واہ ، گول گپوں کا اسٹال۔۔۔ لیکن اس سے پہلے کہ میں کچھ لکھوں، پہلے آپ میں سے ہر ایک یہ بتا دے کہ آپ میں صبر اور برداشت کا مادہ کتنا ہے ، کیونکہ ایک بار پہلے بھی فیس بک پر خواتین نے شاید چاکلیٹ کی تصویریں لگا کر اسی قسم کے تاثرات دئیے تھے، میں نے وہ طوفان بدتمیزی مچایا کہ اللہ کی پناہ۔۔۔ سب کے سب بھاگ گئے۔۔ بعد میں ان کو یاد آیا کہ تصویریں تو چاکلیٹ والی ہماری تھیں، ہم کیوں بھاگ رہے ہیں؟ ۔۔۔ فورا واپس آکر مجھے بلاک کردیا۔۔۔ میں نے ایک نقلی آئی ڈی بنائی اور صرف تانک جھانک تک ہی محدود رہا۔۔۔ لیکن تاثرات کا حال وہی تھا:
ہائے اللہ، کتنی مزیدار چاکلیٹ ہے۔۔ دل کرتا ہے ساری کھا جاؤں ۔۔
نہیں بھئی، یہ میری چاکلیٹ ہے۔۔۔
کھانے دو نا، کون سا یہ ختم ہونے والی ہے۔۔
ہائے اللہ تم لوگ چپ کرو بس، میرے تو منہ میں پانی آرہا ہے۔۔
میری تو ناک بھی بہہ رہی ہے۔۔۔
اُف ۔۔۔ پتہ نہیں یہ لوگ ایسی باتیں لکھتے اور پڑھتے کیسے ہیں۔۔۔
تو اب غور کرکے ، سوچ سمجھ کر جواب دیجئے گا، مجھے کچھ لکھنا چاہئے اس پر؟؟؟