انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

سید رافع

محفلین
کیونکہ اس سے آپ کے اپنے ہی مزاج کی تلخی مزید بڑھے گی، ہمیں ذرا فرق نہیں پڑنے والا۔ ہم سے کیا گیا سوال ہماری نظر سے گزرتا ہے تو ہم پر جواب دینا لازم ہو جانا ہے۔

اگر کہیں لفظ تلخ ہو گیا ہو تو معذرت لیکن حقیقت میں ہم تو اندار سے میٹھے ہی میٹھے ہیں۔ اب کوئی ازرہ تفنن کی آڑ میں شیرے پر مکھی بیٹھ جائے تو اسکو اڑایا ہو گا اور آپ اسکو تلخی سمجھ بیٹھیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
مشرق میں چور راستے ہیں جن پہ چل کر انسان بھٹک سکتا ہے اگر اس نے بھٹکنا ہی ہے تو۔ انسان کو بھٹکانے کے لئے ظاہری عوامل سے زیادہ اس کے نفس (بمعنی باطن) کا عمل دخل ہوتا ہے۔ وہی ہمارے بیشتر اعمال کی بنیاد ہے
بالکل صحیح بات !!!!!بھٹکنے کے لئیے مغرب جانا ضروری نہیں ہے رضا یہاں رہتے ہوئے صرف پابند نمازی تھے انگلینڈ جاکر تہجد گذار ہوگئے یہ اُنہوں نے ہمیں نہیں بتایا
ہم نے خود دیکھا ۔۔۔۔
یہ کہ ہم نے بے حد اچھے بچے بھی دیکھے ہیں یورپ میں اور بہت بگڑے مشرق میں ۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
بالکل صحیح بات !!!!!بھٹکنے کے لئیے مغرب جانا ضروری نہیں ہے رضا یہاں رہتے ہوئے صرف پابند نمازی تھے انگلینڈ جاکر تہجد گذار ہوگئے یہ اُنہوں نے ہمیں نہیں بتایا
ہم نے خود دیکھا ۔۔۔۔
آپ ایسے والدین ہوں تو اولاد ماشاءاللہ دین و دنیا میں کیونکر کامیاب نہ ہو ... کاش آج کل کے والدین آپ جیسے لوگوں سے کچھ سیکھیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہنا! لڑی کہاں سے کہاں نکل گئی، اچھا دوبارہ سے اپنے موضوع پر آتے ہیں
بچپن میں آپ نے گو کہ شرارتیں نہیں کیں پھر بھی کوئی بچپن کا دلچسپ واقعہ تو شیئر کرو
 
سیما علی

لائبریرین
ایک آسان سا پیمانہ ہے اپنے آپ کی پرکھ کا۔۔۔ کہ ہم خود کتنے "اچھے" ہیں جو دوسروں کو "برا" ثابت کرنے کی کوشش کریں۔ ہم ہمیشہ اس پر عمل کرتے ہیں ، آپ بھی کیجئیے گا، فائدہ ہو گا۔
بٹیا ہم نے تو جب پرکھا اپنے آپ کو سب سے برُا پایا ۔۔۔۔باقی سب کو اچھا پایا !!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
شائستگی عمر کی محتاج نہیں ہوتی۔ یہ انسان کے اپنے ظاہر اور باطن کا آئینہ ہوتی ہے۔ ہمارا علم بہت محدود ہے۔ مگر جتنا بھی ہے، اسے خود پر لادے رکھنے کی بجائے "عمل" پر زیادہ دھیان دیتے ہیں ۔
ہماری بٹیا کے مزاج میں شائستگی کا عنصر بہت زیادہ ہے اور اخلاق اور ظاہر و باطن ہم پر عیاں ہے اللّہ ہمشہ آپ کے لئے آسانیاں عطا کرے ۔۔۔بہت سا پیار اور ڈھیروں دعائیں جیتی رہیے ۔۔۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہماری بٹیا کے مزاج میں شائستگی کا عنصر بہت زیادہ ہے اور اخلاق اور ظاہر و باطن ہم پر عیاں ہے اللّہ ہمشہ آپ کے لئے آسانیاں عطا کرے ۔۔۔بہت سا پیار اور ڈھیروں دعائیں جیتی رہیے ۔۔۔۔۔۔
اللہ پاک گل بہن کو دونوں جہانوں میں سرخروئی عطاء فرمائے آمین
 
سیما علی

لائبریرین
آپ ایسے والدین ہوں تو اولاد ماشاءاللہ دین و دنیا میں کیونکر کامیاب نہ ہو ... کاش آج کل کے والدین آپ جیسے لوگوں سے کچھ سیکھیں
جزاک اللّہ خیرا کثیرا
سمیع بھیا :):)
بس بھیا یہ پروردگار کی کرم نوازیاں ہیں ہمارا دخل کم ہماری والدہ کا حصہ بہت زیادہ ہے ہماری اولاد کی تربیت میں۔۔۔۔
 
Top