اکمل زیدی

محفلین
چار سرخ و چار سبزو دو سفید و دو سیاہ"
کیا فلک پر یوں قزح کے رنگ کے چھانے لگے
قزح کے رنگ کہاں سے آگئے نہ اس میں زرد ہے نہ پیلا ہے نہ نیلا ہے نہ گلابی ہے ایسے گنتی کے رنگ کس قزح میں ہوتے ہیں ذرا وضاحت کریں ..
 
جناب ادب دوست صاحب ۔ دا دکا بہت شکریہ ۔ بعض دفعہ طبیعت رواں ہو تو چیزیں سوجھنے لگتی ہیں ۔ تکا لگ گیا ۔ :):):)
جب آپ نے یہ لڑی شروع کی تو بہت دلچسپ لگی تھی ۔ آپ نے جو مصرعے گرہ لگانے کے لئے دیئے تھے وہ واقعی مشکل اور ہنر آزما تھے ۔ اس لئے ایک پر طبع آزمائی کرڈالی ۔ گنتی والے مصرع پر بھی کچھ ذہن میں آرہا ہے جیسے ہی کچھ موزوں ہوا پیش کرونگی ۔ میرا خیال ہے کہ اس لڑی میں صرف اور صرف ایسے ہی مصرعے دیئے جائیں کہ جو واقعی مشکل ہوں تاکہ شعرا کو کچھ تو سوچنا پڑے ۔ اسی طرح فکرِ سخن جلا پاسکے گی ۔ یہ ایک ناچیز مشورہ ہے ۔ :D
ادب دوست

ہما حمید ناز صاحبہ، آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر، ابتدا میں میرا اپنا بھی یہی ارادہ تھا اور بات بھی یہی زیادہ منظقی ہے ۔ مگر دوستوں نے احباب نے ایک نیا رنگ پیدا کیا جو مجھے بھی دلچسپ لگا ۔ مگر ایک بات محسوس ہوئی کہ دھاگے کا منطقی حصہ کہیں فراموش نہ ہو جائے اس لیے تین مصرعے علیحدہ سے تحریر کیے، اس احتیاط کے ساتھ کہ، ان تین مصرعوں میں دھاگے کے تینوں رنگوں کو حصہ مل سکے ۔

1 ) چار سرخ و چار سبز و دو سفید و دو سیاہ
2 ) اب ہماری بزم میں یہ سلسلہ چلتا رہے
3 ) تھی کس کے آنے کی خبر یہ کون آیا بزم میں
پہلے مصرع میں خاص طور سے خیال باندھنا بہت آسان نہیں ہے۔ ( مکمل نبھانا)
دوسرے مصرع پر گرہ لگاتے ہوئے خیال فقط پہلے مصرعے میں ہوگا ثانی مصرع اسی کو آگے بڑھائے گا، اس لیے یہ قدرے آسان سمجھا محفل کے دوسرے رنگ کو نظر میں رکھتے ہوئے۔
تیسرے مصرع میں مستفعلن کی آٹھ بار کی تکرار ایک درجہ آسانی اور ایک درجہ مشکل بیک وقت ہے۔ اس لیے اس پر مصرع کہنے سے ایک تیسرا نگ نمودار ہوگا ۔

یہی مصرعے ضروری نہیں آپ بھی مصرع دیں تو اور لوگ بھی کہیں ۔
 
آخری تدوین:

نمرہ

محفلین
کچھ ہم اپنی کہہ دیں ، کچھ ان کا گلہ چلتا رہے
اب ہماری بزم میں یہ سلسلہ چلتا رہے
شاعری کا وزن چیک کرنے کے لیے عروض سائٹ کافی مفید ہے ۔
 

نور وجدان

لائبریرین
آگے کنواں پیچھے کھائی
زندگی ہم نے جی کر دکھائی

اب بھی نہیں ٹھیک؟
نہیں ۔۔فاعلاتن فاعلاتن اس کے افاعیل ہیں ۔۔۔ شماری نظام : 2212
زن۔۔۔۔۔د۔۔۔۔۔۔گی۔۔۔جی ÷ کر ۔۔۔د۔۔۔۔کھا۔۔۔۔ئی
یہ ٹھیک ہے ۔۔آپ کا بحر سے خارج ہوجاتا ہے ۔۔۔
 
Top