انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

ہاں نا ٹھیک ہے۔۔۔ جیسے آپ بہتر سمجھیں۔ لیکن دو باتوں کا خیال ضرور رکھا جائے
ایک تو " ان " کا دایاں کاندھا درست ہونا چاہئیے تا کہ ہمیں سہارا چاہئیے ہو تو بخوبی ہمارے لئے لاٹھی کا کام دے سکیں۔ جب سے چوٹ لگی ہے تو دایاں بازو اٹھانے میں دقت ہے نا۔
اور دوسر یہ کہ چلتے پھرتے ہوں ، بھلے ستر چھوڑ اسی کے بھی ہو جائیں کیونکہ ہم سے ٹک کر نہیں بیٹھا جاتا نا۔ اور انھیں گھر بٹھا کر جانا برا معلوم ہو گا۔ ورنہ "میں" تو مار ہی چکے اب کہیں دل کو بھی نہ مارنا پڑے۔

آپ نے میں ایسے تو نہیں ماری
"ہائے میں مرگئی ---"
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں کتنے صفحوں کے سوالات نظرانداز کر دیئے؟

نظرانداز بالکل نہیں کئے۔۔۔
پچھلے صفحات کے جواب ساتھ ساتھ دے رہے ہیں بھائی۔
لیکن جب دن میں باقی لوگ بھی آن لائن تھے، تو ساتھ ساتھ چلتے رہے جوابات۔
پیج 18 تک پہنچے ہیں بھائی۔

ساتھ میں لائبریری کا کام بھی چل رہا ہے نا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خبردار! ابھی تو انٹرویو کا صرف وارم اپ ہوا ہے
جی بالکل۔۔۔ ہمیں لگتا ہے کہ نور بہنا کے جواب باقی ہیں اب۔ یا شاید ایک آدھ اور۔

آپ والے بھی ہیں مختلف ممالک کی سیر وتفریح کے بارے۔۔۔ ان کے جواب تھوڑی فرصت چاہتے ہیں اسی لئے ابھی تک نہیں دےپائے۔
 

زیک

مسافر
محفل براؤز کرتے یہ سوالات بھی مل گئے محمدصابر کے:
یہ سوالات صرف پردیسیوں سے ہیں۔
ابھی تک بارہ سوالات دوآپشنز کے ساتھ۔ آپ اپنے سوالات بھی شامل کر سکتے ہیں۔
1: آپ کو وطن چھوڑے کتنا عرصہ ہو گیا؟
2: آپ اپنے وطن کے کھانوں کو دن میں‌کتنی دفعہ یاد کرتے ہیں؟
3: آپ کی مادری زبان کیا ہے؟
4: ان دنوں آپ نوٹ کس زبان میں‌ گنتےہیں؟
5: آپ اپنے وطن کی محبت میں آخری دفعہ کب روئے؟ (آپشنل)
6: اپنے گھر سے باہر مادری زبان بولنے والا مل جائے تو کیا محسوس ہوتا ہے؟

نایاب بھائی کی طرف سے بھی
7:آپ کو وطن میں کس ہستی کی یاد بہت ستاتی ہے
8: آپ اپنے وطن اور اس وطن میں کیا فرق محسوس کرتے ہیں ۔ اور کیوں ؟

9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔(آپشنل)
11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟

دو نئے سوال
9: اگر دونوں وطنوں میں ایک جیسی سہولیات میسر ہوں تو کہاں رہنا پسندکریں گے؟
10: موسیقی اپنے وطن کی پسند ہے یا نئے وطن کی۔

11: انسانی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
12: جغرافیائی حسن میں کشش کہاں زیادہ ہے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت ساری دعائیں آپکے لئے اور آپکے حوصلہ کی داد اور رب کریم آپ پر اپنا بے شمار کرم فرمائے کیونکہ یہ آسان نہیں اپنے پیاروں کو کھونا اُنکی یادیں قدم قدم ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔ہماری بٹیا کی ہمت وُ حوصلہ کو ہمارا سلام ۔۔۔ پروردگار بھائی کے درجات بلند فرمائے اور آپکو بہت ساری ہمت ۔۔۔۔۔بہت سا پیار ۔۔۔۔
آمین
آمین ثم آمین
سلامت رہئیے سیما آپا :in-love:
 
Top