کیسا ہے آپ کا حالیہ مزاج پارٹ ٹو

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میرا بھی مزاج اچھا ہے۔ اسی خوشی میں آپکو گلزار کی ایک خوبصورت غزل پڑھواتا ہوں :

تنکا تنکا کانٹے توڑے ، ساری رات کٹائی کی
کیوں اتنی لمبی ہو تی ہے، چاندنی رات جُدائی کی

نیند میں کوئی اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہے
کال کنویں میں گونجتی ہے، آواز کسی سودائی کی

سینے میں دِل کی آہٹ، جیسے کوئی جاسوس چلے
ہر سائے کا پیچھا کرنا، عادت ہے ہر جائی کی

آنکھوں اور کانوں میں سنا ٹے سے بھر جاتے ہیں
کیا تم نے اُڑتی دیکھی ہے، ریت کبھی تنہا ئی کی

تاروں کی روشن فصلیں اور چاند کی ایک درانتی تھی
ساہو نے گروی رکھ لی تھی میری رات کٹائی کی​
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب شمشاد بھائی ۔۔ یہ غزل پڑھکر میرا موڈ اور خوشگوار ہوگیا ہے ۔۔ اور اب میرا بھی دل چاہ رہا ہے کہ کچھ آج لکھ ہی دوں ۔ :wink:
 

فہیم

لائبریرین
جیہ نے کہا:
fahim نے کہا:
جیہ نے کہا:
لگتا تو نہیں فہیم کہ موڈ اچھا ہے آپ کا :p

اچھا جی ! وہ کیسے

مجھے تو لگ رہا ہے کہ میرا موڈ کافی اچھا ہے :)

ہاں اب لگ رہا ہے کہ موڈ اچھا ہے۔ پہلے اچھا نہیں “آچھا“ تھا :p

oops :oops:
ہوتا ہے
چلتا ہے
دنیا ہے :wink:
 

فہیم

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
fahim نے کہا:
farzooq ahmed نے کہا:

یہ ویری گڈ کس بات پر؟
کیا میرا موڈ اچھا ہونے پر :)

آپ کا موڈ اچھا ہونے سے مجھے کیا لگاؤں ہو سکتا ہے


میرا اپنا موڈ بہت اچھا ہے

بڑے بھولے ہو تم :wink:
ورنہ تم کو معلوم ہونا چاہیے کہ جب میرا موڈ اچھا ہوتا ہے
تو لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں :)
 

فرذوق احمد

محفلین
ہاں میں نے تکیہ وغیرہ لگا دیا ہے ،،آپ آرام کریں




اور اس وقت میرا موڈ
حیرانی اور خوشی سے مِلا جُلا ہے ،،اب اس موڈ کو کیا کہتے ہیں یہ پتا نہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top