انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

زیک

مسافر

سید عاطف علی

لائبریرین
“ہم” والے تو پکی بات ہے عوام میں سے نہیں۔
بر سبیل تذکرہ ایک پرانی بات یاد آئی ۔اسکول میں ہم طلَبہ میں استاد وں کے جواب میں "ہم" کہا کرتے تھے۔ اکثر اساتذہ اس پر توجہ نہیں دیتے تھے ۔ لیکن ایک استاد اسے محسوس کرتے تھے ۔ ایک لڑکے سے انہوں نے پوچھا کاپی کیوں نہیں لائے تو اس نے کہا کہ سر ہم کل لے آئیں گے۔ اس پر استاد صاحب نے کہا "تیرا باپ بھی ساتھ آئے گا کیا ؟ " یوں کہو کہ سر میں کل لے آؤں گا۔
ویسے میں اور ہم میں کیفیات میں تعین کا معاملہ کچھ پیچیدہ سا ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک اور سوال: صیغہ جمع متکلم کا استعمال کیوں؟
میاں محمد بخش فرما گئے
مَیں میری دی کِتے مَیں مر جاوے ، تے فیر مُڑ مَیں نہ جمَے
تے مرن توں پہلاں موت دے مینوں ، تے مُک جان ایہہ پینڈئے لمّے

ہم نے بس اپنی" میں " کو مار ڈالا ہے۔ زیادہ میں میں بھی تو اچھا نہیں نا۔۔۔
ہم کہنے سے احساس ہوتا ہے کہ دوسرے بھی شامل ہیں اس میں۔ جیسے ہم کبھی اپنی ذاتی گاڑی کے لئے بھی نہیں کہتے " میری گاڑی؟ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ " ہماری گاڑی"

سمجھ گئے یا سمجھائیں عثمان بھائی؟
یہ جمع کے صیغہ کے طور پر استعمال نہیں کرتے۔۔۔ اتفاق کی علامت بناتے ہوئے کرتے ہیں ۔بمعنی ہم سب ایک ہیں ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
پنجابی کی سمجھ نہ آئے تو بتائیے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ملکۂ عالیہ کی بارگاہ میں گستاخی ؟؟؟
یہ رایل وی ہے بھئی :)
شہزادی کہئیے نا۔۔۔۔ ملکہ والا تاج نہیں ہے سر پر ۔۔۔ اب الفاظ کو آگے پیچھے مت ہلائیے گا عاطف بھائی ۔۔ جملہ کچھ کا کچھ ہو جانا فیر۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شہزادی کہئیے نا۔۔۔۔ ملکہ والا تاج نہیں ہے سر پر ۔۔۔ اب الفاظ کو آگے پیچھے مت ہلائیے گا عاطف بھائی ۔۔ جملہ کچھ کا کچھ ہو جانا فیر۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
چلو بٹیا۔ تاج تو خیر وہ بھی آجائے گا اللہ کے فضل سے انشاءاللہ ۔ لیکن جاہ و جلال اور سطوت و طمطراق تو وہی ہے نا ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہاں کی؟ ڈنمارک؟ اگر پاکستان کی ہیں تو جلاوطن کیوں ہیں؟
اپنی فیملی کی۔۔۔۔ اپنے پیاروں کی۔۔۔
اب ہیں شہزادی تو ہیں نا۔۔۔ بنا تخت و تاج والی۔ :ROFLMAO:

جلا وطن تو نہیں۔۔۔ ورنہ پاکستان کی سرحدیں ہماری آمد کی منتظر نہ ہوتیں۔ :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چلو بٹیا۔ تاج تو خیر وہ بھی آجائے گا اللہ کے فضل سے انشاءاللہ ۔ لیکن جاہ و جلال اور سطوت و طمطراق تو وہی ہے نا ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہاں ہاں ۔۔۔ رتی ماسہ کا بھی فرق نہیں۔۔۔ سب برابر برابر۔۔۔ جیسے ایک ہی سانچے میں ڈھلا ہوا۔۔۔ ما شاء اللہ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ہم جان سکتے ہیں کہ آپ نے وہی سمجھا جو ہم نے کہا۔ :lol:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ ایک پرانی بات یاد آئی ۔اسکول میں ہم طلَبہ میں استاد وں کے جواب میں "ہم" کہا کرتے تھے۔ اکثر اساتذہ اس پر توجہ نہیں دیتے تھے ۔ لیکن ایک استاد اسے محسوس کرتے تھے ۔ ایک لڑکے سے انہوں نے پوچھا کاپی کیوں نہیں لائے تو اس نے کہا کہ سر ہم کل لے آئیں گے۔ اس پر استاد صاحب نے کہا "تیرا باپ بھی ساتھ آئے گا کیا ؟ " یوں کہو کہ سر میں کل لے آؤں گا۔
ویسے میں اور ہم میں کیفیات میں تعین کا معاملہ کچھ پیچیدہ سا ہے ۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

ہم مینیج کر لیتے ہیں بھائی۔۔۔۔
ہماری امی جان ہماری "خود " سے بہت چڑا کرتی تھیں۔ جب بھی ہم کہتے کہ ہم نے "خود" اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے یا کسی بھی طرح اس خود کو استعمال کرتے۔۔۔ انھوں نے کچھ نہ کچھ کہنا ہوتا تھا اور ہم خود ہی خود خاموشی سے سمجھنے کی کوشش کرتے مگر نہ سمجھ پائے۔
 
Top