گمشدہ حروف

سارہ خان

محفلین
اتنے مشکل لفظ دے کر میرا انتظار نہ کیا کریں شمشاد بھائی ۔۔:(
ویسے سیت تو دے چکے نہ آپ ۔۔ سببیت بتا بھی چکے ۔۔۔ پھر کوئی اور لفظ بھی آتا ہے اس سے ؟۔۔:confused:
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو بھول ہی گیا تھا کہ سببیت میں بتا چکا ہوں۔

اچھا چلو ارہ کے متعلق کیا خیال ہے۔ بہت آسان ہے، آسانی کے لیے مزید یہ کہ اسم ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا شاعرانہ لفظ دیا ہے اعجاز صاحب آپ نے، چنگ و رباب و بربط، کیا آہنگ ہے۔


کیوں چمن میں بے صدا مثل رم شبنم ہے تو
لب کشا ہو جا، سرود بربط عالم ہے تو


(اقبال)


اگر یہ صحیح ہے، مجھے تو صحیح لگتا ہے، تو اگلا لفظ کوئی بھی پوچھ سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
چلو اب وارث بھی یہاں پہنچ چکے ہیں، تو دو متوازی سلسلے شروع کرتا ہوں۔
ایک آسان سارہ (یا اور جس کو چاہئے آسان سا) کے لئے، دوسرا کچھ مشکل شمشاد یا وارث، یا جو پسند کرے، اس کے لئے۔

سارہ۔۔۔ تمھارے لئے


غارہ
 
Top