گمشدہ اراکینِ محفل

فہیم

لائبریرین
ہمممممممم
شمشاد بھائی آپ کے آخر کے دونوں پیغام آپ نے دو دو مرتبہ پوسٹ کرڈالے ہیں:)
 

ماوراء

محفلین
مجھے انتظار ہے کہ مجھ سے پہلے دوسرا فریق آپ کو ذ۔پ کرکے اپنا مؤقف بیان کردے۔ ;)

اپنے مسائل خود ہی حل کر لیے جائیں تو بہتر ہوتا ہے۔ شمشاد بھائی کو بات بتا دی تو سمجھو سب کو بتا دی۔اور ویسے بھی انہیں مسئلہ سننے میں دلچسپی ہے نا کہ اس کے حل میں۔ :p
شمشاد بھائی۔۔ مذاق میں کہا ہے۔:blush:
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھہر جاؤ بی جمالو، کرتا ہوں تمہارا بھی کوئی علاج۔ مجھے تو ابھی تک یہی نہیں معلوم کہ دوسرا فریق ہے کون سا؟
 

ماوراء

محفلین
غور سے ساری بات چیت پڑھیں۔۔ سمجھ آ جائے گا کہ کون ہے اور کیا چاہ رہا ہے ۔:grin:

اب میں یہاں نکلوں۔۔۔ اس سے پہلے کہ مجھ معصوم پر کوئی الزام آ جائے۔ :grin:
 

ماوراء

محفلین
او سچی سے؟ یہ نیا انکشاف ہے میرے لیے۔۔۔:p :grin:

خیر۔۔ یہاں تو بچے آپ کو بات بتانے میں دلچسی لے رہے ہیں۔
 

عزیزامین

محفلین
ایک بہترین تحریریر

جی۔ واقعی مسئلہ سیریس ہے۔ اچھا دوست اچانک غائب ہو جائے تو بہت عجیب لگتا ہے۔ یہ تو سب نہ صرف اپنے تھے، بلکہ اپنوں سے بھی بڑھ کر تھے اور ہیں۔
بےبی ہاتھی
اپنے بارے میں کیا خیال ہے قیصرانی جی؟
 

شمشاد

لائبریرین
او سچی سے؟ یہ نیا انکشاف ہے میرے لیے۔۔۔:p :grin:

خیر۔۔ یہاں تو بچے آپ کو بات بتانے میں دلچسی لے رہے ہیں۔

اتنا بھی حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ اور بچے اگر بات بتائیں گے تو سُن لیں گے اور اگر انہیں کوئی مشورہ چاہیے تو نیک نیتی سے مشورہ بھی دیں گے۔
 

زینب

محفلین
شمشاد بھائی آپ کو واقعی میں باداموں کی ضرورت ہے۔۔۔مسئلہ تو کوئی نہیں بس یہی کہ۔

تیر کھا کے دیکھا جو کمیں گاہ کی طرف

اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی۔۔۔۔۔

دوستوں سے تو ملاقات ہوتی رہتی ہے اور آپ کی اور میری ہونے والی اس بات چیت کے علاوہ باقی کے جو بھی پیغامات ہیں ان کی حیثیت میری نظر میں "بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ جیسی ہے تو میں ضرورت نہیں سمجھتی کسی ایسے میسج کا جواب دینے کی۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی، حسن، فاروق بھائی، خرم بھائی، خرم شہزاد خرم، سخنور یہ سب کے سب کہاں غائب ہیں؟
 

زین

لائبریرین
سخنور تو آج کہیں‌نظر آئے تھے ۔ فاروق کون ہے ؟؟؟
طالوت ببھائی بھی نظر نہیں آرہے
 

شمشاد

لائبریرین
فاروق بھائی اس محفل کے بہت پرانے رکن ہیں۔ زیادہ تر اسلامی زمروں میں ہوتے ہیں۔

طالوت بس آجکل میں آنے والے ہیِ

اور ہاں چاند بابو اور پپو بھائی بھی بہت دنوں سے غیر حاضر ہیں۔
 

زین

لائبریرین
آپ غالباًفاروق سرور خان صاحب کی بات کررہے ہیں۔
پپو اور چاند بابو کی غیر موجودگی میں‌تو تھانہ کو قفل لگادیا گیا ہے
 

زین

لائبریرین
اچھا۔
عید سے پہلے تو مجھے بھی ان کا ایک پیغام ملا تھا ۔ آپ کو پیغام کب ملا عید سے پہلے یا عید کے بعد؟
 

شمشاد

لائبریرین
پیغام تو عید سے پہلے کا ہی تھا، پھر ان کے دفتر میں چھٹیاں ہو گئی ہیں۔ اب دفاتر کھلے ہیں۔ اب ان کو آ جانا چاہیے۔
 
Top