یہ تو بہت مزے کا سوال ہے ہنسی شاہ
کیا ٹھیک ٹھیک بتادوں
یا کچھ کاٹ پیٹ کر
نہیں ایسا کرتی ہوں بالکل وہی بتاتی ہوں جو میرے گھر میں کہا جاتا ہے محفل کے بارے میں ۔۔۔
شروع شروع میں جب میرا اوڑھنا بچھونا محفل بن گئی تھی تو سب بہت تنگ آگئے تھے ۔۔۔ اس کی بڑی وجہ یہ کہ میرے گھر میں ٹی وی نہیں تو کمپیوٹر کے ذریعے سے کچھ مخصوص پروگرامز دیکھے جاتے ہیں۔۔۔ ۔
اب ہوتا یہ تھا کہ جب میں ان پروگرامز کی ویب سائٹس پر کلک کرتی تو اس کے کھلنے تک ایک چکر میرا محفل کا ضرور لگتا اور جیسے ہی محفل کی شکل نظر آنے لگتی پیچھے سے آوازیں شروع۔۔۔ ۔!
وہ آوازیں کچھ اس طرح کی ہوتی تھیں۔۔۔ ۔۔
امی ۔۔۔ پتا نہیں کہاں سے مل گئی یہ محفل کی ویب سائٹ کہ نہ کھانے کا ہوش اور نہ پینے کا۔۔۔ !
بھائی۔۔۔ ۔۔ہے کیا اس محفل میں جو ہر وقت یہاں جانا ہوتا ہے۔۔۔ !
بہنیں۔۔عینی کبھی دوسروں کو بھی موقع دے دیا کرو کہ وہ استعمال کرسکیں کمپیوٹر۔۔۔ ۔
اور خود میرے جملے۔۔۔ ۔۔۔ بس ابھی ہٹی۔۔۔ بس تھوڑی دیر اور۔۔۔ ۔۔بس یہ تبصرہ کرلوں۔۔۔ ۔ارے بھئی ضروی کام کر رہی ہوں۔۔۔ تم لوگوں تو بس مجھے تنگ کرنا ہوتا ہے ۔۔۔ وغیرہ۔۔۔ وغیرہ
ایک نعرہ جو میرے گھر والے محفل کو دیکھتے ہی لگاتے ہیں وہ ہے۔۔۔ ۔۔۔ ۔داڈھے بوڈھے شروع ہوگئے
اور میں اپنے گھر والوں کو ایسے ہی محفل کے لیئے قائل کرتی ہوں جیسے انتخابی جماعتیں اپنی جماعتوں کے لیئے
مجھے فیس بک سے انتہائی چڑ ہے اس لیئے مجھے وہ نظر آئے تو محفل کے لیئے میرے دلائل اور بڑھ جاتے ہیں