یاز

محفلین
پشت رکشہ مرقوم تین خانوں میں منقسم اس شعر کے تانے بانے باوجود سعیء بسیار مابدولت نہ ملاسکے !:):)
کسی ممدوحِ عناصرِ شرپسند نے دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں اور سپۂ مملکتِ اسلامی جمہوریہ کی ہجو کہنے کی سعی فرمائی ہے۔
 
کسی ممدوحِ عناصرِ شرپسند نے دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں اور سپۂ مملکتِ اسلامی جمہوریہ کی ہجو کہنے کی سعی فرمائی ہے۔
شعر کا کم ازکم حدودواربعہ سمجھنے میں معاونت کے لیے مابدولت برادرم یاز کے ممنون ہیں ۔:):)
 
:tongue::tongue:
11903782_490423967784528_1763033786854919317_n_zpsom4zp2q7.jpg
کیا مردان میں بغیر خوشبوکے جانا منع ہے؟:):)
 
میں نے فرسٹ ایئر میں شروع کیے تھے، 1989ء میں اور گولڈ لیف سے۔ شروع شروع میں پیسوں کی وجہ سے گولڈ لیف کے ساتھ دیگر برانڈ ملا کر پیتا تھا۔ نوے کی دہائی کے وسط سے صرف یہی پی رہا ہوں۔
تمباکونوشی کے مضر اثرات سے کامل آگاہی کے سبب مابدولت محترم برادرم محمد وارث کو فی الفور اس شغل زوالیء صحت و مال و متاع کو ناصرف ترک کرنے کا مشورۂ گرانقدر بلاعوض عطا کرتے ہیں بلکہ اپنے خاندانی مجربات ، جو حکیم لقمان سے سینہ بہ سینہ مابدولت کے آباؤاجداد کو منتقل ہوئے ہیں ، میں سے " قرص ترک تمباکو "اور " معجون زائل کنان اثرات دود و تمباک " تجویز کرتے ہیں جن میں ہردو کی ایک خوراک رات ' بعد از نوم ' اور ایک خوراک صبح ' قبل از بیداری ' لینی ہے ۔علاج کے تیربہدف ہونے کے لیے مابدولت دعاگو ہیں !:):)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ تو لگتا ہے کسی ایسے "شاعر" نے دل کے پھپھولے جلائے ہیں کہ جسے فیس بُک پر اپنی غزل پر چند لائکس کے لیے بھی پچاس پچاس سو سو لوگوں کو ٹیگ کرنا پڑتا ہے اور "شاعراؤں" کی توسُنا ہے hmmmm بھی وزن میں ہوتی ہے اور درجنوں کے حساب سے شیئر ہوتی ہے! :)
 
شاہد شاہ

کاتب کی غلطی بھی تو ہو سکتی ہے۔ شاہراؤں سے شاعراؤں
 
محمد وارث

لائبریرین
کاتب کی غلطی بھی تو ہو سکتی ہے۔ شاہراؤں سے شاعراؤں
او "شاہ" جی کچھ تخیل کی مدد بھی لے لیتے ہیں! :)

یقینی طور پر پینٹر ہی کی غلطی ہے کیونکہ شاعر کی مؤنث شاعرات ہے شاعراؤں نہیں۔پینٹر کو عین میں ذرا "علم" نظر آیا، 'ع' لفظ میں آ جائے یا سیدھی حلق سے نکلے، رعب ضرور ڈالتی ہے! :)
 
آخری تدوین:
اور دوسرے جس طرح ڈاکٹر کا لفظ استعمال ہوا ہے اسے بائی پاس تو نہیں ہاں اینجیو پلاسٹی ضرور کہا جاسکتا ہے

واہ صاحب واہ! اینجیو پلاسٹی سے دی گئی تشبیہہ بہت خوب صورت ہے۔ واقعی بانس کی کھپچیوں ( اردو لغت - Urdu Lughat - کھپچی) سے بنا گائیڈ وائر بمع کیتھیٹر کس مہارت کے ساتھ نالیوں میں جمی کیلثی فیکیشن کو باہر نکالتا ہے!

پھر جب اس اینجیوپلاسٹی سے بھی کام نہیں نکلتا تو میونسپلٹی والے کھدائی کرکے نالیوں کو بدل ڈالتے ہیں یوں بائی پاس ہوجاتا ہے۔

بہت خوب! داد قبول فرمائیے ڈاکٹر صاحب!!!!
 
فاخر رضا

ذرہ نوازی کا شکریہ بھائی
 
Top