محمد وارث

لائبریرین
اقوامِ متحدہ اب ایسے "غربت" ختم کرے گی! :)

31960790_1282005375276458_442367346426773504_n.jpg
 

La Alma

لائبریرین
Dcq0_Si_OX4_AMXs_Kv.jpg

امام صاحب کو تو پورے محلے سے بنا کر رکھنی پڑے گی۔
امام صاحب کو محلے والوں سے بنا کر رکھنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ انہیں صرف اپنے موبائل کی گھنٹی کی فکر کرنا ہو گی۔ مقتدی تو اپنا جرمانہ خود بھریں گے۔
البتہ اس رقم کو مسجد کے فنڈ میں جمع کرنے کا اعلان الٹا بھی پڑ سکتا ہے۔ کچھ لوگ فی سبیل اللہ اس کار ِخیر میں حصہ ڈالنے کے لیے موبائل کی گھنٹی آن بھی رکھ سکتے ہیں۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہی حال ہے۔
بعض دفعہ تو ایسا بھی ہوا، کہ کسی دوکان کے قریب سے گزر گئے۔ کچھ دیر بعد اس کا دل لبھا لینے والا میسیج آ گیا۔
ایسا ہی ہے۔ اب ان سب میں سے کچھ جگہیں تو ایسی ہیں کہ ان کا پیغام متوقع ہوتا ہے لیکن اکثر تو فالتو کی دعوتیں ہوتی ہیں۔ اب یہ سٹرائیکرز والے تو شاید مجھے اسی لیے یاد فرماتے ہیں کہ میں ان کے پڑوس میں ایک دکان پر جاتی ہوں کبھی کبھار۔ مجھے تو اب ان تھیوریز پر یقین ہو چلا ہے کہ جی پی ایس آن ہو یا نہیں، ہمارا آنا جانا اٹھنا بیٹھنا ہر چیز ٹریک ہو رہی ہوتی ہے۔
 
Top