کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج؟

شمشاد

لائبریرین
اچھا ہے اور اس وقت موسم بھی بہت اچھا ہے، بڑی خوشگوار ہوا چل رہی ہے۔ گرمی کا زور ٹوٹا ہے، ہلکا سا بارش کا چھینٹا بھی پڑا ہے جس کی وجہ سے زمین سے بڑی سوندی سوندی خوشبو اٹھی ہے۔
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:

شکر ہے آپکی طرف بھی سننے کو آیا خوشگوار ہوا چل رہی ہے ۔ :p
 
ظفری

لائبریرین
میرا موڈ آج بہت ہی اچھا ہے ۔۔۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے اور ساتھ ساتھ بارش بھی ہورہی ہے ۔۔۔ لگتا آج ایک دو غزلیں ہو ہی جائیں گی ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
اچھی سی کا کیا مطلب بس جیسا موڈ ہوگا ویسی ہی آمد ہوجائے گی ۔۔۔ :wink:

لیکن کروں گا پوسٹ تفسیر بھائی کی سائیٹ پر کہ آج انہوں کہا بھی تھا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اچھا ہے اور اس وقت موسم بھی بہت اچھا ہے، بڑی خوشگوار ہوا چل رہی ہے۔ گرمی کا زور ٹوٹا ہے، ہلکا سا بارش کا چھینٹا بھی پڑا ہے جس کی وجہ سے زمین سے بڑی سوندی سوندی خوشبو اٹھی ہے۔

شکر ہے آپکی طرف بھی سننے کو آیا خوشگوار ہوا چل رہی ہے ۔ :p

سچی سے باجو موسم آج رات بہت ہی خوشگوار تھا، تین گھنٹے باہر گھوم کر آئے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
ہمارے ہاں بھی آج موسم بہت اچھا ہے۔ بہت لمبے عرصے بعد آج سورج میاں نکلے، لیکن آنکھ مچولی ہی کھیلتے رہے۔ موسم اچھا ہو تو اکثر موڈ بھی اچھا ہو جاتا ہے۔ اس لیے میرا موڈ بھی اچھا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
یہاں تو کل شام سے بارش ہورہی ہے ابھی تو اولے بھی پڑیں ہیں ۔ (شکر ہے سر نہیں منڈوایا ) ۔۔۔ :D
سردی میں اضافہ ہوگیا ہے مگر ہے بلکل ہلکی سی پاکستان والی سردی ۔۔۔ کہ یہاں تو سردی بھی freezing والی ہوتی ہے ۔
سو موڈ بہت ہی اچھا ہے کہ موسم بھی بہت خوشگوار ہے ۔
 
AMERICAN

محفلین
بہت پریشان ہو رہا ہوں۔

دعا کریں اللہ مشکل آسان کر دے۔

آپ لوگ دعا کریں گے نا۔​
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
بوچھی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اچھا ہے اور اس وقت موسم بھی بہت اچھا ہے، بڑی خوشگوار ہوا چل رہی ہے۔ گرمی کا زور ٹوٹا ہے، ہلکا سا بارش کا چھینٹا بھی پڑا ہے جس کی وجہ سے زمین سے بڑی سوندی سوندی خوشبو اٹھی ہے۔

شکر ہے آپکی طرف بھی سننے کو آیا خوشگوار ہوا چل رہی ہے ۔ :p

سچی سے باجو موسم آج رات بہت ہی خوشگوار تھا، تین گھنٹے باہر گھوم کر آئے ہیں۔

جی ہاں آپ جتنے ایکسائیڈ ہؤرہے لگ رہا موسم واقعی اچھا تھا ۔ آج کی سنائیے ۔
 
Top