔
آخری تدوین: