گندم کے جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
آپکو شاید معلوم نہ ہو لیکن یہ سچ ہے کہ بھالو شہد بہت شوق سے کھاتا ہے۔

س) کتا گھاس کب کھاتا ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
کتے کا تو نہیں‌ بلی کا سنا تھا کہ جب اس کے پیٹ میں تکلیف ہوتی ہے تو وہ گھاس کھاتی ہے۔

س: چور مچائے شور! پر کیوں؟
 

شمشاد

لائبریرین
معصوم جو ہوئے۔

س) یہ چیونٹیاں جب تیزی سے جاتے ہوئے راستے میں ایک دوسری سے ملتی ہیں تو کیا کہتی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کی بات مان لی، لیکن سوال کہاں ہے؟

کل تو آپ کسی شادی میں جائیں گی تو پرسوں سے پہلے سوال نہیں آ سکتا تو میں ہی کوئی پوچھ لیتا ہوں۔

س) بچوں کو کس عمر میں شادی کرنی چاہیے؟
 

ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
س) یہ چیونٹیاں جب تیزی سے جاتے ہوئے راستے میں ایک دوسری سے ملتی ہیں تو کیا کہتی ہیں؟
واقعی، یہ سوچنے والی بات ہے۔ جب ہم بہن بھائی چھوٹے ہوتے تھے تو جہاں چیونٹی کا بل ہوتا تھا اس کے آس پاس ہی بیٹھ کر نظارہ کرتے رہتے۔ اور ہم بھی امی سے پوچھتے تھے کہ امی یہ چیونٹیاں آپس میں باتیں کیا کرتی ہوں گی۔ :p

جواب: بچوں کو شادی کرنی ہی نہیں چاہیے۔ یہ بڑوں کا کام ہے۔ :p

شادی کرنا ضروری ہے کیا؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top