انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
1. یہ تو معلوم ہی ہے کہ آپ کو شعر و شاعری سے دلچسپی ہے۔ کس قسم کی شاعری اچھی لگتی ہے؟
جی شعر و شاعری سے دلچسپی ہے۔ اور شعر صرف وہی پسند آتے ہیں جو دل کو چھو جائیں۔ یہ مختلف کیفیات میں مختلف قسم کے شعر پند آتے ہیں۔
2. کس قسم کے ناول پڑھنا اچھا لگتا ہے؟
زیادہ ترجاسوسی۔ تاریخی بھی پسند ہیں ۔
3. خواتین کے کون کون سے رسائل پابندی سے پڑھتی ہیں؟
اب کافی عرصہ سے نہیں پڑھا ۔ لیکن ایک ڈیڑھ سال پہلے تک آنچل، پاکیزہ اور خواتین ڈائجسٹ پڑھتے تھے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
4. اگرچہ میں "سٹارز" پر یقین نہیں رکھتا، پھر بھی تمہارا سٹار کون سا ہے اور کیا تم ان کو مانتی ہو؟
سٹارز کو ماننا نہ ماننا۔۔۔ اب آسمان پر ان گنت سٹارز جب چمک رہے ہوتے ہیں تو اس کے باوجود بھی؟
اور وہ جو ٹونکل ٹونکل لٹل سٹار پوئم یاد کرواتے بچپن میں۔۔۔۔ وہ؟
کہیں برج وغیرہ کی تو بات نہیں کر رہے۔۔۔ ہمیں "ہوروسکوپ" سے مستقبل جاننے سے کوئی لگاؤ نہیں کہ مستقبل اللہ پاک نے پوشیدہ رکھا ہے۔ اس کے کاموں میں ہمارا دخل اندازی کرنا مناسب نہیں۔
آپ کی انفارمیشن کے لئے بتا دیتے ہیں کہ ہمارا برج "حوت" یعنی کہ Pisces ہے۔ بس۔۔۔
5. چائے کے علاوہ اور کیا کچھ پکانا آتا ہے؟
الحمد للہ۔۔۔۔ کچن میں بنائی جانے والی کھانے پینے کی کافی ساری ڈشیز آتی ہیں کہ ہمیں بلاشبہ "سگھڑ" کہا جا سکے۔
آپ نے چائے کے علاوہ اور کای کچھ پکانے کا پوچھا ہے تو کھانے کی چیزیں پکانے کے علاوہ کسی کو پکانے کا کام بھی کبھی کبھار بخوبی ہو جاتا ہے۔
6. زبان کون کون سی آتی ہے؟
اس کا جواب پچھلے صفحات پر دیا ہے۔۔۔ تلاش کیجئیے ۔۔۔ :D
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ویسے یہ لاڈ پیار ابھی تک قائم ہیں الحمد للہ۔ چچا لوگوں کی اپنی بیٹیاں بھی ہیں اب۔۔ لیکن جو اہمیت اور محبت ہمیں ملی، وہ ان کو نہ مل پائی۔
بچپن سے سب کی آنکھوں کا تارا ہیں ماشاءاللّہ ماشاءاللّہ ہماری گلُ بٹیا کی نذر امجد اسلام امجد صاحب کا ایک شعر؀
فصل گل آئی کھلے باغ میں خوشبو کے علم
دل کے ساحل پہ ترے نام کا تارا چمکا!!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
7. اپنی تین اچھی عادتیں لکھیں۔
غصہ برداشت کرنا۔۔۔۔ اسے غصہ پی جانا کہنا زیادہ مناسب ہے،
ذمہ داری کا احساس کرنا
وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ اپنے آنے جانے اور کام کے دورانیہ سے اپڈیٹ کرتے رہنا (اپنوں) کو ۔
8. اپنی تین بُری عادتیں لکھیں۔
کھانا پینا بھول جانا اکثر
شاپنگ میں کم سے کم وقت لگانا
کم سونا
اور بھی بے شمار آپ کو اسی لڑی میں مل جائیں گی، اب ہم کیا گنوائیں۔
9. اسکول کے زمانے کا کوئی یادگار واقعہ؟
معلوم نہیں کیسا یادگار واقعہ سننا چاہتے ہیں آپ ۔ ہمارے لئے سکول کالج میں ہمیشہ رزلٹ کا دن ہی یادگار ہوتا تھا۔ کیونکہ اس دن ہمیں پریشانی سے بخار ہو جاتا تھا ۔ ایسا نہیں کہ نالائق ہیں مگر پھر بھی اپنے گھر والوں کی امتحان میں کامیابی کی امید توڑنے کا سبب نہ بنیں ، یہ بات بخار کا سبب بنتی۔ الحمد للہ کہ ہمیشہ فخر کا باعث ان کا سر فخر سے بلند کیا۔
10. کس کو شدت سے یاد کرتی ہیں؟
مختلف اوقات میں مختلف کو۔۔۔جیسے کہ
سورہ یٰسین کی تلاوت کرتے ہمیشہ دادا ابا یاد آتے ہیں۔ بہت یاد آتے ہیں وہ مناظر جب ہم آنکھیں بند کئے تلاوت کر رہے ہوتے ، آنکھ کھلنے پر دیکھتے کہ سامنے دادا جان ہیں۔ اکثر ان کی آنکھیں نم ہوتیں۔ان کی محبتوں کی شدتیں ایسی کہ انھیں شدت سے یاد کرنا ان کا حق۔

کسی وقت امی ابو بہت شدت سے یاد آتے۔۔۔ کسی وقت کیا ہر وقت ان کی یاد ساتھ رہتی ہے۔ اتنی کہ ہم نے ان کی تقریباً سبھی عادات اور خواہشات کے سانچے میں خود کو ڈھال لیا۔
ہمارے بھائی۔۔۔ بہت شدت سے یاد آتے ہیں۔۔ کبھی حق ادا نہیں کر سکتے ان کی محبتوں کا۔۔۔ سب شرارتوں میں انھی کا تو حصہ ہے۔ اتنے زندہ دل تھے ، زندگی کے لئے بہت سارے پلان تھے ان کے، ان کے رخصت ہو جانے نے احساس دلایا کہ ہنستے کھیلتے لوگ بھی رخصت ہو جاتے ہیں، اس کے لئے بوڑھا ہونا لازم نہیں۔
یاد کرنے کی شدت کسی ایک سے منسوب نہیں، سب کو ہی شدت سے یاد کرتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خوش رہیئے گل بہنا۔۔۔۔ والدین جیسی عظیم نعمت کی جلد جدائی پر افسوس ہوا مگر آپ کی ہمت اور اور انسانیت سے پیار کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی۔
اللہ ہمیشہ حامی و ناصر ہو اور خوشیاں اور محبتیں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
بہت شکریہ بہنا ۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا کہ یونہی ہمتوں کے سہارے، انسانیت کے جامے میں رہتے ہی گزرے باقی کی زندگی بھی۔
اللہ پاک قبول فرمائیں آمین
 

سیما علی

لائبریرین
ہمارے بھائی۔۔۔ بہت شدت سے یاد آتے ہیں۔۔ کبھی حق ادا نہیں کر سکتے ان کی محبتوں کا۔۔۔ سب شرارتوں میں انھی کا تو حصہ ہے۔ اتنے زندہ دل تھے ، زندگی کے لئے بہت سارے پلان تھے ان کے، ان کے رخصت ہو جانے نے احساس دلایا کہ ہنستے کھیلتے لوگ بھی رخصت ہو جاتے ہیں، اس کے لئے بوڑھا ہونا لازم نہیں۔
یاد کرنے کی شدت کسی ایک سے منسوب نہیں، سب کو ہی شدت سے یاد کرتے ہیں۔
بہت ساری دعائیں آپکے لئے اور آپکے حوصلہ کی داد اور رب کریم آپ پر اپنا بے شمار کرم فرمائے کیونکہ یہ آسان نہیں اپنے پیاروں کو کھونا اُنکی یادیں قدم قدم ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔ہماری بٹیا کی ہمت وُ حوصلہ کو ہمارا سلام ۔۔۔ پروردگار بھائی کے درجات بلند فرمائے اور آپکو بہت ساری ہمت ۔۔۔۔۔بہت سا پیار ۔۔۔۔
آمین
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
انکے جواب بھی لکھیے گا۔

1. اگر کسی کو تمہاری جاسوسی کرنے پر لگایا جائے تو سب سے پہلا انکشاف کیا ہو گا؟
پہلا انکشاف یہ کہ۔۔۔ کتنی کم گو ہے۔
ہماری جاسوسی پر لگا کر بھی کچھ نیا ہاتھ نہیں آنے والا۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
2. تنہائی پسند ہو یا محفل میں رہنا پسند ہے؟
ہم مزاجاً تنہائی پسند ہیں ۔ تنہائی اپنے آپ سے ملاقات کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک آئینہ ہوتی ہے تنہائی جس میں آپ کو شکلیں نظر نہیں آ رہی ہوتیں ، بس کردار نظر آ رہا ہوتا ہے۔ اب چاہے وہ انسان کا اپنا کردار ہو یا اپنے سے جڑے باقی لوگوں کا۔ اپنا محاسبہ کرنے اور دوسروں کے بارے رائے قائم کرنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہے تنہائی۔
تنہائی اکیلے ہونے کا نام نہیں ہے کیونکہ اس میں بھی سوچوں کی محفل جمی ہوتی ہے کچھ اس طرح کہ سناٹا دم توڑ دیتا ہے، خاموشیاں کہیں دور بھاگ جاتی ہیں، تخیل کے سب در وا ہو جاتے ہیں اور اندر کا سب ٖبار آنسو بن کر آنکھوں سے بہہ نکلتا ہے۔ جتنی شدتوں سے کوئی تنہائی میں آنسو بہائے، اتنی ہی اسے ہمت عطا ہوتی ہے دوسروں کے لئے کچھ کر گزرنے کی ۔۔۔ دوسروں کا سکھ دکھ بانٹنے کا ہنر عطا کر دیتی ہے تنہائی
تنہائی میں ہی دراصل منزلوں کی کھوج ہوتی ہے، بھلے منزل نہ پائی جائے۔۔۔ اصل روح جستجو ہے، رب سے قریب ہو جانے کا ذریعہ ہے تنہائی۔
دنیا کے غم بھی تنہائی میں ہی آنسو بہانے سے دور ہوتے ہیں ۔ تنہائی کی گریہ زاری ان لمحوں پر فوقیت رکھتی ہے جب آپ کسی کا کاندھا چاہئیں آنسو بہانے کو۔ اگرچہ یہ ایک فطری بات ہے مگر دل کا بوجھ تنہائی ہی میں رونے سے ہلکا ہوتا ہے کہ ساتھ ساتھ انسان کو اپنی پرکھ اور تڑپ کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔
لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہم آدم بیزار ہیں۔۔۔ سب کی خوشی میں شریک ہوتے ہیں جیسا ہونا چاہئیے۔ محفلوں میں شرکت تو ہوتی ہے کیونکہ اپنوں کا حق ادا کرنا بھی تو واجب ہے نا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
3. پہلی ملاقات میں مقابل کی کس چیز کا جاہزہ لیتی ہیں؟
جائزہ لینا۔۔۔ اگر تو ظاہری طور پر دیکھنے کے متعلق پوچھ رہے ہیں تو شاید بالکل بھی نہیں۔ یہ سب ہماری نظر میں دوسرے نمبر پر آتی ہیں۔
ہمیں مقابل کے بولنے کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔۔۔ اب وہ ملاقات روبرو ہو یا ٹیلفونک۔۔ کھرا، سچا اور بے لوث لہجا بات چیت سے معلوم ہو جاتا ہے۔ باقی جائزے تو نہ ختم ہونے والے ہوتے ہیں ۔ نقاب اوڑھے ہیں بیشتر لوگ۔۔۔ ایک چہرے کے پیچھے کئی چہرے چھپائے لوگ۔۔۔ لہجوں کو مٹھاس میں چھپانا بھی چاہیں، مگر اندر کی کڑواہٹ باہر آ جاتی ہے۔
سو ہمارا جواب "لہجہ" ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
4. سونے سے پہلے اور جاگنے کے بعد پہلا کام کیا ہوتا ہے؟
سونے سے پہلے کے چند لمحات کہیں یا منٹ۔۔۔ سوچنا ہوتا ہے کہ دن بھر کے سوچے ہوئے کام مکمل ہوئے یا کوئی رہ گیا۔
پھر اگلے دن کے کاموں کی فہرست اپڈیٹ کرنی ہوتی ہے۔
اس کے بعد درود پاک اور آیت الکرسی پڑھ کر سو جاتے ہیں۔
جاگنے کے بعد پہلا کام نمازِ فجر ادا کرنا۔۔۔ اور ساتھ ہی چائے رکھنا بنانے کے لئے۔
پھر چائے پیتے ہوئے "یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک" اور اس کے بعد سورۃ رحمٰن کی تلاوت معہ ترجمہ۔ سالوں سے یہی روٹین ہے الحمد للہ۔ آج کل عشاء اور فجر میں تین ساڑھے تین گھنٹے کا ہی فرق ہے تو جس دن اس دوران نہ سو پائیں تو پھر چائے نہیں پیتے ، کچھ ٹائم کے لئے سو جاتے ہیں تا کہ باقی دن کی روٹین میں فرق نہ آئے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
5. کوئی ایسی دوست جو تمہارے قریب ہو؟
قریب اور دور کا سوال تو تب پیدا ہو اگر ہماری کوئی دوست ہو۔
ہم تو اس بات پر "الحمد للہ" ہی کہنا چاہیں گے۔ کیونکہ کوئی دوست ہوتی تو شاید ہم وہ نہ ہوتے جو ہیں۔
لیکن اکثر سنا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جنھیں کوئی دوست میسّر ہے۔ اس بات کی روشنی میں دیکھا جائے تو ہم "بد قسمت" کہلائیں کیا؟
ویسے بھی اس دور میں جہاں کھرے کھوٹے کی پہچان ہی اتنی مشکل ہے، ہر ہاتھ ملانے والا دوست نہیں ہوتا تو کیوں دور کے دوست یا قریبی دوست کا جھنجھٹ پالا جائے۔
دوست اس لئے ہوتے کہ کسی کا دکھ درد بانٹ سکیں۔۔۔ کوئی رازدان بن سکیں۔
اس حساب سے آپ "تنہائی" کو ہمارا قریبی دوست سمجھ لیجئیے۔ جو خندہ پیشانی سے ہمارا ہر دکھ درد بانٹتی ہے اور ہمیں اتنی ہمت عطا کر دیتی ہے کہ خوشیاں بانٹنے کے لئے تازہ دم ہو جائیں۔
ہاں رازدان کے طور پر ضروت ہو دوست کی ۔۔۔ تو وہ ہماری ڈائریاں ہیں نا۔۔ لیکن ان پر بھی وہی باتیں لکھی ہوتی ہیں جو ہم نہیں چاہتے کہ بھائی لوگ ہماری افسردگی سے پریشان ہوں۔
یہ الگ بات کہ ہم اپنے ان ڈائری نما دوستوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش میں کہیں رکھ کر بھول جاتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب اس "بڑی" سے کیا سمجھیں ہم۔۔۔
عمر کے لحاظ سے؟ ۔۔۔۔ تو اس کا جواب یہ کہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑے ہی ہو رہےہیں۔ ہاں ابھی اس مقام پر پہنچنے میں بہت وقت باقی ہے جب "عمرِ رفتہِ " کو پکارنے کی نوبت آتی ہے۔
بقول میر درد

روندے ہے نقش پا کی طرح خلق ياں مجھے
اے عمر رفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے

اے گل تو رخت باندھ، اٹھا ؤں ميں آشياں
گل چيں تجھے نہ ديکھ سکے باغباں مجھے

کوشش یہی ہے کہ جو پل موجود ہیں ان میں جی لیں۔۔ جو راہ اپنائی ہے، اس کا حق ادا کریں ۔ بڑے ہو کر کیا کرنا۔ "بڑوں" میں غرور سما جاتا ہے۔ ہم اللہ پاک کی ادنیٰ مخلوق۔۔ جس کام کے لئے ہمیں بھیجا گیا، اس کے ادا کرنے کے قابل بنائے رکھے بس۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ اٹھارواں صفحہ چل رہا ہے شروع سے نہیں پڑھا ۔۔پڑھنے کی کوشش کرونگا ۔۔۔مگر آپ تو سچی متاثر کیے دے رہی ہیں۔۔۔:rolleyes:
کوشش نہیں کیجئیے گا۔۔۔ پڑھئیے گا اور رائے بھی دیجئیے گا ساتھ ساتھ۔
ہمیں خوشی ہو گی کہ اگر آپ بھی ہمیں کوئی اچھا مشورہ دینے یا کسی خامی کی طرف اشارہ دینے میں مدد کریں گے۔ انسان کبھی مکمل تو نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہر ہنر میں یکتا۔۔۔ مگر بہتر بننے کی کوشش تو کر سکتا ہے نا۔ اور اس میں تنقید اور رائے کا بہت ہاتھ ہوتا ہے۔
پیشگی شکریہ ابھی سے ادا کئے دیتے ہیں تا کہ اس کا قرض اتارنا آپ پر فرض ہو جائے۔ :D
 

اکمل زیدی

محفلین
کوشش نہیں کیجئیے گا۔۔۔ پڑھئیے گا اور رائے بھی دیجئیے گا ساتھ ساتھ۔
ہمیں خوشی ہو گی کہ اگر آپ بھی ہمیں کوئی اچھا مشورہ دینے یا کسی خامی کی طرف اشارہ دینے میں مدد کریں گے۔ انسان کبھی مکمل تو نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ہر ہنر میں یکتا۔۔۔ مگر بہتر بننے کی کوشش تو کر سکتا ہے نا۔ اور اس میں تنقید اور رائے کا بہت ہاتھ ہوتا ہے۔
پیشگی شکریہ ابھی سے ادا کئے دیتے ہیں تا کہ اس کا قرض اتارنا آپ پر فرض ہو جائے۔ :D
ارے ہم تو خود آپ سے سیکھ رہے ہیں کیا ہمہ جہت کوالیٹیز پائی ہیں آ پ نے ۔۔۔۔ماشاءاللہ۔۔۔
 
پہلے نہیں پتہ تھا۔۔۔ لیکن اب پتہ چل گیا نا آپ کو ۔
بلکہ آپ نے تو فوری حل بھی پیش کر دیا ۔ ہاں ہاں رہنا ہے ہمیں ہنسی خوشی۔
مگر "جہیڑا بولے اوہو ای کُنڈا کھولے " شاباش ۔۔۔۔
دل تو چاہ رہا ہے کھری کھری سنائیں اور کہیں
اس پنجابن سے ڈرنا
اب تو انکار نہ کرنا
چپ کر کے بن جا دولہا
یہ لاٹھی دیکھ لے ورنہ
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

مگر ہم چُپ۔۔۔ ہم کچھ نہیں کہہ رہے۔ کہانیوں کی باتیں کہانیوں تک ہوتی ہیں اسد علی رانا :grin:
جی آپ کو ہنسی خوشی رہنا ہے اسی لیے تو میں نے اس کا طریقہ بتادیا تھا نا اور یہ جو آپ نے کوئی لینگویج یوز کی ہے اس کی تو مجھے کوئی پلے نہیں پڑی کہ کیا لکھا ہے اسے پڑھنا بھی بہت مشکل ہے اور اگر آپ سمجھ رہی ہیں کہ میری امی نے میرے لیے جو لڑکی دیکھی ہے وہ کوئی پنجابن ہے تو آپ بالکل غلط سمجھ گئیں ہمیشہ کی طرح پتا نہیں آپ ہر چیز کو ہمیشہ غلط غلط کیوں سمجھتی ہیں اگر اس لڑکی کو جسے آپ نے پنجابن کہا ہے میری امی نے انکار نہیں کیا تو میں بھی نہیں کروں گا اور خوشی خوشی اس سے شادی کرلوں گا شادی کرنے میں کوئی کسی کو لاٹھی نہیں دیکھاتا ہے مجھے پتا ہے میں نے سب شادیاں دیکھی ہیں ان میں کوئی لاٹھی نہیں دیکھائی جاتی ہے بلکہ مٹھائی کھلائی جاتی ہے یہ آپ نے اپنے چپ ہونے کا لکھا ہے تو کیا یہ آپ کے چپ ہونے پر کا حال ہے کہ اتنا سارا لکھ مارا اگر آپ بہت زیادہ بولنے والی ہوتیں تو پوری کہانیوں کی کتابیں لکھ دیتیں مگر ان کو پڑھتا کون بالکل غلط غلط لکھا ہوتا ان میں جیسے آپ ہر چیز غلط غلط سمجھتی ہیں اسی طرح غلط غلط بھی لکھیں گی اس لیے آپ کوئی کتاب نہیں لکھیں
 
Top