کیا ہندوپاک جنگ ہونے والی ہے؟

کیا پاک ہند جنگ ہونے والی ہے؟

  • Total voters
    35
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

قیصرانی

لائبریرین
ہمم
درخت اور پانی موجود ہے
ریڈیشن سے محفوظ رہ سکتے ہیں پہاڑوں کی وجہ سے ۔ اگر زلزلہ نہ آوے تو
پانی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں پانی سارا گلیشیئرز سے آتا ہے اور ریڈی ایشن کی وجہ سے یہ پانی محفوظ نہیں رہے گا۔ قدرتی چشمے جو غار کے اندر ہوں، متبادل ہو سکتے ہیں
 
A 2007 study by Toon et al4 considered thea
consequences of a possible nuclear war
between India and Pakistan and showed that
such a conflict would loft up to 6.6 Tg (6.6 tera-
grams or 6.6 million metric tons) of black car-
bon aerosol particles into the upper tropo-
sphere. Robock et al then calculated the effect
that this injection of soot would have on global
climate assuming a war in South Asia occurring
in mid May.
http://www.psr.org/assets/pdfs/two-billion-at-risk.pdf
ممکنہ طور پر دو بلین انسان مر جائیں گے اور انسانیت ختم ہوجائے گی
 
پانی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہاں پانی سارا گلیشیئرز سے آتا ہے اور ریڈی ایشن کی وجہ سے یہ پانی محفوظ نہیں رہے گا۔ قدرتی چشمے جو غار کے اندر ہوں، متبادل ہو سکتے ہیں

مگر راشن پانی کے ساتھ غاروں میں پناہ مل سکتی ہے

پچھلے سال جرمنی میں ایک جرمن سے بات ہورہی تھی۔ کہنے لگا کہ وہ ایک ایسی جگہ گیا جو نازی حکومت نے ایٹمی حملے سے پناہ کے لیے بنائی تھی۔
دو سال تک وہاں رہ سکتے تھے۔ اس کے مطابق وہاں رہنے سے بہتر ہے بندہ مرجاوے
 
جی، مگر زلزلے کی وجہ سے غار قابل بھروسہ نہیں
فننش پارلیمان کے لیے ایک زیر زمین مرکز ہے جہاں ہر قسم کی سہولیات بنائی گئی ہیں اور کئی سال تک وہاں رہا جا سکتا ہے۔ ایسا نظام تقریباً ہر ترقی یافتہ ملک نے بنایا ہوا ہوگا
 
اسلام آباد: وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں جب کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کے نتیجے میں بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا۔
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاعی پیداوار - ایکسپریس اردو

یہ کون ہے؟ رانا تنویر ۔ یہ بھی موجود ہے
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

مگر راشن پانی کے ساتھ غاروں میں پناہ مل سکتی ہے

پچھلے سال جرمنی میں ایک جرمن سے بات ہورہی تھی۔ کہنے لگا کہ وہ ایک ایسی جگہ گیا جو نازی حکومت نے ایٹمی حملے سے پناہ کے لیے بنائی تھی۔
دو سال تک وہاں رہ سکتے تھے۔ اس کے مطابق وہاں رہنے سے بہتر ہے بندہ مرجاوے

کیا غاروں میں ساتھ آکسیجن کے سلنڈر بھی لے کر جائیں گے یا آکسیجن دوسری دنیا سے غاروں میں حاصل ہو گی؟ خیال رہے زندہ رہنے کے لئے انسان کو سانس میں آکسیجن کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔

والسلام
 
آکسیجن کی ویاں کیا کمی ہے؟
 
‏سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرح بھارتی فوج نے بھی پاکستان نہ آنے کا اعلان کر دیا. :D

شکر الحمدللہ
کچھ عرصہ پہلے پاکستانی نیول بیس پر موجود تھا کہ خبر ملی کہ ایک انڈین آبدوز اس طرف بڑھ رہی ہے۔ تمام لوگوں کے ہاتھ پاوں پھول گئے ایک بھگڈر مچ گئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ خبر غلط ہے تو بیس کمانڈر کی جان میں جان ائی
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

آکسیجن کی ویاں کیا کمی ہے؟

جہاں ایٹم بم گر جائے وہاں سے برسوں عشروں تک تابکاری کے اثرات ختم نہیں ہو پاتے‘ کوئی فصل نہیں اگتی‘ کوئی کاروبارِ زندگی نہیں ہوتا۔

ایٹم بم سے اس قدر توانائی خارج ہوتی ہے کہ اس کے نیچے موجود انسان و دیگر اشیاء بالکل جل کر بھسم ہو جاتی ہے۔ بم کی حرارت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بم کے اردگرد کے علاقے میں واقعے تہہ خانے، کارپارکنگ اور زیرزمین بنکر بھی اس انسان کو بچانے میں کوئی خاطرخواہ مدد نہیں کر سکتے۔ 10 کلوٹن وزنی ایٹم بم کے دھماکے کا شعلہ 16 کلومیٹر دور سے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ کو دھماکے کی آواز سے پہلے اس کی روشنی دکھائی دے گی کیونکہ روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ دھماکے کی جگہ سے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا آتی ہے جو تباہی اور ہلاکتوں کا باعث بنتی ہے۔ ایٹم بم کی تابکاری شعاعیں آپ تک پہنچنے میں 10 سے 20 منٹ لگیں گے۔ 20 منٹ میں یہ تابکاری شعاعیں سیدھی نیچے زمین پر آتی ہیں اور اگلے 24 گھنٹے تک دھماکے سے چلنے والی تیز ہوا کے ساتھ اردگرد پھیلتی چلی جاتی ہے۔ شائد آپ کو اس پر کوئی زیادہ معلومات نہیں کہ اس کی تباہی کی نوعیت اور دائرہ کار کیا ہوتا ہے۔ اس لئے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پر تھوڑا مطالعہ کر لیں تو بہتر ہو گا۔

شکر الحمدللہ
کچھ عرصہ پہلے پاکستانی نیول بیس پر موجود تھا کہ خبر ملی کہ ایک انڈین آبدوز اس طرف بڑھ رہی ہے۔ تمام لوگوں کے ہاتھ پاوں پھول گئے ایک بھگڈر مچ گئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ خبر غلط ہے تو بیس کمانڈر کی جان میں جان ائی

یہ تو آپ نے ہوا میں تیر چھوڑ دیا ہے یا یوں کہہ لیں آپ نے اپنی عقلمندی کا ثبوت فراہم کیا ہے، اس سے آگے اگر لکھوں تو ذاتیات میں شمار ہو گا، خبر کہاں موصول ہوتی ہے اور اس پر کیا کمانڈ دی جاتی ہے اور بیس کمانڈر کے پاس اس وقت ویزیٹر یا جندی عسکری موجود نہیں ہوتے، شائد آپ ان باتوں سے نابلد ہیں۔

والسلام
 
السلام علیکم

جہاں ایٹم بم گر جائے وہاں سے برسوں عشروں تک تابکاری کے اثرات ختم نہیں ہو پاتے‘ کوئی فصل نہیں اگتی‘ کوئی کاروبارِ زندگی نہیں ہوتا۔

ایٹم بم سے اس قدر توانائی خارج ہوتی ہے کہ اس کے نیچے موجود انسان و دیگر اشیاء بالکل جل کر بھسم ہو جاتی ہے۔ بم کی حرارت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ بم کے اردگرد کے علاقے میں واقعے تہہ خانے، کارپارکنگ اور زیرزمین بنکر بھی اس انسان کو بچانے میں کوئی خاطرخواہ مدد نہیں کر سکتے۔ 10 کلوٹن وزنی ایٹم بم کے دھماکے کا شعلہ 16 کلومیٹر دور سے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ آپ کو دھماکے کی آواز سے پہلے اس کی روشنی دکھائی دے گی کیونکہ روشنی کی رفتار آواز سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ دھماکے کی جگہ سے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا آتی ہے جو تباہی اور ہلاکتوں کا باعث بنتی ہے۔ ایٹم بم کی تابکاری شعاعیں آپ تک پہنچنے میں 10 سے 20 منٹ لگیں گے۔ 20 منٹ میں یہ تابکاری شعاعیں سیدھی نیچے زمین پر آتی ہیں اور اگلے 24 گھنٹے تک دھماکے سے چلنے والی تیز ہوا کے ساتھ اردگرد پھیلتی چلی جاتی ہے۔ شائد آپ کو اس پر کوئی زیادہ معلومات نہیں کہ اس کی تباہی کی نوعیت اور دائرہ کار کیا ہوتا ہے۔ اس لئے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پر تھوڑا مطالعہ کر لیں تو بہتر ہو گا۔

یہ تو آپ نے ہوا میں تیر چھوڑ دیا ہے یا یوں کہہ لیں آپ نے اپنی عقلمندی کا ثبوت فراہم کیا ہے، اس سے آگے اگر لکھوں تو ذاتیات میں شمار ہو گا، خبر کہاں موصول ہوتی ہے اور اس پر کیا کمانڈ دی جاتی ہے اور بیس کمانڈر کے پاس اس وقت ویزیٹر یا جندی عسکری موجود نہیں ہوتے، شائد آپ ان باتوں سے نابلد ہیں۔

والسلام

بھائی کوئی ہوائی نہیں
میں وزیٹر نہیں تھا
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

ایک عسکری اچھی طرح جانتا ہے کہ کنفیڈنشل باتیں فورمز پر بھی اور کسی بھی جگہ نہیں کی جاتیں، صرف اتنا ہی کہوں گا کہ آپ کی بات سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ آپ کے لئے ایک مشورہ ہے کہ اگر آپ ملٹری میں ہیں یا کنٹریکٹر ہیں تو پھر بھی ایسی باتوں سے پرہیز کریں ورنہ کسی مشکل میں پھنس جائیں گے۔

والسلام
 
زیک

مسافر

آپ پاکستان ملٹری میں ہیں یا رہے ہیں؟
 
زیک

مسافر
السلام علیکم

جی میں یو اے ای ائرفورس میں الیکٹریکل انجینئر رہ چکا ہوں۔ اور اس وقت میرا چھوٹا بیٹا پائلٹ ائر کیڈٹ ہے برطانیہ ائرفورس میں۔

والسلام
کیا امارات کی فوج میں سارے یا زیادہ تعداد میں غیرملکی ہوتے ہیں؟ کیا اس طرح فوج مرسینری نہیں بن جاتی؟
 
آخری تدوین:
Top