صابرہ امین

لائبریرین
ہم وکٹوریہ ہسپتال میں اپنی خالہ جان کے ایک ٹیسٹ کے لیے ٹیسٹ کے کمرے کے باہر کھڑے تھے کہ ایک خاتون وہیل چئیر پہ ٹیسٹ کے لیے وہاں لائی گئیں۔ بھتیجا ساتھ تھا۔ اس سے بات چیت ہونے لگی۔ لودھراں کے قرب و جوار سے تھیں۔ نام تھا۔۔۔ "روڑی بی بی"
مجھے یہ نام سن کر بے حد صدمہ ہوا تھا اور ان خاتون سے بہت ہمدردی محسوس ہوئی۔ غیر شادی شدہ تھیں اور ادھیڑ عمر۔ ساری زندگی روڑی کے نام سے پکاری گئیں۔ اللہ معاف فرمائے ہمیں!
ویسے اس کی وجہ تضحیک معلوم نہیں ہوتی۔ عموما تعلیم کی کمی کے باعث ایسے نام رکھ دیے جاتے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
وجی صاحب! اب آپ کے نام کا تذکرہ چل نکلا ہے تو لگے ہاتھوں یہ بھی بتائیے کہ اسے کیسے لکھا جا سکتا ہے، وجیہہ، وجیہ ؟ اگر آپ کا نام واقعی یہ ہی ہے۔
دوسروں کے نام عجیب و غریب ہی ہوتے ہیں۔ اب وجی ہی کو لے لیں۔ ہونے کو یہ نام کتنا وجیه ہو سکتا تھا
جناب ویسے تو وجہی عربی کا لفظ ہے جس کے معنٰی چہرے کے ہیں اور کچھ معنٰی چہرے کی خوبصورتی کو بھی کہا جاتا ہے
وجیہ معنی کے لحاظ سے لڑکیوں والا نام نہیں بقول ہمارے اردو کے استاد کے
باقی وجاہت کو وجی کر دیاہے

جیسے بہت سارے لوگ زکریا کو زیک کر لیتے ہیں رضوان کو رض کر لیتے ہیں۔
کچھ اپنی مرضی سے کرتے ہیں اور کچھ کلچرل کانٹیکسٹ کے مطابق کرلیتے ہیں۔
 

علی وقار

محفلین
جناب ویسے تو وجہی عربی کا لفظ ہے جس کے معنٰی چہرے کے ہیں اور کچھ معنٰی چہرے کی خوبصورتی کو بھی کہا جاتا ہے
وجیہ معنی کے لحاظ سے لڑکیوں والا نام نہیں بقول ہمارے اردو کے استاد کے
باقی وجاہت کو وجی کر دیاہے

جیسے بہت سارے لوگ زکریا کو زیک کر لیتے ہیں رضوان کو رض کر لیتے ہیں۔
کچھ اپنی مرضی سے کرتے ہیں اور کچھ کلچرل کانٹیکسٹ کے مطابق کرلیتے ہیں۔
یعنی اس نام کو ہم اردو میں وجیہ لکھیں گے۔ اور اگر لڑکی ہو تو اس کو وجیہہ لکھیں گے۔
 

سیما علی

لائبریرین
مجھے اس لڑی پر اعتراض ہے۔ اس کی بنیاد ہی بداخلاقی ہے۔ نام نام ہے۔ جو جس نام سے کہلوانا پسند کرتا ہے ہمارا فرض ہے کہ اس کا وہی نام لیں۔ کسی کے نام کا مذاق یا اسے عجیب و غریب کہنا ہمیں زیب نہیں دیتا۔

اس لئے میں نے جس جس کا نام یہاں ایک نکتہ بیان کے لئے لیا ان سب سے معذرت کرتا ہوں۔
جسطرح بچر انگلینڈ میں کامن فیملی نام
Butcher is a common family name in England but it may have French origins.
جبکہ یہ ایک پیشے سے منسلک ہے لیکن نام ہے تو نام ہے ۔
اسی طرح بیکر بھی فیملی نیم ہے ۔
Baker is a common surname of Old English (Anglo-Saxon) origin and Scotland where Gaelic was anglicized.
ہاں مذاق بنانا زیب نہیں دیتا ۔۔ہماری چھوٹی بیٹی کو ہمیشہ شکایت رہی ۔۔اسکول میں سب تنگ کرتے رباب ۔۔کباب کہتے تو ہمارے یہاں اچھے بھلے ناموں کا مذاق بناتے ہئں کہ بچے پریشان ہوتے ہیں ۔۔ہمارے صارم کا نام اتنا اچھا ہے وین والے صاحب ا نہیں سالن بلاتے تو بیچارے روز تصیح کر رہے ہوتے انکل میرا نام صارم ہے سالن نہیں ۔۔😊😊
ہمارے یہاں ویسے ہی ناموں کو بگاڑنے کا بڑا رواج ہے ۔نام جاوید ہے تو جیدی ۔۔۔پرویز ہے توپیجہ ۔۔شگفتہ ہے تو گوگی۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
اصل میں یہ وہ باتیں ہیں جو ہمیں مغرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں تو نام کا بگاڑا جانا بہت عام ہے۔ بچے تو رہے ایک طرف، بڑوں کے نام بھی بگاڑ کر لیے جاتے ہیں۔ صد شکر کہ میں کبھی اس جہالت کا حصہ نہ رہا، اور اس حوالے سے میں اپنے والدین اور اساتذہ کو ہی کریڈٹ دوں گا۔
ہمارے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے ناموں کے بارے ہمیں تعلیم دی ہے۔ انھوں نے کئی نام بدلے تھے۔ اسلامی تعلیمات یہی ہیں کہ کسی کو برے ناموں سے نہ پکارا جائے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ویسے اس کی وجہ تضحیک معلوم نہیں ہوتی۔ عموما تعلیم کی کمی کے باعث ایسے نام رکھ دیے جاتے ہیں۔
صابرہ! ہمارے ان علاقوں میں روڑی لفظ سے سب واقف ہیں۔ یہ تقریباً یہاں کی سب علاقائی زبانوں میں استعمال ہوتا ہے۔یا سمجھا جاتا ہے۔ شاید تضحیک کی وجہ سے نہ رکھا ہو، محض انکسار ظاہر کرنا مقصود ہو۔ وجہ کچھ بھی ہو، چلو بڑے تو شاید مذاق نہ کرتے ہوں گے، بچے تو ایسا کرتے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یعنی ٹائپ کرنا مشکل ہے؟
نہیں نہیں ۔۔ میں سمجھا سنا ہوا ہو گا۔
پرائمری سکول میں بچے کہتے ۔
ایک تھا آر مکا ور دوسرا تھا مار مکا۔
آر مکا مر گیا تو کون بچا۔
جواب ملتا مار مکا ۔
اور یہ جواب پانے والا پوچھنے والے سے ایک مکا کھا چکا ہوتا۔
من تشا سے مجھے یہ یاد آیا ۔
اس کے کئی درژنز تھے۔ دیہات۔ دے لات وغیرہ ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آج ایک جگہ ایک بچی کا نام اَنزَلَ سن کر آیا ہوں۔ اُنزِلَ بھی سن چکا ہوں۔
لگتا ہےکہ یہ الفاظ یا اسماء۔ انلزلہ ۔لکھے گئے ہو گے۔کیوں کہ کوئی عرب یہ نام نہیں رکھے گا۔ اور اردو میں متحرک حرف آخرمیں نہیں ہوتا۔
 
Top