کیمیا اور کیمسٹری کے اشعار

آصف اثر

معطل
کیمسٹری لیب کا عشق

نہ کیمسٹری ہوتی، نہ میں اسٹوڈینٹ ہوتا
نہ یہ لیب ہوتی، نہ یہ ایکسڈینٹ ہوتا

ابھی Practical میں نظر آئی اک لڑکی
سندر تھی ناک اسکی Test Tube جیسی

باتوں میں اسکی Glucose کی مٹھاس تھی
سانسوں میں Ester کی خوشبو بھی ساتھ تھی

آنکھوں سے جھلکتا تھا کچھ اس طرح کا پیار
بن پئیے ہو جاتا تھا Alcohol کا خمار

Benzene سا ہوتا تھا اسکی Presence کا احساس
اندھیرے میں ہوتا تھا Radium کا احساس

نظریں ملیں reaction ہوا
کچھ اس طرح Love کا Production ہوا

لگنے لگے اس کے گھر کے چکر ایسے
Nucleus کے گرد Electron ہو جیسے

اس دن ہمارے Test کا Confirmation ہوا
جس دن اس کے ڈیڈی سے ہمارا Introduction ہوا

سن کر ہماری بات وہ ایسے اچھل پڑے
Ignesiun Tube میں جیسے Sodium بھڑک اٹھے

وہ بولے ہوش میں آؤ، پہچانو اپنی اوقات
Iron مل نہیں سکتا کبھی Gold کے ساتھ

یہ سن کر ٹوٹا ہمارا ارمانوں بھرا Beaker
اور ہم چپ رہے Benzaldehyde کا کڑوا گھونٹ پی کر

اب اسکی یادوں کے سوا ہمارا کام چلتا نہ تھا
اور لیب میں ہمارے دل کے سوا کچھ جلتا نہ تھا

زندگی ہو گئی Unsaturated Hydrocarbon کی طرح
اور ہم پھرتے ہیں آوارہ Hydrogen کی طرح

لنک
اس سے اسٹوڈنٹس کے لیے اسی طرح کا معلوماتی لیکن بامہذب نظم بنانے کا خیال آیا ہے۔ دیکھتے ہیں کب کامیاب ہوتے ہیں۔
 
یہ لکھا ہی میں نے لوگوں سے لاحول پڑھوانے کے لیے تھا!
دیکھنا یہ ہے اب محفل سے کون غائب ہوتا ہے
B
بنا کر گیس کا گولہ اڑا دو
کوئی جادو سہی اب تم سکھا دو
کہاں کی خواہشیں ہیں دوریوں کی
سبھی عنصر یہاں پر تم ملا دو
 

عرفان سعید

محفلین
اس سے اسٹوڈنٹس کے لیے اسی طرح کا معلوماتی لیکن بامہذب نظم بنانے کا خیال آیا ہے۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
-------------------------------------------->
دیکھتے ہیں کب کامیاب ہوتے ہیں۔
آپ بھی!

"ارتقا"

کی جانب گامزن؟
 

آصف اثر

معطل
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
-------------------------------------------->
آپ بھی!

"ارتقا"

کی جانب گامزن؟
بچپن سے اب تک تو جسمانی و ذہنی ہر دو طرح کا ”ارتقا“ کرتا آیا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ڈاروینی اسے ”ارتقا“ نہیں مانتے!
 

فہد اشرف

محفلین
سکوں نا آشنا رہنا اسے سامان ہستی ہے
تڑپ کس دل کی یا رب چھپ کے آ بیٹھی ہے پارے میں
۔۔۔۔۔۔۔۔
تڑپ صحن چمن میں، آشیاں میں ، شاخساروں میں
جدا پارے سے ہو سکتی نہیں تقدیر سیمابی

علامہ اقبال بارے فزیکل پراپرٹیز آف مرکری
 

وجاہت حسین

محفلین
ہائیڈروجن ،ہیلیئم پھر لیتھیئم ، بیریلیئم
کاربن ،بورون کے پیچھے تھی چل کر آگئی
نائٹروجن - آکسیجن - نو پہ اب فلورین ہے
اور دس نمبر تھی جو نی اون سب کو کھا گئی
سوڈیم مگنیشیم المیونیم سب مل گئے
اور دنیا بھر کو سیلیکون گھر بلوا گئی
فاسفورس نے کہا سلفر سے پانی پی تو لو
قبل شرب ماء کلوریں صاف تو کروا گئی
آرگوں، پوٹاشیم کے ساتھ مل کر جا ملے
سکانڈیم ،ٹائیٹانیم ، وناڈیم بلوا گئی
پارسائی میں کرومی ام کا اچھا نام ہے
مینگے نیز آئرن کے گھر کوبالٹ لے کر آگئی
چل نکل نکل کو لے کر جا محلے کاپری
زنک گےلی ام سے ملکر سب کو یہ دکھلا گئی
جرمنی سے جرمانی ام ، آرسینک کھا گیا
دیکھ کر سےلی نیئم کو کیمیا شرما گئی
بر ملا برامین کو کرپٹون کا تکلیف سے
روتے روتے روب کو روبی ڈیئم فرما گئی
 
سٹرونٹی ام ہے نام جسکا رنگ اسکا سرخ ہے
ایک کم چالیس پر آتی ہے ٹریم نام دار
چور ہے چالیسواں زرکونیم اس ڈار کا
نیوبیم ہے نام جس کا وہ بھی ہے اک جان دار
مولب دے نم کا نام نام مشکل ہو گیا
ہے مگر ٹیک نے ٹیم کا نام اچھا شان دار
 
روٹھ کر بیٹھی رہے تو نام ہے روتھے نی ام
سر منڈا ڈالے تو کہتے ہیں اسے رو ، روڈیم
جب لگے پالا تو کہتے ہیں اسے پالاڈی ام
لے کے سلور آگئے ہیں حضرت کیڈم میم
چار کونوں میں بڑے ہیں چار بندے جانباز
انڈی ام ، ٹن ،سے ملا انٹی منی، ٹیل یو ری ام
 
Top