کیا کسی نے سام سنگ گیئر وی آر استعمال کیا ہے یا اس کا خواہش مند ہے؟

عباس اعوان

محفلین
صد فیصد متفق ہوں آپ سے، میں بھی مائکرو سافٹ کے ہولو لینس کی آگمینٹڈ ریئلٹی کا شدت سے منتظر ہوں۔ ابن سعید بھائی سے ہماری طویل نشستوں کے دوران اس پر سیر حاصل گفتگو ہوئی تھی اور آگمینٹڈ ریئلٹی کے کئی زاویے زیر بحث آئے تھے۔
عارف کو جواب دیتے ہوئے گذشتہ مراسلے میں اس کا ذکر کرنا چاہ رہا تھا لیکن رہ گیا۔ اچھا ہوا کہ آپ نے اس کا تذکرہ کر دیا۔
سب سے بڑی خوبی اس کی میرے نزدیک یہ ہے کہ میرے خیال میں اے آر، وی آر سے زیادہ پریکٹیکل چیز ہے۔ :)
 
عباس اعوان

محفلین
جی یہ ویڈیوز جنوری 2015 ہی کی ہیں۔ ابھی تک اس کو مارکیٹ میں نہیں لایا گیا۔ مائکروسافٹ کی بہت سی ٹیکنالوجیز سست روی کا شکار ہیں۔
شنید ہے کہ منتخب ڈویلپرز کو 2016 کے شروع میں ہولو لینز فراہم کیا جائے گا، پھر ڈویلپرز کی فیڈ بیک سے اس کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ مائکرو سافٹ کے سی ای او کے مطابق اس سارے عمل (بشمول تکنیکی چیلنجز سے نمٹنے ہوئے ) میں، یعنی کنزیومر تک ہولو لینز پہنچانے میں 5 سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
:)
 
عباس اعوان

محفلین
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہولو لینز خود مختار ڈیوائس ہے، اس کو چلانے کے لیے کسی موبائل، کمپیوٹر وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کنزیومر تک ایسی چیز پہنچاتے ہوئے بہت سارے چیلنجز سے نمٹنا پڑتا ہے۔
:)
 
فاتح

لائبریرین
مجھے کچھ ماہ پہلے سام سنگ والوں کا کوئی نسبتاً پرانا وی آر استعمال کرنے کا تجربہ ہوا۔ ایک کولیگ وی آر کا کوئی اپنا پروجیکٹ بنا رہے تھے، البتہ انہوں نے گیلیکسی نوٹ 3 یا 4 کی ٹیسٹ رائیڈ کروائی تھی۔ وی آر کی ایپلی کیشن ایک تہہ خانے والی تھی، جو کہ ورچول تو لگ رہی تھی، لیکن رئیل نہیں لگی۔
نوٹ 4 ہی ہو گا کیونکہ سام سنگ کا گذشتہ ہیڈ سیٹ نوٹ 4 کے لیے تھا۔
کیا آپ نےا س پر کوئی سائڈ بائی سائڈ 3 ڈی مووی بھی دیکھی تھی؟ میں تو اس کے اسی استعمال میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں اور اگر اس پر 3ڈی مووی دیکھنے کا تجربہ بھی بہت اچھا نہیں تو کیا ضرورت پڑی ہے پیسے ضائع کرنے کی۔
 
نہیں، اس کا اتفاق نہیں ہوا مجھے۔کمپنی میں شاید پروڈکٹس ٹیم نے اوکولس پر اس طرح کی کوئی ایپ بنائی تھی، لیکن مجھے موقع نہیں مل سکا اسے چیک کرنے کا۔ پروڈکٹس ٹیم اب ہیڈ کوارٹرز (سٹاک ہوم) شفٹ ہو چکی ہے۔ اور وہ وی آر والا کولیگ بھی اب کمپنی میں نہیں رہا، ورنہ اس کے ہیڈ سیٹ پر مزید تجربات کیے جا سکتے تھے۔
:)
 
arifkarim

معطل

یعنی آپ ایک پاکستانی ہیں جو اسویڈش سافٹویر کمپنی میں کام کرتے ہیں جسکی ایک برانچ ہانگ کانگ میں واقع ہے۔ بہت خوب۔
 
فاتح

لائبریرین
نہیں، اس کا اتفاق نہیں ہوا مجھے۔کمپنی میں شاید پروڈکٹس ٹیم نے اوکولس پر اس طرح کی کوئی ایپ بنائی تھی، لیکن مجھے موقع نہیں مل سکا اسے چیک کرنے کا۔ پروڈکٹس ٹیم اب ہیڈ کوارٹرز (سٹاک ہوم) شفٹ ہو چکی ہے۔ اور وہ وی آر والا کولیگ بھی اب کمپنی میں نہیں رہا، ورنہ اس کے ہیڈ سیٹ پر مزید تجربات کیے جا سکتے تھے۔
:)
شکریہ! ویسے تو میرے ایک کزن کے آفس میں اوکیولس رفٹ کا ڈیویلپر ایڈیشن تو موجود ہے لیکن اس کے اور سام سنگ گیئر کی ریزولیوشن میں بہت فرق ہے۔ سام سنگ گیئر کی ریزولیوشن تو دراصل فون کی اپنی ریزولیوشن ہے جو اوکیولس رفٹ کی ریزولیوشن سے کہیں بہتر ہے۔ اس لیے میں اوکیولس رفٹ کے نتائج جانچ کر سام سنگ گیئر کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہاں تو مہنگی مہنگی باتیں جاری ہیں۔ بئی ہم اپنے اس "کھڑپینچ" سے ہی خوش ہیں۔ چائنہ والا کبھی شوق ہوا تو لے لیں گے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عباس اعوان بھائی سے کہیں کہ وہ آپکو چائنہ سے چائنہ والا اصلی موبائل کرسمس پر گفٹ کر دیں
چائنہ والا موبائل ہم نے کیا کرنا ہے۔۔۔ ہم تو اس موئے "بیل کے کھوپے" والے کی بات کر رہے تھے جو آنکھوں پر لگا کر بندہ تین اطراف کی دنیا کا راہی بن جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل

فاتح

لائبریرین
یہاں تو مہنگی مہنگی باتیں جاری ہیں۔ بئی ہم اپنے اس "کھڑپینچ" سے ہی خوش ہیں۔ چائنہ والا کبھی شوق ہوا تو لے لیں گے۔ :)
جس صدی میں ہم آپ سے ملے تھے یعنی زندگی میں آخری مرتبہ تب تو پیر صاحب کی گدڑی سے ایچ ٹی سی کا فلیگ شپ برآمد ہوا تھا۔کیا اسے ہی کھڑپینچ لکھا ہے؟ حق ہے، پہنچے ہوؤں کی باتیں بھی پہنچی ہوئی، سائیں تو سائیں، سائیں کی باتیں بھی سائیں، سائیں کا فون بھی سائیں
 
ارے کہاں پیرانِ پیر۔۔۔۔ وہ فلیگ شپ تو خواب و خیال ہوئے۔۔۔ ہم تو اب چھے نمبری سیٹ کے ساتھ زندگی بتا رہے ہیں۔۔۔۔۔ دنیا اس کو نیکسز نیکسز کہتی ہے۔
 
ایچ ٹی سی کسی زمانہ میں اینڈروئیڈ کا بہترین فون ہوا کرتا تھا۔ پھر سیم سنگ نے جدید ٹیکنالوجی کے سنگ چلتے ہوئے تمام حریفوں کو پچھاڑ دیا۔ اور یوں سب اسمارٹ فونز کے ابا آئی فون کو آنکھیں دکھانا شروع کر دیں۔
 
فاتح

لائبریرین
ارے کہاں پیرانِ پیر۔۔۔۔ وہ فلیگ شپ تو خواب و خیال ہوئے۔۔۔ ہم تو اب چھے نمبری سیٹ کے ساتھ زندگی بتا رہے ہیں۔۔۔۔۔ دنیا اس کو نیکسز نیکسز کہتی ہے۔
یعنی اب ان فلیگ شپ صاحب کے ابا جی رکھ لیے ہیں آپ نے۔ اور اس کی چھ نمبری سکرین کے باعث کھڑپینچ لکھا تھا، تب تو ہمارے والا آپ سے کہیں وڈا کھڑپینچ ہے کہ پورا نہ سہی تقریباً ست نمبری تو ہے ۔ پی 8 میکس
 
فاتح

لائبریرین
ایچ ٹی سی کسی زمانہ میں اینڈروئیڈ کا بہترین فون ہوا کرتا تھا۔ پھر سیم سنگ نے ٹیکنالوجی کے سنگ چلتے ہوئے تمام حریفوں کو پچھاڑ کر تمام اسمارٹ فونز کے ابا آئی فون کو آنکھیں دکھانا شروع کر دی
ہمارے پاس بھی ایک عدد ایچ ٹی سی ہی ہوا کرتا تھا لیکن اس سے قبل ہم جیم، جیم اِن اور جیز جار استعمال کرتے تھے اور یہ ان دنوں کی بات ہے جب ابا کی پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی، صرف دادا ابا یعنی مائکرو سافٹ عنفوان شباب میں تھے یعنی سافٹ ویئر کے حوالے سے اور یہ سارے ماڈلز جو بتائے ہیں ایچ ٹی سی نے ہی بنائے تھے۔
 
ویسے اسمارٹ فون پی ڈی اے ہی کی جدید ترین نسل ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
ویسے اسمارٹ فون پی ڈی اے ہی کی جدید ترین نسل ہے۔
جن ماڈلز کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے وہ پی ڈی ایز نہیں بلکہ ونڈوز فونز تھے جن میں ٹچ کے علاوہ جیم اور جیز جار کے ساتھ تو سٹائلس بھی تھے:
iMate Jam - 2004
iMate JasJar - 2005
iMate Jamin - 2006
اور مزے کی بات ہے کہ یہ سب ایچ ٹی سی نے بنائے تھے لیکن اس دور میں ایچ ٹی سی خود مارکیٹ نہیں کرتا تھا اپنی پراڈکٹس۔ صرف آپریٹرز کے ذریعے لانچ کرتا تھا یا ایک کمپنی تھی آئی میٹ جو ایچ ٹی سی کی پراڈکٹس کو ری برانڈ کر کے لانچ کیا کرتی تھی۔ بعد ازاں جب ایچ ٹی سی نے خود لانچ کرنے شروع کیے تو وہ آئی میٹ بے چاری ختم ہو گئی۔
یوں آئی فون کے متعلق یہ دعویٰ کہ وہ سمارٹ فونز کا "ابا" ہے بالکل بے بنیاد ہے۔ آئی فون کا پہلا سمارٹ فون 2007 کے آخر میں آیا تھا۔
 
آخری تدوین:
Top