انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرے والد بھی آٹھ بھائی بہن تھے اور والدہ بھی آٹھ۔ لہذا میرے کزن کافی تعداد میں ہیں۔ اسی لئے جب بھی یہ سنتا ہوں تو ضرور پوچھتا ہوں کہ آپ کے فرسٹ کزن کتنے ہیں؟
کل ملا کر 33 جمع 38 ہیں بھائی۔ یعنی کہ 71 ۔ 73 ہوتے لیکن 2 کی ڈیتھ ہو گئی تھی بچپن میں۔

اور جب سب مل بیٹھتے ہیں تو "محفل" سے زیادہ دھماچوکڑی ہوتی ہے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
اسکی گواہ ہماری سماعتیں ہیں ۔۔۔۔۔
ہم سماعت کو ہتھیلی پہ لئے پھرتے ہیں
تیری آواز میں کوئی تو پکارے ہم۔ کو!!!

بس دوچار آپ جیسے اور مل جائیں تو زندگی میں کوئی کمی نہ رہے ۔

سیما علی آپا سلامت رہیں ۔ کیا ہی سونے کا دل پایا ہے آپ نے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چار کی گنجائش تو ہوتی ہے جناب۔ اس حساب سے ٹھیک ہی لکھا ہے بھابھیاں
اف توبہ۔۔۔ آپ بھی ۔
ہم نے اپنی بات واضح کر دی تھی ۔
یا تو کوئی بتائے نا درست کر کے ہمارا جملہ۔

اب آپ کو ہی بتانا ہو گا تا کہ اگلی بار ہم غلطی نہ کریں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
تو کیا یہ سمجھا جائے کہ آپ کے خیال میں کسی اور نے کوئی کام کا سوال نہ پوچھا ہو گا جسے آپ پڑھنے کا شرف بخش دیں؟
سوال تو پوچھا ہوگا، اہم ترین پوچھا ہوگا مگر میں کام چور ہوں پڑھنے کے حوالے سے. یہ میری خامی کی جانب اشارہ ہے.
 
صابرہ امین

لائبریرین
سوال تو پوچھا ہوگا، اہم ترین پوچھا ہوگا مگر میں کام چور ہوں پڑھنے کے حوالے سے. یہ میری خامی کی جانب اشارہ ہے.
پیاری نور، آپ کی مصروفیت آڑے آتی ہو گی، ورنہ آپ کیا کیا کرتی ہیں کسی دوسرے کے لیے شائد ممکن نہ ہو۔ ماشااللہ
 
سیما علی

لائبریرین
حقیقت یہ ہے کہ اللہ پاک کی محبت اور ہر نعمت کو محسوس نہ کر پاتے تو شاید نیک راہ نہ پاتے جو فلاح کی طرف لے جانے کا سبب بنی۔
یہ پروردگار کی نعمتوں ہیں اے گراں قدر نعمت ہے ۔مالک آپ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔۔۔۔۔آمین
 
باباجی

محفلین
بہت عرصے کوئی ایسا پر رونق دھاگہ نظر آیا ۔ صرف پہلا صفحہ ہی مکمل پڑھا ۔ تقاضہ عمر کے تحت باقی صفحات پڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی لیکن اچھا لگا ۔ سالوں بعد کچھ ایسا پڑھنے کو ملا اور محترمہ نے سوال کا اتنا ہی جواب دیا جتنا پوچھا گیا ۔ ہماری طرف سے بھی خوش آمدید
 
نور وجدان

لائبریرین
پیاری نور، آپ کی مصروفیت آڑے آتی ہو گی، ورنہ آپ کیا کیا کرتی ہیں کسی دوسرے کے لیے شائد ممکن نہ ہو۔ ماشااللہ
آپ کی محبت ہے ♥
محبت کو پانا خوش بختی ہے
باقی، یہ حقیقت ہے مرا مطالعہ بہت کم ہے.
میں forty rules of love اک سال سے زائد عرصے میں ختم کی
اب جب سیماجی سے کال پر گفتگو ہوتی رہی، تب شوق سے مارکیٹ سے تاڑڑ صاحب کے سفر نامے اور اشفاق احمد کی کتب لیں: وہ جوں کی توں پڑی ہیں

یہ اک حقیقت ہے، مری خامی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہت عرصے کوئی ایسا پر رونق دھاگہ نظر آیا ۔ صرف پہلا صفحہ ہی مکمل پڑھا ۔ تقاضہ عمر کے تحت باقی صفحات پڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی لیکن اچھا لگا ۔ سالوں بعد کچھ ایسا پڑھنے کو ملا اور محترمہ نے سوال کا اتنا ہی جواب دیا جتنا پوچھا گیا ۔ ہماری طرف سے بھی خوش آمدید
سلامت رہئیے۔
دھیرے دھیرے پڑھ لیجئیے گا باقی صفحات۔ کچھ اصلاح دینا چاہیں تو کشادہ دلی سے قبول کریں گے کہ بہتر سے بہتر بننے کی تشنگی تو ہمیشہ انسان کے ساتھ ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تو شیطان کے بچے ہی کو معلوم ہو گا ۔ ہم تو انسان ہیں ۔ شیطان کی anatomy کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ۔:D
مشاہدہ بھی تو کوئی چیز ہے آپا۔۔۔ ہماری بھی اس سے بنتی نہیں مگر اندازہ پھر بھی لگا ہی لیتے ہیں :ROFLMAO:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اف توبہ۔۔۔ آپ بھی ۔
ہم نے اپنی بات واضح کر دی تھی ۔
یا تو کوئی بتائے نا درست کر کے ہمارا جملہ۔

اب آپ کو ہی بتانا ہو گا تا کہ اگلی بار ہم غلطی نہ کریں۔
ایسی باتوں یا وضاحتوں سے بچنے کے لیے تعداد کے ساتھ لکھا کریں :)
 
Top