انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

عثمان

محفلین
میاں محمد بخش فرما گئے
مَیں میری دی کِتے مَیں مر جاوے ، تے فیر مُڑ مَیں نہ جمَے
تے مرن توں پہلاں موت دے مینوں ، تے مُک جان ایہہ پینڈئے لمّے

ہم نے بس اپنی" میں " کو مار ڈالا ہے۔ زیادہ میں میں بھی تو اچھا نہیں نا۔۔۔
ہم کہنے سے احساس ہوتا ہے کہ دوسرے بھی شامل ہیں اس میں۔ جیسے ہم کبھی اپنی ذاتی گاڑی کے لئے بھی نہیں کہتے " میری گاڑی؟ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ " ہماری گاڑی"

سمجھ گئے یا سمجھائیں عثمان بھائی؟
یہ جمع کے صیغہ کے طور پر استعمال نہیں کرتے۔۔۔ اتفاق کی علامت بناتے ہوئے کرتے ہیں ۔بمعنی ہم سب ایک ہیں ۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
پنجابی کی سمجھ نہ آئے تو بتائیے گا۔
یہ بتائیے کہ عام بول چال میں بھی جمع متکلم کا استعمال کرتی ہیں یا پھر محض تحریر تک محدود ہے۔ پنجاب میں عموماً اس کا استعمال کم ہی کیا جاتا ہے۔
 
ماشاءاللہ!!

گل آپ کی یہ پختگی بے حد متاثر کرتی ہے۔۔۔ زندگی کو دیکھنے اور سمجھنے کے لیے جو راستہ آپ نے چنا ہے، بہت بہترین ہے۔۔۔۔
خوش رہیں اور آپ کا ہر راستہ سہل رہے۔۔
انٹرویو شاندار ہے، واقعی عمر کا تعلق شعور سے نہیں ہوتا۔۔
اتنی سی عمر میں زندگی کو ایسے گہرائی میں اتر کر دیکھنا ہر کسی کے بس میں نہیں۔۔۔
ہم تو آپ سے کافی بڑے ہیں لیکن آپ کی طرح وقت کو اتنے مثبت انداز میں گزارنے کا فن نہیں سیکھ پائے۔۔۔ :)
رشک آتا ہے!!
جیتی رہیے۔۔۔۔۔!! عافیت کے ساتھ ہنستی مسکراتی رہیں۔۔!! آمین!!
آپ کا انداز اکثر محفل میں کسی کی یاد دلا دیتا ہے :)
جی یہ سب سے الگ ہیں اور کافی باہمت بھی ہیں اللہ پاک اِن کی تمام مشکلات کو حل فرمائے آمین
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بتائیے کہ عام بول چال میں بھی جمع متکلم کا استعمال کرتی ہیں یا پھر محض تحریر تک محدود ہے۔ پنجاب میں عموماً اس کا استعمال کم ہی کیا جاتا ہے۔
عام بول چال میں بھی چلتا ہے بھائی۔۔۔
اب پنجاب ہو یا ڈنمارک۔۔ کوئی سوئچ تو لگا نہیں کہ ٹیون بدلتے رہیں۔
ویسے بھی ہم کھاتے بھی من بھاتا۔۔۔ پہنتے بھی من بھاتا اور بولتے بھی من بھاتا ہیں۔
آسان لفظوں میں یوں کہئیے کوئی پیچ ڈھیلا ہو گیا شاید پہلے دن کے تھپڑوں سے۔۔۔ کسا ہی نہیں جا رہا۔
 

عثمان

محفلین
عام بول چال میں بھی چلتا ہے بھائی۔۔۔
اب پنجاب ہو یا ڈنمارک۔۔ کوئی سوئچ تو لگا نہیں کہ ٹیون بدلتے رہیں۔
ویسے بھی ہم کھاتے بھی من بھاتا۔۔۔ پہنتے بھی من بھاتا اور بولتے بھی من بھاتا ہیں۔
آسان لفظوں میں یوں کہئیے کوئی پیچ ڈھیلا ہو گیا شاید پہلے دن کے تھپڑوں سے۔۔۔ کسا ہی نہیں جا رہا۔
یہ بتائیے کہ ڈینش اور سویڈش زبان میں بھی اس کی پابندی کرتی ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بتائیے کہ عام بول چال میں بھی جمع متکلم کا استعمال کرتی ہیں یا پھر محض تحریر تک محدود ہے۔ پنجاب میں عموماً اس کا استعمال کم ہی کیا جاتا ہے۔
ہاں مگر ڈینش بولتے ہوئے ہر گز نہیں کرتے جمع کا صیغہ استعمال۔۔۔
ورنہ پھر ڈبل ٹکٹ خریدنی پڑ جاتی ہے۔۔۔ :ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ بتائیے کہ ڈینش اور سویڈش زبان میں بھی اس کی پابندی کرتی ہیں۔
ابھی ابھی اسی بارے جواب لکھا تو دیکھا کہ اسی ٹائم آپ نے بھی یہی پوچھا۔
واہ بھائی یہ ہوتا ہے سمند پار بھی پنجابی ارائیں بہن بھائیوں کے اتفاق کی مثال۔۔
سلامت تا قیامت رہئیے۔
 

عثمان

محفلین
ڈینش اور سویڈش زبانیں سیکھنے کے تجربات کے بارے میں کچھ بتائیے۔ کتنی دقّت ہوئی۔ کیا دلچسپ لگا؟
 

صابرہ امین

لائبریرین
آ چکے ہم تو کب سے اپنے موضوع پر۔۔۔

بچپن کا دلچسپ واقعہ ۔۔۔
ہمارے دادا جان تالاب میں بطخوں کے بچے صبح کے ٹائم چھوڑتے اور شام کو انھیں واپس ٹوکری میں ڈال کر باہر نکال لیتے۔ ہم چار سال کے تھے شاید۔۔۔ دادا ابا کے کندھے کے اوپر سے پانی میں جھانک رہے تھے کہ نجانے کیسے پانی میں جا گرے۔ دادا جان بتاتے ہیں کہ انھیں معلوم نہ تھا کہ کون بچہ گرا ہے پانی میں۔ جھٹ چھلانگ لگا دی ۔۔۔ اور ہمیں نکال لیا۔۔ پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ ہم نے بہنا شروع کر دیا تھا۔ ۔۔۔ اففف۔۔۔ نہ نکالا ہوتا تو آج محفل میں نہ
اس وقت کے حساب سے خوفناک، ہولناک اور دہشتناک ہی تھا ۔۔ اتنی منتوں مرادوں کے بعد پائی بیٹی کو کھونے کا تصور واقعہ ناپسندیدہ رہا ہو گا سب کے لئے۔ لیکن ہمیں ملی سزا ان سب کے لئے عرصہ ء دراز دلچسپ رہی۔ کہ ہمیں کسی بڑے کی موجودگی میں بھی پانی کے نزدیک پھٹکنے کی اجازت نہ تھی۔ پھر وہ چاہنے والے دادا ، دادی رخصت ہوئے تو سزا میں کمی آئی۔
پانی کو دیکھ کر وہ منظر یاد آ جاتا ہے جب ہمیں باہر نکالنے کے بعد بنا کسی لحاظ کے شاور کے نیچے لے جایا گیا۔
دیکھیے آپ کو اللہ نے کیسے بچایا۔ ہر کام میں اللہ کی کچھ نہ کچھ مصلحت ہوتی ہے بےشک ۔ سارا انٹرویو پڑھ لیا ۔ پیاری گل، تقریبا تمام کے جوابات مل گئے ۔ آپ ہمارے سوال کا چھوٹا سا حصہ شائد بے دھیانی میں مس کر گئیں کہ آپ کے ٹیچنگ سبجیکٹس کون کون سے ہیں؟ مزید یہ کہ ٹیچر کیوں بننا چاہتی ہیں جبکہ ماشااللہ کافی ہنرمند ہیں۔ بزنس کرنے کا کبھی دل میں خیال آیا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈینش اور سویڈش زبانیں سیکھنے کے تجربات کے بارے میں کچھ بتائیے۔ کتنی دقّت ہوئی۔ کیا دلچسپ لگا؟
شروع میں تو بہت الجھن رہی۔۔۔ کیونکہ کچھ الفاظ کا تلفظ اردو جیسا بھی تھا بلکہ لکھنے میں بھی۔۔۔ اسی طرح انگلش میں بھی سپیلنگ ایک جیسے مگر مطلب میں بہت فرق۔
کافی سے زیادہ ڈگمگایا مگر پھر سرا ہاتھ آ گیا۔
اور اس کے بعد کوئی مسئلہ نہ رہا۔ لکھنے میں زیادہ آسان لگی۔۔ پڑھنے میں بھی۔ مگر بولنے میں کچھ حروف حلاق سے بولے جاتے ہیں کچھ بس ہلکے سے زبان سے۔ اور کچھ الفاظ ایسے کہ بولنے میں ایک جیسے مگر لکھنے اور مطلب میں مختلف۔ لیکن اللہ کا شکر زبردست تجربہ رہا۔ کچھ واقعات کے ساتھ۔ مگر اب بھول گئے انھیں۔ :ROFLMAO:
 
موقع انسان خود پیدا کرتا ہے۔۔۔ موقع کے انتظار میں بیٹھے رہیں تو دوسرے اُچک لے جاتے ہیں موقع۔
بالکل درست کہا آپ نے بہت سے لوگ محنت نہیں کرتے بولتے ہیں کہ ہمارے حالات نہیں صحیح ہمارے پاس سفارش نہیں ہے یہ سوچ کر محنت کرنا ہی چھوڑدیتے ہیں آپ اپنے کام میں یہ تین چیزیں پیدا کرلیں انشااللہ جس کام میں بھی ہوں گے آپ کو ترقی لازمی ملے گی دیر سویر
ایمانداری
محنت
مستقل مزاجی
 
Top