بہت خوب سارہ، ایک اور شاباش، یہ بھی صحیح ہے لیکن تم نے بھی شاید قسم کھائی ہوئی ہے کہ جو میں نے پوچھا ہے وہ نہیں بتانا۔
میں نے شاش پوچھا، تم نے خشخاش بنا دیا، میں نے اسی کو الٹ کر پاپ پوچھا، تم نے چپ چاپ بنا دیا۔
اصل میں میں نے شپاشپ پوچھا تھا۔ یہ لفظ فارسی سے اردو میں آیا۔ اسم ہے اور مؤنث ہے۔
اس کا مطلب :
(1) جلد جلد
(2) متواتر تیر یا تلوار چلانے کی آواز
(3) پانی میں گھسنے کی آواز