گندم کے جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
یہ تو دینے والے پر ہے کہ کس کو زیادہ دیتا ہے ۔۔

دلہن کی بہنیں مہندی لگانے کے پیسے کیوں لیتی ہیں دلہا سے؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
مہندی کا ادھار جو چکانا ہوتا ہے۔

س) دولہا کو دودھ ہی کیوں پلاتے ہیں، چائے کیوں نہیں؟
 

عمر سیف

محفلین
چائے پلا کر سینا تھوڑی نہ ساڑنا ہے دُلہے کا وہ تو بیوی بعد میں ۔۔۔

دُلہن کی سب سے اچھی سہیلی دُلہے کے بھائی کو ہی کیوں دیکھ رہی ہوتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
خربوزے کا رنگ پکڑنے والی مثال پرکھنے کے لیے۔

س) نکاح کے بعد چھوہارے ہی کیوں بانٹتے ہیں؟ تازہ کھجور کیوں نہیں بانٹتے؟
 
کچھ لوگ دولت کی نمود و نمائش کی خاطر کرتے ہیں اور کچھ لوگ رسم و رواج سے مجبور ہوکر۔۔۔

س) لوگ شادی میں دیر سے کیوں پہنچتے ہیں؟ (پاکستان میں یہ مسئلہ زیادہ ہے، باقی جگہ کا پتہ نہیں)
 

سارہ خان

محفلین
اچھے بھی ہوتے ہیں اور برے بھی ۔۔ بنانے والوں پر منحصر ہے ۔۔

دال میں کچھ کالا ہی کیوں ہوتا ہے لال یا نیلا کیوں نہیں ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
جس نے محاورہ بنایا تھا اس کی دال میں کالا ہی تھا۔

س) دولہے کا شہہ بالا کیوں ضروری ہوتا ہے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top