کیا ہندوپاک جنگ ہونے والی ہے؟

کیا پاک ہند جنگ ہونے والی ہے؟


  • Total voters
    35
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کا بجٹ، اسی نفرت پر ملتا ہے، دونوں طرف کی افواج کشمیری تنازعہ کی وجہ سے ہی اپنا لائف سٹآئیل برقرار رکھتی ہیں۔ اسی لئے کچھ لوگ دونوں طرف مار کر نورا کشتی لڑتے رہتے ہیں۔
 
میرے پاس کچھ ڈائنو سار کے انڈے ہیں، جنہیں توپ میں ڈال کر گولے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے: سکندرِ اعظم کے کمانڈر انچیف سائیں قائم علی شاہ
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

کیا امارات کی فوج میں سارے یا زیادہ تعداد میں غیرملکی ہوتے ہیں؟ کیا اس طرح فوج مرسینری نہیں بن جاتی؟

جی بالکل صحیح الامارات میں ان غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔ سارجنٹ سے اوپر کے تمام بڑے رینک مواطنین (نیشنل) کے پاس ہوتے ہیں اس لئے کنٹرول سارا ان کے پاس ہی رہتا ہے۔

پاکستان سے جو بھرتی کی جاتی ہے اس پر انجینئر اور ڈاکٹر شامل ہیں جس پر فائنل 3 اسٹار تک کا رینک ہے، اور جنہیں وہاں سے بھرتی کیا جاتا ہے ان میں انجینئر کی پوسٹ سٹاف سارجنٹ تک ہی رہتی ہے اور اگر کسی رائل نیشنل سے اچھے تعلقات ہوں تو 1 سٹار تک پہنچ جاتا ہے۔ یورپیئن ممالک سے زیادہ تر انسٹرکٹر ہوتے ہیں اور انہیں بھی 1 سے 3 سٹار تک ہی رینک ملتا ہے۔ دوسر عرب ممالک کیونکہ زبان عربی ہے اس لئے آفسوں میں بھی یہی ہیں۔ ایک خاص بات اہل تشیع کو جاب نہیں دیتے۔

اسی بہانہ جی ایچ کیو کے حوالہ سے ایک متاثر کن بات بھی لکھتا چلوں، پاکستان ہو یا الامارات تمام سٹاف ملٹری ہی ہوتا ہے اور اندر باہر بےشمار سکیورٹی کے ساتھ۔ مگر برطانیہ ایم او ڈی میں بھی اکثر جانا رہتا ہے جو باہر سے سنسان اور اندر تمام سیولین ماسوائے چند ایک عسکری کے، اور وہ سیولین بھی کچھ ڈائریکٹ اور کچھ سپلائی کمپنیوں سے حاصل کئے ہوئے۔ وجہ، کہ عسکری کا آفسیز میں کیا کام۔

براہ مہربانی اس سے آگے مزید سوال نہیں پوچھنا سمائل، شکریہ

والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ ووٹنگ محدود ہے مگر لگ رہا ہے کہ پاکستانی جنگ سے خوفزدہ ہیں
خان صاحب یہ آپ کی کون سی دبی ہوئی حسرت ہے جو اس صورت نکلنا چاہتی ہے کہ انڈیا پاکستان کی ایک آل آؤٹ وار ہو، نیوکس بھی چل جائیں تو آپ کی بلا سے۔

1971ء کے بعد سے اور کارگل کے بعد سے بھی ایسی جنگیں بہت سی ہو چکی ہیں دونوں ملکوں کے درمیان اور اس سے زیادہ "سخت" ہو چکی ہیں، پہلے صرف پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا میں ہوتی تھیں اب سوشل میڈیا پر بھی ہو رہی ہے تبھی شاید آپ زیادہ "ڈیسپیریٹ" ہیں :)
 
خیال رہے یہ دستے ہمارے گرم پانیوں کے گیزر ہی نا چوری کر کے لے جائیں۔
ساڈے کپتان کی زوجہ (سابقہ) اور بچے تو ٹھنڈے پانی سے نہا بھی نہیں سکتے۔آہو

اور یہ خبر سوشل میڈیا پر جاری پاک بھارت جنگ کے تناظر میں کافی اہم ہے۔

روس کے فوجی دستے مشترکہ مشقوں کے لیے پاکستان میں

جی، پاکستانی حکمتِ عملی میں تبدیلی ہوئی ہے، پاکستان اب امریکہ سے دوسری اور روس سے نزدیکی کی پالیسی اپنا رہا ہے اور انڈیا روس کو سائیڈ پر کر کے امریکہ کی جانب۔ انڈیا کا اب وہی حال ہونے والا ہے جو پاکستان نے امریکی دوستی میں کرا لیا ہے۔ ابتدا کشمیر سے ہو چکی
 
خان صاحب یہ آپ کی کون سی دبی ہوئی حسرت ہے جو اس صورت نکلنا چاہتی ہے کہ انڈیا پاکستان کی ایک آل آؤٹ وار ہو، نیوکس بھی چل جائیں تو آپ کی بلا سے۔

1971ء کے بعد سے اور کارگل کے بعد سے بھی ایسی جنگیں بہت سی ہو چکی ہیں دونوں ملکوں کے درمیان اور اس سے زیادہ "سخت" ہو چکی ہیں، پہلے صرف پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا میں ہوتی تھیں اب سوشل میڈیا پر بھی ہو رہی ہے تبھی شاید آپ زیادہ "ڈیسپیریٹ" ہیں :)

میری کوئی حسرت نہیں ہے
نہ پاکستان نیوک چلاسکتا ہے
میری نظر میں نیوک چلانا غیر اسلامی ہے
بدقسمتی سے پراکسی وار کا جو کام افغانستان میں کیا گیا اس کی وجہ سے پاکستان بہت معقول سوچ نہیں رکھتا ۔
 
السلام علیکم

ایک عسکری اچھی طرح جانتا ہے کہ کنفیڈنشل باتیں فورمز پر بھی اور کسی بھی جگہ نہیں کی جاتیں، صرف اتنا ہی کہوں گا کہ آپ کی بات سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ آپ کے لئے ایک مشورہ ہے کہ اگر آپ ملٹری میں ہیں یا کنٹریکٹر ہیں تو پھر بھی ایسی باتوں سے پرہیز کریں ورنہ کسی مشکل میں پھنس جائیں گے۔

والسلام

سر آپ تو ڈرارہے ہیں
کیا ایک پاکستانی کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ وہ سچ بولے؟
 
وقت نے ثابت کردیا ہے کہ افغآنستان میں پاکستان کا کردار سراسر بے وقوفی تھی۔ پاکستان کو 1980 سے ہی روس کے ساتھ مل کر گوادر تک رسائی دینی چاہئے تھی۔ آج پاکستان کا دہشت گرد قرار پانا، ایران پر پابندیاں، دہشت گردوں کے حملے، فارسی نژاد افغانوں کی پاکستان دشمنی، ایران سعودی جھگڑا، یہ سب اس ایک غلط فیصلے کا شاخسانہ ہے۔
 
ہم برصغیر پاک و ہند کے لوگوں نے بدقسمتی سے اصلی اور مکمل جنگ نہیں دیکھی‘ ہندوستان کی تمام جنگیں محدود تھیں‘ ہم پنجابی سینٹرل ایشیا کے ہر حملہ آور کا اٹک کے پل پر استقبال کرتے تھے‘ اسے ہار پہناتے‘ سپاہیوں کو خوراک اور گھوڑوں کو چارا دیتے تھے اور سیدھا پانی پت چھوڑ کر آتے تھے‘ یہ ہماری تاریخ تھی‘ تاریخ نے ایک بار پلٹا کھایا اور انگریز پانی پت سے لاہور آ گیا‘ ہم نے اسے بھی ہار پہنائے اور سیدھا جلال آباد جھوڑ کر آئے‘ انگریز باقی زندگی افغانوں سے لڑتے رہے اور ہم ان کے سہولت کار بنے رہے‘ ہم 1857ء کی جنگ آزادی کو ہندوستان کی عظیم جنگ کہتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے‘ یہ جنگ دہلی سے 75 کلو میٹر کے فاصلے پر میرٹھ میں شر وع ہوئی اور دہلی پہنچ کر ختم ہو گئی۔
یہ لوگ اس وقت تک - ایکسپریس اردو

میں بعض اوقات سوچتا ہوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑی جنگ ہو جانی چاہیے‘ یہ دونوں ملک جی بھر کر اپنے جنگی ارمان پورے کر لیں‘ یہ اپنے سارے ایٹم بم چلا لیں تا کہ یہ ایک بار برصغیر کے 110 شہروں کو موہن جو داڑو بنا دیکھ لیں‘ یہ خیر پور سے گوا تک پانچ دس کروڑ لاشیں بھی دیکھ لیں‘ یہ عوام کو دوا اور خوراک کے بغیر بلکتا بھی دیکھ لیں‘ یہ زندگی کو ایک بار بجلی‘ ٹیلی فون‘ پانی‘ سڑک‘ اسپتال اور اسکول کے بغیر بھی دیکھ لیں اور یہ پچاس سال تک معذور بچے پیدا ہوتے بھی دیکھیں‘ یہ تب جنگ کو سمجھیں گے‘یہ اس کے بعد جاپان اور یورپ کے لوگوں کی طرح جنگ کا نام نہیں لیں گے‘ یہ اس وقت یورپ کی طرح اپنی سرحدیں کھولیں گے اور بھائی بھائی بن کر زندگی گزاریں گے اور یہ اس وقت اڑی اور کوئٹہ کو امن کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے‘ راوی اس وقت چین ہی چین لکھے گا‘ اس سے پہلے ان بے چین لوگوں کو چین نہیں آئے گا‘ یہ ہیرو شیما اور وارسا بننے تک جنگ جنگ کرتے رہیں گے۔
یہ لوگ اس وقت تک - ایکسپریس اردو
 
آخری تدوین:
16952_98722274.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ لکھا گیا مضمون جس کا متن خود اپنی تردید کر رہا ہے:
اگر انڈین فوجی کمانڈوز پاکستان آتے ہیں تو ظاہر ہے کہ وہ کسی ہوائی جہاز یا ہیلی کاپٹر سے ہی آئیں گے۔ ایک طرف آپ پاکستانی فوج کی اتنی تعریف کر رہے ہیں تو دوسری جانب آپ یہ بھی بتا رہے ہیں کہ دشمن خاصی بڑی ایئر سپورٹ کے ساتھ پاکستان میں جب چاہے اور جہاں چاہے، اپنے کمانڈوز اتار سکتا ہے۔ کیا یہ دونوں باتیں متضاد نہیں؟
سمارٹ نیوکلیئر بم کا فائدہ کیا ہوا، جب اگر انڈین کمانڈو آپ کے کسی علاقے سے کسی کو اغوا کرنے آتے ہیں تو آپ ان پر بم مار کر کمانڈوز، اپنی عوام اور مطلوبہ شخص، کہ جس کو اغوا سے بچایا جانا اتنا اہم تھا کہ سمارٹ نیوکلیئر بم تک چلانے سے گریز نہیں کیا گیا، کی خاک بھی اڑا دی؟
اس کے علاوہ اگر چند درجن کمانڈوز کے خلاف آپ کو اپنی ہی سرزمین پر ایٹم بم چلانا پڑے تو اس سے بھی آپ بالواسطہ طور پر اپنی دفاعی اور نفسیاتی، دونوں کمزوریوں کا اعتراف کر رہے ہیں
میزائل کا وجود بھی محض دھمکی کی حد تک محدود رہے گا کیونکہ ایٹمی میزائل سے بچاؤ کے لیے انکل سام خلیج فارس میں موجود ہے
 
Top