گپ شپ حصہ تین

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہاہا
منصور بھائی! آپ کیوں بچی کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں۔۔۔ میں تو آپ کی شاعری میں انگریزی الفاظ پڑھ کر جلتا بھنتا رہتا ہوں اور جل جل کر اب تو رنگ بھی سیاہی مائل آبنوسی ہو چکا ہے اور آپ میری شاگرد کو بھی اپنے ساتھ "انگردو" بنانے میں شامل کر رہے ہیں۔۔۔ :ROFLMAO:
مقدس! خبردار اگر منصور بھائی کے بہکاوے آئیں۔۔۔ تمھاری اردو میں انگریزی لفظ شامل نہیں ہونے چاہییں۔
ہی ہی ہی مجھ سے پہلے ہی دے دیا بھیا
 

فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب اردو سکھاتے سکھاتے کیا بریکیں کا لفظ استعمال کیا ہے ۔۔واہ واہ
منصور بھائی! جن الفاظ کے لیے اردو میں متبادل الفاظ موجود نہیں ان الفاظ کی حد تک بالکل درست ہے لیکن جن کا مترادف موجود ہے ان کے لیے ہم اردو الفاظ کو ہی ترجیح دیں گے۔
 

منصور آفاق

محفلین
فاتح صاحب علامہ اقبال نے بہت سے انگریزی زبان کے لفظ اپنی شاعری میں استعمال کئے ہیں ان کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے
 

فاتح

لائبریرین
ویسے ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ منصور بھائی اور میں مسلسل فون پر بھی ایک دوسرے سے گفتگو میں مصروف ہیں اور ساتھ ساتھ ان مراسلات پر وہاں بھی ہنس رہے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب علامہ اقبال نے بہت سے انگریزی زبان کے لفظ اپنی شاعری میں استعمال کئے ہیں ان کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے
ہم تو غالب پرست ہیں۔۔۔ ;) لیکن دیوانِ غالب میں بھی انگریزی کا لفظ موجود ہے لیکن صرف وہاں جہاں اس کا مناسب مترادف موجود نہیں تھا۔۔۔ یعنی:
انگبیں کے بحکم ربّ الناس​
بھر کے بھیجے ہیں سر بمہر گلاس​
 

فاتح

لائبریرین
ذرا سعود بھیا کو بھی جگا لیں
:rollingonthefloor:
ان بے چارے کو میں کچھ دیر پہلے کچی نیند سے جگانے کا نیک فریضہ سر انجام دے چکا ہوں اور ترس آ رہا تھا ان کی مخمور آواز سن کر۔۔۔ اس لیے دوبارہ یہ ظلم کم از کم آج کی تاریخ میں نہیں دہرا سکتا۔ ہاہاہاہا
 

مقدس

لائبریرین
ان بے چارے کو میں کچھ دیر پہلے کچی نیند سے جگانے کا نیک فریضہ سر انجام دے چکا ہوں اور ترس آ رہا تھا ان کی مخمور آواز سن کر۔۔۔ اس لیے دوبارہ یہ ظلم کم از کم آج کی تاریخ میں نہیں دہرا سکتا۔ ہاہاہاہا

اب بس جگا کر کہیں کہ ایک شعر یاد آ رہا ہے، وہ سنانے کے لیے آپ کو جگایا ہے
 

فاتح

لائبریرین
میرے خیال میں اس سے پہلے کہ نائمہ عزیز یہاں آ کر ہم سب کو غل غپاڑا مچانے کے جرم میں اس دھاگے سے بے دخل کرے۔۔۔ عزت اسی میں ہے کہ چپکے سے نکل لیا جائے۔۔۔ :D
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top