ہاہاہا۔ نہیں لوٹ سیل والا سیل نہیں۔
Cell یعنی کہ جس کی وجہ سے ان کو سیلولر نیٹ ورک کہا جاتا ہے۔ ہر ایک موبائل ٹاور (بی ٹی ایس) کا اپنا ایک سیل ہوتا ہے، جس میں ایک خاص نمبر تک صارف سروس استعمال کر سکتے ہیں۔ جب ہم سیل فون کے ساتھ کہیں جا رہے ہوں تو ایک سیل کے ایریا سے دوسرے سیل میں ہینڈ اوور ہوتے جاتے ہیں۔ ایسے میں جن سیلز میں اس طرح کی شاپس ہوں اور انہوں نے سیل بیسڈ اشتہاری ایس ایم ایس کی سہولت لے رکھی ہو تو ان تمام صارفین کو ایس ایم ایس آ جاتی ہے کہ "آئیے قبلہ! سیل لگی پڑی ہے، وغیرہ وغیرہ"۔
سیل کے بارے میں مزید جاننے کے لئے ذیلی ربط کی زیارت کیجئے
Cellular network - Wikipedia