تمہارے ہجر نے حالت بگاڑ دی میری میں اپنے گاؤں کا سب سے حَسین لڑکا تھا
جاسمن لائبریرین جون 5، 2019 #121 تمہارے ہجر نے حالت بگاڑ دی میری میں اپنے گاؤں کا سب سے حَسین لڑکا تھا
جاسمن لائبریرین جون 5، 2019 #122 زیرک نے کہا: ابھی یہ لوگ مگن ہیں حروف تولنے میں ابھی تو شہر نے لہجہ مِرا سنا ہی نہیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ! بہت خوب!
زیرک نے کہا: ابھی یہ لوگ مگن ہیں حروف تولنے میں ابھی تو شہر نے لہجہ مِرا سنا ہی نہیں مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ واہ! بہت خوب!
زیرک محفلین جون 5، 2019 #123 ان دوستوں کے نام جو اب اس دنیا میں نہیں رہے گرفتہ دل ہے بہت شامِ شہرِ یاراں آج کہاں ہے تُو کہ تجھے حالِ دلبراں لکھوں
ان دوستوں کے نام جو اب اس دنیا میں نہیں رہے گرفتہ دل ہے بہت شامِ شہرِ یاراں آج کہاں ہے تُو کہ تجھے حالِ دلبراں لکھوں
زیرک محفلین جون 5، 2019 #124 گردشِ وقت کو خاطر میں نہ لانے والی شہر میں دو نئی آنکھوں کا بڑا چرچا ہے
زیرک محفلین جون 5، 2019 #125 شہر خالی ہے کسے عید مبارک کہیے؟ چل دیے چهوڑ کے مکہ بهی مدینہ والے اختر عثمان
زیرک محفلین جون 5، 2019 #127 میں شہر میں کس شخص کو جینے کی دعا دوں جینا بھی تو سب کے لیے اچھا نہیں ہوتا فرحت احساس
زیرک محفلین جون 5، 2019 #128 اس شہر میں ہو جنبشِ لب کا کسے یارا؟ یاں جنبشِ مژگاں بھی گنہگار کرے ہے احمد فراز
جاسمن لائبریرین جون 14، 2019 #130 ایسے بدنام ہوئیں اپنی مہکتی غزلیں جیسے آوارگیٔ موج صبا شہر بہ شہر احمد معصوم
جاسمن لائبریرین جون 14، 2019 #131 لوگ کیا کیا نہ گئے توڑ کے پیمان وفا دل کی دھڑکن نے مگر ساتھ دیا شہر بہ شہر احمد معصوم
جاسمن لائبریرین جون 14، 2019 #132 ہم کہ معصومؔ ہیں دیہات کے رہنے والے ڈھونڈتے پھرتے ہیں کیا جانئے کیا شہر بہ شہر احمد معصوم
جاسمن لائبریرین جون 21، 2019 #133 میں محبت کے مضافات کا باشندہ ہوں کیوں ترا شہرِ پُر اسرار مجھے کھینچتا ہے
جاسمن لائبریرین جولائی 11، 2019 #134 لوٹ کر آؤں گا پھر گاؤں تمہارے اک دن اپنے دروازے پہ اک دیپ جلائے رکھنا عبداللہ کمال
جاسمن لائبریرین جولائی 11، 2019 #135 صحرا میں بسے سب دیوانے شہروں میں بھی محشر ہے برپا اللہ تری اس خلقت سے باقی نہ رہا ویرانہ تک عفیف سراج
صحرا میں بسے سب دیوانے شہروں میں بھی محشر ہے برپا اللہ تری اس خلقت سے باقی نہ رہا ویرانہ تک عفیف سراج
جاسمن لائبریرین جولائی 11، 2019 #136 کھل گیا خلوت تنہائی کا قصہ اے ہے چل گیا شہر میں افواہ کا سکہ اے ہے عفیف سراج
جاسمن لائبریرین جولائی 13، 2019 #137 وہ میرا گاؤں ہے وہ میرے گاؤں کے چولھے کہ جن میں شعلے تو شعلے دھواں نہیں ملتا کیفی اعظمی
جاسمن لائبریرین جولائی 14، 2019 #138 دیر سے پہنچے ہیں ہم دور سے آئے ہوئے لوگ شہر خاموش ہے سب خاک اڑا دی گئی کیا عرفان صدیقی
جاسمن لائبریرین جولائی 21، 2019 #139 کھلی چھتوں پہ دوپٹے ہوا میں اڑتے نہیں تمہارے شہر میں کیا آسمان بھی کم ہے پی پی سری واستو رند
جاسمن لائبریرین ستمبر 8، 2019 #140 وہ اتنی خوش نظر آتی ہے لال کپڑوں میں کہ جیسے شہر میں آتا ہے کوئی_ گاؤں سے عدم