گمشدہ حروف

الف عین

لائبریرین
لو آ گیا شمشاد۔
مجھے توتمھارے لفظ سے محض ریندھنا سمجھ میں آیا تھا جو اکثر پکانا ریندھنا کے ساتھ کہا جاتا ہے۔ لیکن سوچا کہ سارہ کو بھی بوجھنے دوں۔
کیا درست ہے؟
 

سارہ خان

محفلین
میری تو سمجھ میں ہی نہں آیا ۔۔۔ :confused:۔۔۔ پتا نہیں شمشاد بھائی کو اتنے مشکل لفظ کہاں سے ملتے ہیں ۔۔:(

رندھنا اگر ہے تو پھر مہمل لفظ ہوا نا ۔۔۔ مہمل لفظوں کی طرف میرا دھیان نہیں جاتا ۔۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح اندازہ لگایا آپ نے اعجاز بھائی اور سارہ کا تعلق واسطہ رہتا ہے اس سے پھر بھی نہیں سمجھ میں آیا اس کے :confused:
 

سارہ خان

محفلین
میں نے تو پہلی بار ہی سنا ہے شمشاد بھائی ۔۔ شاید اس لئے کہ اردو میری مادری زبان نہیں ۔اس لئے گھر میں تو بولی نہیں جاتی ۔ باقی کسی کتاب وغیرہ میں بھی یاد نہیں کہ کبھی پڑھا ہو ۔۔یا سنا ہو ۔۔:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
مادری زبان تو میری بھی پنجابی ہے لیکن تھوڑی بہت اردو سکول کالج میں پڑھی ہوئی ہے۔

خیر یہ ایک آسان سا لفظ ہے :

تخی
 

سارہ خان

محفلین
مجھے بھی لگتا تھا کہ میری اردو کافی اچھی ہے ۔۔ لیکن اپ کے یہ نئے نئے لفظ دیکھ کر غلط فہمی دور ہو گئی ۔۔:grin:

تخصیص؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور لفظ تھا ترار، اور ایک اور بھی میں نے ڈھونڈ کے کہیں لکھا تھا، اب پتہ نہیں کہاں رہ گیا۔
 

سارہ خان

محفلین
ترار ۔۔ تلوار کو کہتے ہیں شمشاد بھائی ؟؟

میرے ذہن میں سستا اور ممتا دو الفاظ تھے ۔۔:rolleyes:

اب اگلا لفظ آپ کی طرف سے ۔۔ :cat:
 
Top