عدنان عمر
محفلین
کبھی کبھی تو گمان گزرتا ہے کہ حال کے فرقان احمد بھیا ماضی کے شمشاد چاچو ہیں۔۔۔
حد ہوتی ہے چھپن چھپائی کی بھی۔۔۔
اس قدر پردہ نشینی کہ ناکتخداؤں کو بھی مات دے دی۔۔۔
ہمارے علاوہ باقی سب لوگ انہیں ایکس ٹو کہنے لگے ہیں۔۔۔
دیکھیں ہم کب تک نہیں کہتے۔۔۔
ان کی شدید ترین پردہ نشینی کے باعث ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں کبھی ان کے گھر والوں نے بھی نہ دیکھا ہو!!!
لنک پیش کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔۔۔
آپ کو تعلیمی لحاظ سے کوئی پریشانی ہو، فرقان بھائی سے رابطہ کریں، فوراً ربط پیش کردیں گے۔۔۔
آپ صحت کے بارے میں بڑے چوکنا ہیں، فرقان بھائی سے پوچھئے۔۔۔
حفظان صحت کی ایسی ایسی ویب سائٹس کا لنک دیں گے جو انہوں نے خود بھی پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔۔۔
آپ کو وکالت کا امتحان پاس کرنا ہے مگر پاس کرکے نہیں دے رہے، تو بھی فکر کی کیا بات ہے، فرقان بھائی صاحبِ لنک زندہ باد۔۔۔
انجینئر ہونے کی حیثیت سے آپ کسی پیچیدہ اور انوکھے تعمیراتی ڈیزائن پر کام کرنا چاہتے مگر کوئی نیا آئیڈیا نہیں سوجھ رہا تو بھی گھبرائیے مت، فرقان بھائی ہیں ناں۔۔۔
حد تو یہ ہے کہ آپ کی ناک کٹ گئی تو بھی فرقان بھائی۔۔۔
ارے بھائی، سرجری کی سائٹس کا لنک دینے کے لیے!!!
میدان میں کود پڑنے، اکھاڑے کے داؤ پیچ آزمانے اور چونچیں لڑانے میں یدطولیٰ رکھتے ہیں ۔۔۔
یہ اور بات ہے کہ دو چار بار چونچیں لڑانے کے بعد ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ بابا معاف کرو اور عدنان بھائی سے شوق فرماؤ۔۔۔
سیاست کے میدان میں آجائیں تو ایسی ایسی چولیں ماریں گے کہ بڑے بڑے سیاست دان گھڑے بھر بھر کے لے جائیں۔۔۔
آپ انہیں کتنا ہی برا بھلا کہہ لیں آخر میں یہ خود اپنے کو اتنا برا بھلا کہیں گے کہ آپ کو خود پہ شرم آنے لگے گی کہ ناحق کس مست ملنگ کو چھیڑ بیٹھے!!!
اور اب یہ گماں گزرتا ہے کہ حال کے علی وقار بھائی ماضی کے فرقان بھائی ہیں۔۔۔
وہی انداز، وہی چال چلن، وہی لنکس کاپی پیسٹ!!!
محض اک وہم ہے۔ اور کچھ نہیں۔
جس سمت بھی دیکھوں نظر آتا ہے کہ تم ہودرست فرمایا مفتی صاحب، میرا بھی یہی گمان ہے اور کئی بار یہ گمان گزرا لیکن پھر سوچتا ہوں کہ فرقان ہوں، وقار ہوں، گلاب ہوں، موتیا ہوں، ہمیں کیا؟ ہمیں تو بس خوشبو سے غرض ہے!
اے جان جہاں یہ کوئی تم سا ہے کہ تم ہو
(احمد فراز)