مہدی نقوی حجاز فرماتے ہیں
" ہر بھلی چیز بری چیز نظر آتی ہے۔!! "
کچھ دن قبل کی بات ہے نقوی صاحب طارق روڈ پر بنے ایک مال کی زیارت کو گئے ۔ فوڈ کورٹ میں جب داخل ہوئے تو وہاں طالبات کا گروپ بیٹھا ہوا تھا ۔ نیا نیا فون خریدا تھا ۔ بھرم کے لیئے ایسے ہی کان سے لگا کر باتیں شروع کردیں ۔ سامنے گروپ سے اٹھ کر ایک
بھلی سی صورت آئی اور کہا " اگر آپ مانئنڈ نہ کریں تو میں اپنی ممی کو فون کرکے کہہ دوں کہ میں تھوڑی دیر میں گھر آجاؤنگی ۔۔۔ ۔ سوری میرے پاس بیلنس ختم ہوگیا ہے "
نقوی صاحب نے فوراً فون پیش کردیا ۔ بھلی سی چیز نے فون ملایا مگر ہیلو ہیلو کرتی رہی ۔ " شاید یہاں سگنلز صحیح نہیں آرہے اگر آپ کی اجازت ہو تو میں ذرا اس کونے میں جا کر نمبر ڈائل کرلوں ۔ نقوی صاحب کو کیا اعتراض ہوسکتا تھا۔ بھلی سے صورت گئی اور پھر آدھے گھنٹے تک نہیں لوٹی ۔
موصوف گئے ۔ بھلی سی صورت کا کہیں کوئی پتا نہیں تھا ۔ واپس آئے تو گروپ بھی غائب تھا ۔وہ دن ہے اور آج کا ، یہی کہتے پھرتے ہیں کہ ۔
" ہر بھلی چیز بری چیزنظر آتی ہے "