کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج؟

شمشاد

لائبریرین
میرا موڈ اس لیے خراب تھی کہ گاڑی ٹھیک کروانے گیا تھا اور اندازے سے بہت زیادہ دیر ہو گئی۔ کھانا کھانے کا وقفہ بھی اس میں چلا گیا۔
 

فہیم

لائبریرین
ارے شمشاد صاحب ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں تو زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔
ان پر کیا موڈ خراب کرنا۔
ان کو تو ہنس کر ڈال دینا چاہیے :)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ مانیں یہ نہ مانیں موڈ ایسی باتوں پر خراب ضرور ہوتا ہے یہ الگ بات ہے کہ وقتی طور پر ہی ہوتا ہے۔

اب ایسی باتوں پر مستقل تو موڈ خراب نہیں کر سکتے۔
 

ماوراء

محفلین
یہ لڑکیوں کو کیا ہو گیا۔ دونوں نے ہی منہ لٹکائے ہوئے ہیں۔:shock:
میرا موڈ تو اس دن بہت اچھا ہوتا ہے جب خواب اچھا دیکھوں۔ :p :D
 
Top