حسان خان

لائبریرین
اسلام کی حدود میں، جو حدوداللہ ہیں۔ مسلمان کو پابندی ہے۔ ذاتی معاملہ کہہ کہلا کر جرائم اور گناہوں کی اجازت اسلام دیتا ہی نہیں

مان لیا۔ پر یہ تو اللہ اور بندے کا آپسی معاملہ ہوا ناں؟ یا شخصی سطح پر اسے زبردستی نافذ کیا جائے گا؟ مثلا چند لوگوں کی تشریح کے مطابق تو برقع نہ پہننا بھی ایک 'جرم' ہے۔ اب جو عورتیں برقع نہ پہن کر یہ 'جرم' کر رہی ہیں، کیا انہیں حدود اللہ کے نام پر ڈنڈے کے زور پر برقع پہنایا جائے گا؟
 

حسان خان

لائبریرین
لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ سلمان تاثیر کے قاتل کو موت کی سزا دینے والے جج کو پاکستان سے بھاگنا پڑا۔ یہ ہے مذہبی سیاسی بازیگروںکا انصاف۔ اختلاف کی سزا موت۔

اگر کل ملاؤں کے ہاتھ میں اقتدار آ گیا تو جو کل سلمان تاثیر مرحوم کے ساتھ ہوا ہے، وہ میرے اور آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ کوئی بھی جنونی ہمیں حدود اللہ کے نام پر سرِ عام گولیوں سے بھون سکتا ہے۔ ملا اور اقتدار میں؟ اس تصور سے ہی خوف آتا ہے۔
 
ویسے جناب 1857 کے کچھ کاغذات میرے پاس پڑے ہیں پرانے بکس میں۔ 10 سال سے میں نے بھی نہیں دیکھے۔
اگر وہ اسکین کے لائق بچے ہوں گے تو محفل کی نظر کروں گا۔ اس میں بھی کافی کچھ ہے۔
ضرور، ،،،،،، ہم منتظر شوق ہیں، جو افتذر ہو قبول ۔۔۔۔۔
 
کسی بھی فرقے کا مذہب، دوسرے فرقے پر نہیں تھوپا جاسکتا۔ پاکستان میں ہندو بھی رہتے ہیں اور عیسائی بھی۔ دوسرے مذاہب بھی ہیں۔ اگر ہندو ناچ گانا سیکھتا سکھاتا ہے تو کہ یہ ہر عورت کو مجبور کرسکتا ہے کہ وہ بھی ناچ گانا ضرور بالضرور سیکھے ورنہ بندوق کی گولی؟؟؟ ڈرنا چاہئے اس وقت سے جب اختلاف کی سزا موت کا قانون دوسرے طبقے بھی اٹھا لیں گے ۔ م م م
 
بہت ہی شکریہ۔ پیچھے جا کر 9:71 کا حوالہ دیکھ کر یہ بتائیے کہ کیا - امر بالمعروف و نہی عن المنکر --- محض ایک کھیل ہے یا باقاعدہ قانون سازی کہ مناسب قانون سازی کرکے بری باتوں سے روکا جائے اور اچھے امور کو بڑھاوا دیا جائے۔۔ پھر یہ سوچئے کہ کیا قانون سازی کے لئے کسی قسم کی تعلیم کی ضرورت ہے ، پھر یہ سوچئے کہ اگر مرد و عورت -- امر بالمعروف و نہی عن المنکر -- یعنی قانون سازی میں ایک دوسرے رفیق و مددگار ہیں تو کیا ایک فریق کم تعلیم یافتہ ہو اور دوسرا زیادہ؟؟؟؟

عربی آیات اوپن برہان پر چیک کرلیں مع 27 عدد تراجم۔
اگر نیکی کا حکم اور برائی سے روکنا قانون سازی ہے تو کیا قانون سازی کے عمل میںصرف مرد اکیلا کافی ہے یا اس کو مددگار عورت ہے؟؟
9:71 اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کےمددگار ہیں نیکی کا حکم کرتے ہیں اوربرائی سے روکتے ہیں
اورنماز قائم کرتے ہیں اور زکواة دیتے ہیں اور الله اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر الله رحم کرے گا بے شک الله زبردست حکمت والا ہے


کیا صرف مرد ہی محنت مزدوری کرنے والا ہے یا پھر عورت بھی؟
3:195
پھر
ان کے رب نے ان کی دعا قبول فرما لی (اور فرمایا:) یقیناً میں تم میں سے کسی محنت والے کی مزدوری ضائع نہیں کرتا خواہ مرد ہو یا عورت،
تم سب ایک دوسرے میں سے (ہی) ہو، پس جن لوگوں نے (اللہ کے لئے) وطن چھوڑ دیئے اور (اسی کے باعث) اپنے گھروں سے نکال دیئے گئے اور میری راہ میں ستائے گئے اور (میری خاطر) لڑے اور مارے گئے تو میں ضرور ان کے گناہ ان (کے نامۂ اعمال) سے مٹا دوں گا اور انہیں یقیناً ان جنتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ اللہ کے حضور سے اجر ہے، اور اللہ ہی کے پاس (اس سے بھی) بہتر اجر ہے

کیا مرد کے اعمال کی اقسام ، عورت سے مختلف ہے؟ مرد کاروبارکرے لیکن عورت نا کرے؟ مرد ملازمت کرے لیکن عورت نا کرے؟ اگر ایسا نہیں تو پھر عورت تو کبھی نیک کام کر ہی نہیں سکے گی؟
4:124 اور جو کوئی اچھے کام کرے گا مرد ہے یا عورت درآنحالینکہ وہ ایما ندار ہو تو وہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور کھجور کے شگاف برابر بھی ظلم نہیں کیے جائیں گے

برائی کا بدلہ مرد اور عورت کے لئے برابر۔
40:40 جس نے برائی کی تو اسے بدلہ نہیں دیا جائے گا مگر صرف اسی قدر، اور جس نے نیکی کی، خواہ مرد ہو یا عورت اور مومن بھی ہو تو وہی لوگ جنّت میں داخل ہوں گے انہیں وہاں بے حساب رِزق دیا جائے گا

مردوں اور عورتوں کے لئے مساوات۔ عورتوں کو ہمیشہ بند رکھیں گے ، نا کاروبار کے لئے باہر، نا ملازمت کے لئے باہر اور نا ہی تعلیم کے کے لئے باہر تو پھر ان کے لئے نیک رہنے کا کوئی چیلنج تو رہا ہی نہیں ؟؟؟؟ ہر معاملے میں مرد و عورت کی مساوات۔
33:35 بیشک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں، اور مومن مَرد اور مومن عورتیں، اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں، اور صدق والے مرد اور صدق والی عورتیں، اور صبر والے مرد اور صبر والی عورتیں، اور عاجزی والے مرد اور عاجزی والی عورتیں، اور صدقہ و خیرات کرنے والے مرد اور صدقہ و خیرات کرنے والی عورتیں اور روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں، اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں، اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور ذکر کرنے والی عورتیں، اللہ نے اِن سب کے لئے بخشِش اور عظیم اجر تیار فرما رکھا ہے

انسانوں میں عورتیں بھی ایسے ہی شمار ہوتی ہیں جیسے مرد۔
53:39 اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جو کرتا ہے
کیا قرآن حکیم میں کام کرنے والی کسی عورت کی مثال موجود ہے؟
28:23 ا
ور جب مدین کے پانی پر آیا وہاں لوگوں کے ایک گروہ کو دیکھا کہ اپنے جانوروں کو پانی پلارہے ہیں، اور ان سے اس طرف دو عورتیں دیکھیں کہ اپنے جانوروں کو روک رہی ہیں موسیٰ نے فرمایا تم دونوں کا کیا حال ہے وہ بولیں ہم پانی نہیں پلاتے جب تک سب چرواہے پلاکر پھیر نہ لے جائیں اور ہمارے باپ بہت بوڑھے ہیں
’’استدلال‘‘ کرناایک بہت مہارت والا کام ہے جو آپ نہیں کر پائے
لیکن
آپ نے جواب دینا ضروری سمجھا
 

عسکری

معطل
اگر کل ملاؤں کے ہاتھ میں اقتدار آ گیا تو جو کل سلمان تاثیر مرحوم کے ساتھ ہوا ہے، وہ میرے اور آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ کوئی بھی جنونی ہمیں حدود اللہ کے نام پر سرِ عام گولیوں سے بھون سکتا ہے۔ ملا اور اقتدار میں؟ اس تصور سے ہی خوف آتا ہے۔
بہرحال وہ اپنی طرف سے جتنی تباہی پھیلا سکتے ہیں پھیلا رہے ہیں اب اگر 90 فیصد ملاؤں کے پاس سی-4 یا ڈیٹونیٹرز نہیں ہیں تو اس میں ان کا کیا قصور وہ یہ جنگ لاؤڈ سپیکر سے لڑ رہے ہیں۔ اور ہاں فکر نا کریں اگر ان کو کچھ ملا تو یہ فرقے بازی کی جنگ میں جھونک دیں گے :biggrin:
 

عسکری

معطل
ملائیت آجی کی بالکل اسی سٹیج پر کھڑی ہے جہاں ایکوزئیشن کے ٹائم میں عیسائیت یہ بھی ویسے کر رہے ہیں جیسے چرچ انجام ان کا بھی وہی ہو گا جو ان کا ہوا۔ جو چیز 1400 سال میں نہیں ہوئی اس کا مطلب یہ نہیں کہ آگے بھی نہیں ہو گی ۔ مجھے تو اب بھی حالت کچھ ایسی لگ رہی ہے کہ لوگ ملائیت سے بیزار ان کو دہشت گرد متشدد اور نفرت سے دیکھتے ہیں یہ میرا تجربہ 7 مسلم ممالک میں دیکھ کر ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ پبلک کا کتنا بڑا حصہ اب ملائیت کے سرعام خلاف ہو چکا ہے۔ اور اس میں مزے کی بات یہ ہے کہ اب بھی وہ لوگ زور شور سے اپنی قبر کھود رہے ہیں ۔ 40 ہزار پاکستانی مار کے بھی ملائیت سمجھتی ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہے :whistle: مجھے وہ دن دور نہیں لگ رہا جب داڑھی والا ہونا ایک جرم ہو گا ویسے تو اب بھی عوام میں اچھا نہیں دیکھا جاتا ۔ مسلمانوں کو جلد یا بدیر ایک پروٹینسٹ فرقہ بنانا ہو گا جو ملائیت کی آنکھون میں آنکھیں ڈال کر کہہ کہ بس بہت ہو گیا ۔
 

عسکری

معطل
جی بس بہت ہوگیا۔ مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے۔ چاہے ہندو ہو مسلم ہو ، سکھ ہو عیسائی ہو۔ ریاست کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
پر اس طرح ملائیت کی روزی روٹی کیا ہو گا؟:grin: ارے بھئی یہ بھی ایک مافیا ہے جیسے ادویات کا مافیا تیل مافیا بھتہ مافیا ۔ بلکہ یہ تو ملین ڈالر انڈسٹری ہے نا۔ آپ کا کیا خیال ہے طالبان فری میں لڑ رہے ہیں؟ یہ ہزاروں لاکھوں ہتھیار گاڑیاں فیول ادویات کھانا پینا سپئیر پارٹس ان طالبان کو من و سلوی کی طرح آسمان سے اترتا ہے؟ یہ ایک انڈسٹری ہے جناب ۔ مذہب میرا معاملہ ہے پر ملا اسے اپنا بنا لیتا ہے ۔ میں نے کبھی ملا کو نماز پر جاتے ہوئے پکڑا نہیں پر وہ مجھے نا جانے پر پکڑتا ہے۔ میں نے کبھی ملا کو یہ نہیں کہا کہ میری طرح بن جاؤ پر وہ میرے ملک کو تباہ کر رہا ہے کہ میری طرح بنو۔ کسی لبرل نے کبھی کسی مسجد کو دھماکے سے نہیں اڑایا جا کر کہ نماز کیوں پڑھتے ہو پر ملا نے ہزاروں بار ایسا کیا مذہب کے نام پر۔ اور پھر یہ معصوم بن جاتے ہیں کہ نہیں بھئی ہم نے کیا کیا ہے ۔ کیا کسی گلی کے شرابی نے جا کر داتا دربار میں خؤد کش حملے کیے تھے یا کسی چرسی نے چارسدہ میں جامعہ اڑائی تھی؟ یہی لوگ ہیں اور کون ہے ۔ مذہب ایک زہر ہے جیسے ماؤ نے کہا تھا اور اب ثابت ہو گیا مذہبی جنون اور ملائیت میں جکڑا پاکستان اور کمیونسٹ چائنا دیکھ لیں فرق صاف ہے ۔ مذہب رنگ بدل بدل کر آدمیوں کو ڈستا ہے کبھی کس نام سے تو کبھی کسی ۔ کہیں لالچ دے کر تو کہیں ڈرا کر ۔ 70 حوریں اور جنت ابدی زندگی اور نا جانے کیا دکھا کر تو یہ خؤد کش حملے تک کرا سکتا ہے لالچیوں سے :biggrin:
 

عسکری

معطل
ایسی سرٹیفیکٹ پھر کیسے ملیں گیں شہادت کی ؟
A43H7ssCAAEq6FA.jpg:large


ایسے رنگ برنگے پروگرام جن میں جوش و جذبہ دکھا کر کھایا جاتا ہے کیسے رہیں گی اگر عوام کو علم و وقل مل گیا تو؟ عظیم ایشان اجتماع میں عالم اسلام کے رہنما ھھھھھھ

ایسے رنگ برنگے اشتہارات آپ نے کسی اور اسلامی ملک میں دیکھے؟ یا دیسی نعرے جن کی خاطر ہزاروں کی جان گئی سنے ؟ حق چار یار - یا اللہ مدد -یا علی مدد - اور کئی دیسی نعرے جو یہاں مولویوں نے ایجاد کیے کیسا کہیں اور ہیں؟ میں نے تو نہیں دیکھے ۔
KHATM_E_NABUWWAT_JULY_2012.jpg


ایسے نفرت انگیز معاملے ختم ہو گئے تو ملا کو کھاس کون ڈالے گا؟
anti-ahmadiyya-poster-lahore-1.jpg


hate_poster.jpg

working%20paper%20inside%2010.JPG



کل برگیڈئیر صاحب سے کہہ کر ایک نئی برگیڈ بنوانے کا کہتے ہین جو صحابہ کی باڈی گارڈ ہو بھئی صحابہ کو دفاع چاہیے یہ دیکھیں دفاع کا کام ہمارا ہے :grin:
difa+e+sahaba+difa+e+pakistan.jpg
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
اگر بیوی کو ماں کہنے سے حرام نہیں ہے تو ماں کو بیوی کہہ کر دیکھ لو،
مجھے یاد نہیں ورنہ میں اس کی وضاحت کرتا،، کہ قرآن میں باقاعدہ ایک لمبی تفصیل ہے اس بارہ میں۔
عبدالرزاق قادری جی سے درخواست ہے کہ وہ اس بات کو سامنے لائے۔
جزاک اللہ
 

باباجی

محفلین
مان لیا۔ پر یہ تو اللہ اور بندے کا آپسی معاملہ ہوا ناں؟ یا شخصی سطح پر اسے زبردستی نافذ کیا جائے گا؟ مثلا چند لوگوں کی تشریح کے مطابق تو برقع نہ پہننا بھی ایک 'جرم' ہے۔ اب جو عورتیں برقع نہ پہن کر یہ 'جرم' کر رہی ہیں، کیا انہیں حدود اللہ کے نام پر ڈنڈے کے زور پر برقع پہنایا جائے گا؟
بھائی بات صرف برقعے کی نہیں ہے
ستر پوشی کا حکم مرد کے مقابلے عورت کے لیئے زیادہ ہے
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ عورت برقع بھلے نہ پہنے لیکن کپڑے ایسے پہنے کہ اس کا جسم نمایاں نہ ہو
میرے بھائی آجکل یہ تھوڑا سا خوف نہ ہو تو پھر آپ کو پتا ہے کہ کیا حال ہوگا
آپ تو سٹوڈنٹ ہیں آپ کا تجربہ اس معاملے میں زیادہ ہوگا میرے بھائی
حقیقت کبھی نہیں بدل سکتی چاہے ہم آپس میں کتنی ہی بحث کرلیں

حدود اللہ میں کسی قسم کی کوئی چوائس نہیں ہے
برائے مہربانی احتیاط کیا کریں میرے بھائی
 

باباجی

محفلین
میری تمام حضرات سے ایک چھوٹی لیکن بہت اہم گزارش ہے
کہ برائے مہربانی کسی فضول بات کے جواب میں کوئی دینی مذہبی ریفرنس دیتے وقت یہ خیال رکھیں
کہ آیا جس کو آپ یہ ریفرنس دے رہے ہیں وہ اس کا اہل ہے بھی یا نہیں
کیونکہ مجھے ایسا لگا کہ یہاں پر لا دین قسم کی شخصیات کافی ہیں جو اس طرح کے اہم ریفرنسز کو کسی خاطر میں نہیں لاتے
اس طرح آپ لوگ بھی گنہگار ہوتے ہیں

(آخر میں طریقہ کار کے تحت پیشگی معذرت کیوں کہ سچی بات اکثر لوگوں سے برداشت نہیں ہوتی )
 

حسان خان

لائبریرین
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ عورت برقع بھلے نہ پہنے لیکن کپڑے ایسے پہنے کہ اس کا جسم نمایاں نہ ہو

برادرِ محترم۔ برقعے یا کسی قسم کے حجاب کے بغیر بھی عورتیں مہذب لباس پوشی کر سکتی ہیں۔

حدود اللہ میں کسی قسم کی کوئی چوائس نہیں ہے

پر حدود اللہ کے تعین، تشریح اور نفاذ کا حق کسی ایرے غیرے کو کیوں ہو؟ یہ میرا ذاتی معاملہ کیوں نہ ہو؟
 
Top