ماشاء اللہ آپ نے بہت عمدگی سے جواب دیے۔ اللہ سے آپکے لیے اور تمام محفلین کے لیے خوب عافیت کی دعا ہے۔
اب کچھ روائتی سوال ہو جائیں جو شمشاد بھائی ضرور پوچھتے۔
جن میں کچھ کے جواب آپ دے ہی چکیں ہیں:
1. پورا نام کیا ہے (جو سرکاری کاغذات میں لکھا ہوا ہے)؟
2. گھر میں کس نام سے پکارا جاتا ہے؟
3. تاریخ پیدائش (جھوٹ بولے کوا کاٹے)؟
4. کتنے بھائی بہن ہیں؟ آپ کا نمبر کون سا ہے؟
5. تعلیم کہاں کہاں سے حاصل کی؟
6. آجکل کیا پڑھ رہی ہیں؟
7. بچپن (مطلب یہ کہ ۱۲، ۱۴ سال تک) کیسا گزرا؟
8. پسندیدہ موسم؟
9. پسندیدہ رنگ؟
10. پسندیدہ پھل؟
11. پسندیدہ پھول؟
12. پسندیدہ کھانا (یہ تو سارے ہی ہوں گے سوائے بینگن کے)؟
13. پسندیدہ خوشبو؟
14. پسندیدہ لباس کون سا ہے؟
15. پسندیدہ سواری کون سی ہے؟
16. گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب ہیں؟
17. خوشی کا اظہار کیسے کرتی ہیں؟
18. کس بات پر غصہ آتا ہے؟
19. جب غصہ آئے تو پہلا رد عمل کیا ہوتا ہے؟
20. ڈانٹ کس بات پر پڑتی ہے؟
باقی بعد میں