گرینڈ کینین رم سے دریا ہائک

زیک

مسافر
یہ ٹریل کتنے بل کھائے گا اور کتنا نیچے جائے گا۔ چلے تو لڑھک کے جائیں گے واپس اوپر کیسے آئیں گے۔
 
یوں معلوم ہوتا ہے کہ اب محفل گرینڈ کینین پر پی ایچ ڈی کر کے ہی دم لے گی۔
لیکن زیک بھائی کھپے کھپے کھپے!!!
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ٹونٹو پلیٹ فارم کی طرف جاتے ہوئے جو نسبتا ہموار حصہ ہے جس کے بعد انر کینین کا آغاز ہوتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
ماشاءاللہ ۔ ویسے آپ کے روزانہ ورزش روٹین کو دیکھتے ہوئے ہمارا خیال تھا توند بالکل بھی نہیں ہوگی، پر یہاں تو کچھ اور معاملہ ہے:D
یہ توند امیزوناز کے جنگلات میں بھی نظر آئی تھی لیکن کیمرہ ٹرک سمجھ کر اگنور کر دیا۔ اسبار اگنور کرنا مشکل لگ رہا ہے :)
 

زیک

مسافر
ٹپ آف وہ جگہ ہے جہاں سے ٹریل انر کینین میں داخل ہوتا ہے۔ یہاں ریسٹ روم سے فارغ ہوئے اور لنچ کیا۔ پھر انر کینین میں ٹریل کے سوئچ بیکس کی باری تھی۔ انر کینین کافی تنگ ہے۔

انر کینین میں داخل ہو کر دریائے کولوراڈو کا منظر
 

زیک

مسافر
انر کینین میں موسم کچھ گرم تھا۔

ٹریل بل کھاتا ہوا تیزی سے دریا کی طرف بڑھ رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
دریائے کولوراڈو پر کالا پل جو ساؤتھ کیباب ٹریل کو دریا کے پار پہنچاتا ہے۔ دریا میں رافٹ کے ذریعہ بھی ایک adventurous سفر ہے کہ کافی rapids ہیں اگرچہ جو حصہ نظر آ رہا ہے وہ کافی پرسکون پانی ہے۔
 

اے خان

محفلین
تصاویر میں جو کٹاؤ نظر آرہا ہے. ایسا ہی کٹاؤ فتح جنگ سے راولپنڈی ریل کے سفر کے دوران دیکھنے کو ملتا ہے. لیکن وہاں سبزہ زار نہیں ہوتا.
 

زیک

مسافر
آخری تدوین:

زیک

مسافر
تصاویر میں جو کٹاؤ نظر آرہا ہے. ایسا ہی کٹاؤ فتح جنگ سے راولپنڈی ریل کے سفر کے دوران دیکھنے کو ملتا ہے. لیکن وہاں سبزہ زار نہیں ہوتا.
سکیل کا بہت فرق ہے۔ گرینڈ کینین میں یہ کٹاؤ میل نیچا ہے۔

آخری دن کی ایک تصویر ہے اس میں اس لیول کا کٹاؤ ہے جیسا آپ کہہ رہے ہیں
 
Top