سروش

محفلین
2_n.jpg
 
میرے اس گمان کی ایک وجہ ہے, لیکن اس گمان کو مکمل بیان کرنے کے لیے ایک تفصیلی مراسلہ درکار ہے. جس کے لیے وقت چاہیئے. ایک دو دن میں کوشش کرتا ہوں.

جب جی ایس ایم موبائل کمپنیوں نے پاکستان میں کام شروع کیا تو رومنگ چارجز لاگو ہوتے تھے اور ہر شہر کے لیے کال ریٹ مختلف تھا۔ اس وقت کمپنیوں نے کوڈ کے بعد پہلا نمبر کچھ اس طرح سے چنا کہ کالر کو انتباہ یا سہولت ہو کہ وہ کہاں کے نمبر پر کال کر رہا ہے۔ چونکہ پہلے پہل یہ سہولت صرف پانچ بڑے شہروں میں ہی میسر تھی تو اس شہر کے پی ٹی سی ایل کوڈ کے صفر کے بعد والے پہلے نمبر کو بنیاد بنایا گیا (گمان)۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ابتدا میں کراچی سے جاری ہونے والی سمز کےتمام نمبرز کوڈ کے بعد 2 سے شروع ہوتے تھے اور لاہور کے 4 سے۔ اسی طرح اسلام آباد / راولپنڈی کے 5، کوئٹہ 8 اور پشاور 9۔ بعد میں یہ ترتیب نا رہی۔

بات چل ہی نکلی ہے تو کوڈز کی بابت بھی کچھ بات ہو جائے۔

موبائل کمپنیوں کو صفر کے بعد پہلا ہندسہ 3 دیا گیا، اس کے بعد کوڈ کا دوسرا نمبر ہرکمپنی کا اپنا اپنا تھا۔ مثلاً موبی لنک کو 0، پاکٹل (زونگ) کو 1، وارد کو 2، یوفون کو 3، ٹیلی نار کو 4، ایس سی او ( صرف کشمیر و گلگت بلتستان) کو 5 اور انسٹا فون کو 6۔ تیسرا نمبر 0 سے 9 تک کوئی بھی ہو سکتا ہے ماسوائے ایس سی او کے جو صرف 5 ہی استعمال کر سکتی ہے۔
 
یاز

محفلین
جب جی ایس ایم موبائل کمپنیوں نے پاکستان میں کام شروع کیا تو رومنگ چارجز لاگو ہوتے تھے اور ہر شہر کے لیے کال ریٹ مختلف تھا۔ اس وقت کمپنیوں نے کوڈ کے بعد پہلا نمبر کچھ اس طرح سے چنا کہ کالر کو انتباہ یا سہولت ہو کہ وہ کہاں کے نمبر پر کال کر رہا ہے۔ چونکہ پہلے پہل یہ سہولت صرف پانچ بڑے شہروں میں ہی میسر تھی تو اس شہر کے پی ٹی سی ایل کوڈ کے صفر کے بعد والے پہلے نمبر کو بنیاد بنایا گیا (گمان)۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ابتدا میں کراچی سے جاری ہونے والی سمز کےتمام نمبرز کوڈ کے بعد 2 سے شروع ہوتے تھے اور لاہور کے 4 سے۔ اسی طرح اسلام آباد / راولپنڈی کے 5، کوئٹہ 8 اور پشاور 9۔ بعد میں یہ ترتیب نا رہی۔
یہ بات تو آپ کی درست لگ رہی ہے۔
مزید یہ کہ زونگ اور وارد کی بابت یہ بھی ہوا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی کے نمبر بھی دیئے تھے، یعنی جو نمبر موبی لنک یا یوفون کا ہے، اسی کو 0313 وغیرہ کے سابقے کے ساتھ لے سکتے تھے۔ اسی چکر میں لوگوں نے پی ٹی سی ایل والے نمبرز بھی زونگ یا وارد میں لئے تھے۔ اشتہار میں دیئے گئے ایک نمبر سے یہ گماں گزرتا ہے کہ شاید پی ٹی سی ایل نمبر بمعہ 051 کے لاحقے کے ساتھ لینے کی کوشش کی گئی ہو۔
 
اشتہار میں دیئے گئے ایک نمبر سے یہ گماں گزرتا ہے کہ شاید پی ٹی سی ایل نمبر بمعہ 051 کے لاحقے کے ساتھ لینے کی کوشش کی گئی ہو۔
بہت ممکن ہے۔
ویسے میں نے ان دو نمبرز کا کُھرا نکالا تو یہ چکوال کے نکلے۔ :)
 
صاحب! آپ کی دو چشمی ھ کے ساتھ کچھ مسئلہ چل رہا ہے۔ ایشل تو آپ کو بھٹو ہی دِکھنی تھی! :)
یا پھر، یہ مسئلہ ہمارے اینڈ پر ہے ۔۔۔ !
یہ مسئلہ پہلے بھی محفلین اٹھا چکے ہیں۔ موبائل سے میں دو چشمی ھ ہی لکھتا ہوں لیکن یہاں آ کر وہ کچھ احباب کو ’ہ‘ دِکھنے لگ جاتی ہے۔
یہ سکرین شاٹ دیکھیے
7zwQyr.png
مجھے اپنے موبائل اور پی سی دونوں پر بھٹو ہی دِکھ رہا ہے۔

اب یہ کی بورڈ کا سکرین شاٹ دیکھیے۔
gWBcA6.png
موبائل سے لکھتے ہوئے اوپر والی ’ہ‘ ہاتھی کی ابتدائی ’ہ‘ ہوتی ہے اور نیچے والی تھی کی ’ھ‘ بن جاتی ہے۔ البتہ مجھے موبائل اور پی سی دونوں پر نیچے والی ’ھ‘ ہی دِکھتی ہے، شاید یہ میرے کی بورڈ کا مسئلہ ہو یا پھر آپ کے۔ کچھ کہہ نہیں سکتا۔
 
فرقان احمد

چلیے جناب! یوں کیجیے، موبائل سے ہر ممکنہ طریقے سے بھٹو لکھنے کی کوشش کیجیے۔ 'ثواب' الگ سے ہو گا اور شاید اِس مسئلے کا کوئی ممکنہ حل بھی سامنے آ جائے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
یہ مسئلہ پہلے بھی محفلین اٹھا چکے ہیں۔ موبائل سے میں دو چشمی ھ ہی لکھتا ہوں لیکن یہاں آ کر وہ کچھ احباب کو ’ہ‘ دِکھنے لگ جاتی ہے۔
یہ سکرین شاٹ دیکھیے
7zwQyr.png
مجھے اپنے موبائل اور پی سی دونوں پر بھٹو ہی دِکھ رہا ہے۔

اب یہ کی بورڈ کا سکرین شاٹ دیکھیے۔
gWBcA6.png
موبائل سے لکھتے ہوئے اوپر والی ’ہ‘ ہاتھی کی ابتدائی ’ہ‘ ہوتی ہے اور نیچے والی تھی کی ’ھ‘ بن جاتی ہے۔ البتہ مجھے موبائل اور پی سی دونوں پر نیچے والی ’ھ‘ ہی دِکھتی ہے، شاید یہ میرے کی بورڈ کا مسئلہ ہو یا پھر آپ کے۔ کچھ کہہ نہیں سکتا۔
آپ کے موبائل کیبورڈ میں ھ نہیں ہے۔ جو ہ آپ استعمال کر رہے ہیں، یہ عربی والی گول ہ ہے، جو اردو والی گول ہ سے مختلف ہے۔
 
ایسا ہی ہو گا لیکن اس کے استعمال سے مجھے دو چشمی ھ ہی دکھائی دیتی ہے۔ جیسا کہ اوپر سکرین شاٹ میں واضح ہے۔
 
یاز

محفلین
یہ مسئلہ پہلے بھی محفلین اٹھا چکے ہیں۔ موبائل سے میں دو چشمی ھ ہی لکھتا ہوں لیکن یہاں آ کر وہ کچھ احباب کو ’ہ‘ دِکھنے لگ جاتی ہے۔
یہ سکرین شاٹ دیکھیے
7zwQyr.png
مجھے اپنے موبائل اور پی سی دونوں پر بھٹو ہی دِکھ رہا ہے۔

اب یہ کی بورڈ کا سکرین شاٹ دیکھیے۔
gWBcA6.png
موبائل سے لکھتے ہوئے اوپر والی ’ہ‘ ہاتھی کی ابتدائی ’ہ‘ ہوتی ہے اور نیچے والی تھی کی ’ھ‘ بن جاتی ہے۔ البتہ مجھے موبائل اور پی سی دونوں پر نیچے والی ’ھ‘ ہی دِکھتی ہے، شاید یہ میرے کی بورڈ کا مسئلہ ہو یا پھر آپ کے۔ کچھ کہہ نہیں سکتا۔
مسئلہ تو گھمبیر ہے۔ انتظار کیجئے اس پہ سوموٹو نوٹس لئے جانے کا۔
 
Top