24 ستمبر 2016 (15:24)
لندن
(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان آپس میں بات چیت نہیں کرتے جبکہ بھارتی وزارت دفاع میں فوج کا کوئی بھی آدمی نہیں ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی جریدے ”
دی اکانومسٹ “ نے بھارتی فوج کا پول کھول دیا ۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے پاس جنگی ہتھیار بہت پرانے ہو چکے ہیں جبکہ بھارت کے پاس ان ہتھیاروں کے پرزے بھی دستیاب نہیں ہیں ۔” بھارتی فوج ہمیشہ سے سکینڈلز کا شکار رہی ہے جبکہ کرپشن بھی فوج میں بڑا مسئلہ رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کے لوگ ملکی دفاع سے زیادہ اپنی ووٹوں کی فکر کرتے ہیں ، دنیا کی چوتھی بڑی فضائیہ کے پاس 2 ہزار لڑاکا طیارے ہیں جن میں سے صرف 60 فیصد اڑان بھر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھارت کے 45 مگ طیارے بھی 2023 سے پہلے اڑان نہیں بھر سکتے۔ اعدادو شمار کے مطابق بھارت کے پاس چین کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج موجود ہے۔