محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
ایک پیش گوئی : آپ کے اس جملے سے گل بہن کی حسِ مزاح جاگنے والی ہےہمیں تمام ڈھیلے پیچوں کے ساتھ قبول ہیں قبول ہیں قبول ہیں
ایک پیش گوئی : آپ کے اس جملے سے گل بہن کی حسِ مزاح جاگنے والی ہےہمیں تمام ڈھیلے پیچوں کے ساتھ قبول ہیں قبول ہیں قبول ہیں
بھیا جو دل کو بھا گیا پھر اُس کی ہر بات پیاری تو پھر ۔۔۔ایک پیش گوئی : آپ کے اس جملے سے گل بہن کی حسِ مزاح جاگنے والی ہے
آپ کے جملے میں دہرائے جانے والے الفاظبھیا جو دل کو بھا گیا پھر اُس کی ہر بات پیاری تو پھر ۔۔۔
پر وہ کیا کچھ ہے کہ جی کو بھاگیا
سکینڈینیوین “بگ” ہےگُلِ یاسمیں آپ جاسم محمد کے انداز میں پرمزاح ریٹنگ کیوں دے رہی ہیں؟
محفل کی انتظامیہ کے پاس ڈی بگر نہیں ہے ؟سکینڈینیوین “بگ” ہے
بہت شکریہ استاد محترم۔کبھی واقعی بہت فرصت ملی تو یہ انٹرویو شروع سے پڑھوں گا،
سب کے بارے تو نہیں کہہ سکتے ۔ ہمارا واسطہ جن سے بھی پڑا، اچھے ہی لوگ ملے ہیں۔ نہیں نسل پرستی اور تعصب وغیرہ کا کوئی ذاتی تجربہ نہیں اٹھایا۔ ہاں ایسے لوگ ہیں ضرور ۔١۔ کیا سویڈن کے لوگ قبائلی طرز فکر کے نسل پرست لوگ ہیں؟ کیا آپکو نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا؟ کیا اجنبی سویڈ سے بات کریں تو وہ خوفزدہ ہو جاتا ہے؟
الحمد للہ ۔۔۔ ایک معمولی سا بھی نہیں۔٢۔ گاڑی چلاتے ہوئے کل کتنے ایکسیڈنٹ کیے؟ سب سے خطرناک کون سے تھا بیان فرمائیے۔
نہیں ایسی فضولیات کا ہماری زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں۔٣۔ کبھی شراب خانے، جوا خانے یا ڈسکو کلب جانا ہوا؟
عید کے لئے تو کبھی نہیں۔ البتہ کبھی کبھار جمعہ کی نماز ۔۔۔ اس صورت میں اگر کسی کی فوتگی پر مسجد میں موجود ہوں تو۔گھر میں ہی نماز ادا کرتے ہیں۔۔ کیا عید یا جمعے کی نماز کے لیے اسلامک سینٹر جانا ہوا؟
نہیں۔ ابھی نہیں۔ ان شاء اللہ جائیں گے ۔۵۔ کبھی عمرے یا حج کے لیے گئیں؟
نہیں۔ ابھی تک تو نہیں٦۔ کبھی عراق کربلا نجف جانا ہوا؟
مسلم تشخص مسلم طور طریقے اپنا کر ہی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ آدھا تیتر آدھا بٹیر بن کر رہنے والے لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں اور مکمل طور پر اپنی اوقات میں رہنے والے بھی ہیں۔٧۔ سویڈن میں مسلمان فیملی کیسے اپنے مسلم تشخص برقرار رکھتے ہیں؟ بچوں کو گرل فرینڈ بوئے فرینڈ، شراب خانوں، نیوڈ بیچ، ڈرگس سے کیسے بچاتے ہیں؟
اللہ پاک کا شکر ہے کہ سبھی بھابیاں بہت اچھی ہیں۔سب سے اچھی کا سوچیں تو ہر ایک کا نام ذہن میں آتا ہے۔ ہاں سب سے چھوٹی بھابی سے زیادہ بات رہتی ہے۔۔۔ مگر اچھی ہیں برابر کی۔١۔ بھابیوں میں سب سے اچھی بھابی کونسی ہے؟ کس عادت کی وجہ سے وہ سب سے اچھی لگتی ہیں؟
کوئی بھی شخص کسی دوسرے کا نعم البدل نہیں ہو سکتا کبھی۔ ہر ایک کی الگ ہی حیثیت اور اہمیت ہوتی ہے۔٢۔ کیا چچا کی محبت والد کی محبت کا نعم البدل بن سکتی ہے؟
بھائیوں کی طرف سے ملنے والا سب سے قیمتی تحفہ ان کا اعتماد اور بھروسہ ہے جس نے ہمیں خود اعتمادی سے زندگی کو جینا سکھایا ۔ زندگی میں آگے بڑھنا سکھایا۔٣۔ بھائیوں میں اب تک کیا سب سے قیمتی تحفہ دیا؟
سخت نا پسند کے بارے تو کبھی نہیں سوچا کہ کون سا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ ہمیں زیورات میں صرف رنگ اور گلے کی چین پسند ہے۔ ہر وقت پہننا بالکل پسند نہیں۔۴۔ کونسا زیور ہر وقت پہننا پسند ہے؟ کونسا سخت ناپسند ہے؟
الحمد للہ ۔۔۔ تھیوری اور پریکٹیکل دونوں پہلی پہلی بار میں کامیابی حاصل کی۔۵۔ گاڑی کے لائسنس ٹیسٹ میں کتنی دفعہ فیل ہوئیں؟
نہیں ہم امن کی فاختہ ہیں بھائی۔۔ نہ لڑائیاں کرنا پسند ہے اور نہ چوٹیوں کو پکڑ کر کسی کو گرانا۔٦۔ اسکول میں کسی لڑکی کی چوٹی پکڑ کر گرایا یا لڑائی ہوئی؟
٧۔ چاروں بھائی سوئڈن میں رہتے ہیں یا دیگر یورپی ممالک میں؟
لوگ تو ہر جگہ ہی بہتر ہوتے ہیں اگر انسان خود اچھے سے ایڈجسٹ کرنا جانتا ہو۔ ہمیں تو تمام ملک اچھے لگے۔ گئے تو ہر ملک میں ایک سے زیادہ بار۔۔ لیکن مستقل مسکن یہی جہاں ہم رہ رہے ہیں۔ جہاں باقی سب بھی ہیں۔١۔ سویڈن، جرمنی، انگلینڈ، ناروے، اٹلی، ترکی اور ہالینڈ میں کس ملک کو اپنا مستقل مسکن بنانا چاہیں گی؟ تم ان تمام ممالک گئیں سب سے بہتر لوگ کہاں کے لگے اور کیوں؟
پتہ نہیں بہت اچھا ہوتا یا اس سے بھی بُرا ہوتا۔۔۔ اور یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ غلطی تھی یا نہیں۔۔۔ مگر اس طرح سے کہہ لیجئیے کہ ہم نے "یقین" کرنے کی غلطی کی گھر والوں پر ۔۔ ورنہ شاید بھائی سے آخری ملاقات ہو جاتی۔ اور وہ باتیں جو آخری دن ہم سے فون پر کرتے رہے، سامنے بیٹھ کر کرتے۔٣۔ ایسی ایک غلطی جو اگر نہ کی ہوتی تو لگتا ہے بہت اچھا ہوتا؟
٢۔ کیا ایک بہن اور ہوتی کی خواہش ہے؟
اپنی نظر میں قابلِ فخر کام ۔۔۔۔ ہم کام کو انجام تک پہنچا کر بھول جاتے ہیں۔ کیونکہ اگر انسان یہ سمجھ لے کہ اس نے کوئی قابلِ فخر کام کر لیا ہے تو آگے کی جستجو ختم ہو جاتی ہے۔ ہمارا سفر لمبا ہے ابھی ، بہت کچھ کرنے کو باقی ہے۔۔۔ ہاں جب ہمت ختم ہو گئی اور تھک ہار کر بیٹھے تو ماہ و سال کے گوشوارے کھولیں گے ۔۔۔ خسارے بھی گنیں گے اور قابلِ فخر کام بھی۔۴۔ سب سے قابل فخر کام جو اب تک کیا ہو؟
نہ سکون نہ برتری۔۔۔ انا کی تسکین کرنے کو خود کو دوسروں سے برتر ثابت کرنا ضروری نہیں ہوتا۔۵۔ ہم کسی سے کم نہیں ہیں میں کسی پر اپنی برتری ثابت کرنا کیوں ضروری ہے؟ یہ بات سکون و اطمینان کے قریب ہے یا انا کی تسکین کے قریب؟
ترکی میں کہاں کہاں جانا ہوا؟ اور وہاں کونسی ایسی جگہیں ہیں جو ایک عام سیاح نہیں جانتا لیکن آپ کے خیال میں بار بار وہاں جایا جا سکتا ہے؟سیر کے لئے تُرکی جتنی بار بھی جانا ہو سکے، کم ہے۔
ہم نے پسند کی بات کی ہے زیک بھائی۔۔۔ ہمیں کافی لحاظ سے ترکی اچھا لگا۔ترکی میں کہاں کہاں جانا ہوا؟ اور وہاں کونسی ایسی جگہیں ہیں جو ایک عام سیاح نہیں جانتا لیکن آپ کے خیال میں بار بار وہاں جایا جا سکتا ہے؟
جھیل ؟ کوئی چھپڑ ہووے دا ای کڑئیے !وہ والی ڈائیونگ بے اختیاری والی تھی بھائی۔۔۔ اس کے بعد ہم سے جھیل کنارے تک جانے کی آزادی چھین لی گئی۔ ہماری دادی جان سب سے زیادہ ڈری تھیں شاید۔
تُساں میکوں ڈڈو سمجھ لیتا ادّا عبدالقیوم۔جھیل ؟ کوئی چھپڑ ہووے دا ای کڑئیے !
اب تو عبدالقیوم بھائی کے ساتھ بھی سرائیکی بولی جا رہی ہےتُساں میکوں ڈِڈوسمجھلیتاگِھدّے ادّا عبدالقیوم۔