ہم تو چپ چاپ چلے آئے بحکمِ حاکم راستہ روتا رہا شہر سے ویرانے تک مقبول عامر
زیرک محفلین دسمبر 4، 2018 #81 ہم تو چپ چاپ چلے آئے بحکمِ حاکم راستہ روتا رہا شہر سے ویرانے تک مقبول عامر
زیرک محفلین دسمبر 5، 2018 #82 ایسے لاحق ہوا یہ شہر کا ویرانہ مجھے روز اک خوف لپٹ جاتا ہے انجانہ مجھے فرحت عباس شاہ
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #83 شہرِ بدن بس رَین بسیرا جیسا ہے منزل پر کب رکتے ہیں بنجارے لوگ راغب اختر
زیرک محفلین دسمبر 7، 2018 #84 سہمے سے تھے پرند، بسیرا اداس تھا جنگل کی طرح شہر میں خوف و ہراس تھا عشرت قادری
زیرک محفلین دسمبر 8، 2018 #85 یہ ساتھ گاؤں میں ایک چھوٹا سا کام ہے بس مری اداسی، اداس مت ہو میں آ رہا ہوں حسیب الحسن
زیرک محفلین دسمبر 8، 2018 #86 پہلے بھی میرے گاؤں میں گھائل ہیں تین شخص آزارِ آگہی کا میں چوتھا مریض ہوں حسیب الحسن
زیرک محفلین دسمبر 10، 2018 #87 بھرے شہر میں ایک ہی چہرہ تھا جسے آج بھی گلیاں ڈھونڈتی ہیں کسی صبح اسی کی دھوپ کھلی، کسی رات وہی مہتاب ہوا محسن نقوی
بھرے شہر میں ایک ہی چہرہ تھا جسے آج بھی گلیاں ڈھونڈتی ہیں کسی صبح اسی کی دھوپ کھلی، کسی رات وہی مہتاب ہوا محسن نقوی
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #88 یار! پیڑوں کی اداسی نہیں دیکھی جاتی مجھ سے مت ملنا، مگر گاؤں تو آنا جانا راکب مختار
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #89 چراغ شہر کے سارے اسے تھما دوں گا تمہارے جسم کی خوشبو اگر ہوا لائے راکب مختار
زیرک محفلین دسمبر 11، 2018 #90 مانا کہ دوا اور دعا دونوں نہیں ہیں اس شہر میں کیا درد سنا بھی نہیں جاتا
زیرک محفلین دسمبر 14، 2018 #91 ہر گلی اچھی لگی ہر ایک گھر اچھا لگا وہ جو آیا شہر میں تو شہر بھر اچھا لگا
زیرک محفلین دسمبر 14، 2018 #92 ٹوٹے ہوئے مکاں ہیں مگر چاند سے مکیں اس شہر آرزو میں اک ایسی گلی بھی ہے اختر ہوشیار پوری
زیرک محفلین دسمبر 14، 2018 #93 بادل تو بہت ہیں، مگر اس شہر میں ہم نے آنکھوں کے سوا کچھ بھی برستے نہیں دیکھا
زیرک محفلین دسمبر 15، 2018 #94 خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں تمام شہر لیے چھتریاں تھا رستے میں احمد فراز
فلسفی محفلین دسمبر 16، 2018 #96 شہر میں تاریکیاں سرگوشیاں کرتی ہیں جب روشنی کے سامنے زلفیں گرا دیتی ہے رات
فلسفی محفلین دسمبر 16، 2018 #97 فقیہِ شہر کے فتووں کی زد میں آ گیا کوئی ہجومِ جہل نے پھر سے کوئی بستی جلائی ہے
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #98 تمام شہر میں تھا سر پھری ہواؤں کا رقص چراغ میری ہی بستی کے کیوں بجھے ہر شب
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #99 آج پھر ماں مجھے مارے گی بہت رونے پر آج پھر گاؤں میں آیا ہے کھلونے والا
زیرک محفلین دسمبر 17، 2018 #100 دعائیں تو ہم ساتھ لائے ہیں اپنے مگر گاؤں میں اپنی ماں چھوڑ آئے عطش اعظمی