برائے مہربانی!
(اللہ تعالی کا فرمان عورتوں کو تعلیم ، کاروبار، حکومت، ملازمت کے لئے مساوی طور پر تیار کرنے کا حکم دیتا ہے۔
اور جتنا مرد ڈھانپتا ہے اتنا ہی عورت)
کا حوالہ دے سکتے ہیں۔تاکہ میں مطمئن ہو سکوں
بہت ہی شکریہ۔ پیچھے جا کر 9:71 کا حوالہ دیکھ کر یہ بتائیے کہ کیا - امر بالمعروف و نہی عن المنکر --- محض ایک کھیل ہے یا باقاعدہ قانون سازی کہ مناسب قانون سازی کرکے بری باتوں سے روکا جائے اور اچھے امور کو بڑھاوا دیا جائے۔۔ پھر یہ سوچئے کہ کیا قانون سازی کے لئے کسی قسم کی تعلیم کی ضرورت ہے ، پھر یہ سوچئے کہ اگر مرد و عورت -- امر بالمعروف و نہی عن المنکر -- یعنی قانون سازی میں ایک دوسرے رفیق و مددگار ہیں تو کیا ایک فریق کم تعلیم یافتہ ہو اور دوسرا زیادہ؟؟؟؟
عربی آیات اوپن برہان پر چیک کرلیں مع 27 عدد تراجم۔
اگر نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا قانون سازی ہے تو کیا قانون سازی کے عمل میںصرف مرد اکیلا کافی ہے یا اس کو مددگار عورت ہے؟؟
9:71
اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کےمددگار ہیں نیکی کا حکم کرتے ہیں اوربرائی سے روکتے ہیں
اورنماز قائم کرتے ہیں اور زکواة دیتے ہیں اور الله اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر الله رحم کرے گا بے شک الله زبردست حکمت والا ہے
کیا صرف مرد ہی محنت مزدوری کرنے والا ہے یا پھر عورت بھی؟
3:195
پھر
ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی (اور فرمایا یقیناً میں تم میں سے کسی محنت والے کی مزدوری ضائع نہیں کرتا خواہ مرد ہو یا عورت،
تم سب ایک دوسرے میں سے (ہی) ہو، پس جن لوگوں نے (اللہ کے لئے) وطن چھوڑ دیئے اور (اسی کے باعث) اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور (میری خاطر) لڑے اور مارے گئے تو میں ضرور ان کے گناہ ان (کے نامۂ اعمال) سے مٹا دوں گا اور انہیں یقیناً ان جنتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ اللہ کے حضور سے اجر ہے، اور اللہ ہی کے پاس (اس سے بھی) بہتر اجر ہے
کیا مرد کے اعمال کی اقسام ، عورت سے مختلف ہے؟ مرد کاروبارکرے لیکن عورت نا کرے؟ مرد ملازمت کرے لیکن عورت نا کرے؟ اگر ایسا نہیں تو پھر عورت تو کبھی نیک کام کر ہی نہیں سکے گی؟
4:124 اور جو کوئی اچھے کام کرے گا مرد ہے یا عورت درآنحالینکہ وہ ایما ندار ہو تو وہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور کھجور کے شگاف برابر بھی ظلم نہیں کیے جائیں گے
برائی کا بدلہ مرد اور عورت کے لئے برابر۔
40:40 جس نے برائی کی تو اسے بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر صرف اسی قدر، اور جس نے نیکی کی، خواہ مرد ہو یا عورت اور مومن بھی ہو تو وہی لوگ جنّت میں داخل ہوں گے انہیں وہاں بے حساب رِزق دیا جائے گا
مردوں اور عورتوں کے لئے مساوات۔ عورتوں کو ہمیشہ بند رکھیں گے ، نا کاروبار کے لئے باہر، نا ملازمت کے لئے باہر اور نا ہی تعلیم کے کے لئے باہر تو پھر ان کے لئے نیک رہنے کا کوئی چیلنج تو رہا ہی نہیں ؟؟؟؟ ہر معاملے میں مرد و عورت کی مساوات۔
33:35 بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، اور مومن مَرد اور مومن عورتیں، اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، اور صدق والے مرد اور صدق والی عورتیں، اور صبر والے مرد اور صبر والی عورتیں، اور عاجزی والے مرد اور عاجزی والی عورتیں، اور صدقہ و خیرات کرنے والے مرد اور صدقہ و خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، اللہ نے اِن سب کے لئے بخشِش اور عظیم اجر تیار فرما رکھا ہے
انسانوں میں عورتیں بھی ایسے ہی شمار ہوتی ہیں جیسے مرد۔
53:39 اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جو کرتا ہے
کیا قرآن حکیم میں کام کرنے والی کسی عورت کی مثال موجود ہے؟
28:23 ا
ور جب مدین کے پانی پر آیا وہاں لوگوں کے ایک گروہ کو دیکھا کہ اپنے جانوروں کو پانی پلارہے ہیں، اور ان سے اس طرف دو عورتیں دیکھیں کہ اپنے جانوروں کو روک رہی ہیں موسیٰ نے فرمایا تم دونوں کا کیا حال ہے وہ بولیں ہم پانی نہیں پلاتے جب تک سب چرواہے پلاکر پھیر نہ لے جائیں اور ہمارے باپ بہت بوڑھے ہیں