گھر پر مچھلی خود ابالیے

گھر پر مچھلی خود ابالیے

اجزاء:

تقریباً دو سو ملی میٹر لمبائی کی ایک عدد مچھلی ( مشکا ہو تو وہی مزہ آئے گا جو ہم نے اپنے منہ میں محسوس کیا)

دو گرام ہلدی

دو گرام سرخ مرچ پسی ہوئی

نمک حسبِ ذائقہ

پسا ہوا گرم مصالحہ دوگرام

لہسن کی ایک بڑی پوتھی سے نکلے چار جوئے

ایک چھوٹی پیاز چھیل کر چار ٹکڑے کرلیں

ڈھائی سو ملی لیٹر پانی

ترکیب: میٹرو سپر مارکیٹ سے مچھلی خریدتے ہوئے مچھلی فروش سے کہیے کہ وہ مچھلی کے اسکیل نکال دے، پیٹ کی آلائش صاف کردے اور مچھلی پر پانچ پانچ سینٹی میٹر پر ٹک لگادے۔ مچھلی کا سر اس کے تن سے جدا کرنے کی سعی نہ کرے۔

گھر لاکر مچھلی کو دھوتے وقت پیٹ کے اندر کی جھلی بھی ناخن سے کھینچ کر ہٹا دیں اور خون کو اچھی طرح صاف کردیں۔

اب کسی بڑے منہ والے برتن میں مچھلی کو ڈال دیں اور نمک، مرچ ہلدی اور گرم مصالحہ مچھلی پر اندر اور باہر اچھی طرح لیپ کردیں۔

پانی ڈال کر برتن کو ڈھکنے سے ڈھانپ دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ تقریباً بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں تاکہ اُبلتا ہوا پانی اور بھاپ اچھی طرح مچھلی کو گلا دے۔ چار سے پانچ منٹ دم دیں اور کسی ایسی پلیٹ میں دستر خوان پر لائیں جس میں مچھلی کے علاوہ اس کا سوپ بھی آجائے۔

کھانے کے شروع میں مزے لے کر مچھلی کھائیے اور اس کا مزے دار سوپ پی لیجیے۔
 
ہم ابھی ابال تو نہیں رہے لیکن رات کے کھانے کے لیے برقی چولہے میں بیک کر رہے ہیں۔ بس 5 منٹ میں تیار ہوا چاہتی ہے۔
یوں تو بیک کی ہوئی اور باربی کیو کی ہوئی مچھلی بھی مزیدار ہوتی ہے لیکن ہمیں ابلی ہوئی زیادہ اچھی لگی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

پانچ منٹ بعد آپ نے یہ نہیں بتایا کہ مچھلی کیسی بنی تھی۔
ہم ابھی ابال تو نہیں رہے لیکن رات کے کھانے کے لیے برقی چولہے میں بیک کر رہے ہیں۔ بس 5 منٹ میں تیار ہوا چاہتی ہے۔
اتنی اچھی ہو گی کہ اس کے خمار میں سوگئے ہوں گے ۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لہسن کی ایک بڑی پوتھی سے نکلے چار جوئے
کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ دوسو ملی میٹر کی جگہ بالشت بھر لکھتے ۔دو گرام کی جگہ دو چٹکی اور ڈھائی سو ملیلیٹر کی جگہ پاؤ بھر لکھ لیتے۔
اب اس کو اصلاح سخن کی طرح اصلاح کچن میں منتقل کرنا آپ کا کام۔
 
سید عمران

محفلین
گھر پر مچھلی خود ابالیے

اجزاء:

تقریباً دو سو ملی میٹر لمبائی کی ایک عدد مچھلی ( مشکا ہو تو وہی مزہ آئے گا جو ہم نے اپنے منہ میں محسوس کیا)

دو گرام ہلدی

دو گرام سرخ مرچ پسی ہوئی

نمک حسبِ ذائقہ

پسا ہوا گرم مصالحہ دوگرام

لہسن کی ایک بڑی پوتھی سے نکلے چار جوئے

ایک چھوٹی پیاز چھیل کر چار ٹکڑے کرلیں

ڈھائی سو ملی لیٹر پانی

ترکیب: میٹرو سپر مارکیٹ سے مچھلی خریدتے ہوئے مچھلی فروش سے کہیے کہ وہ مچھلی کے اسکیل نکال دے، پیٹ کی آلائش صاف کردے اور مچھلی پر پانچ پانچ سینٹی میٹر پر ٹک لگادے۔ مچھلی کا سر اس کے تن سے جدا کرنے کی سعی نہ کرے۔

گھر لاکر مچھلی کو دھوتے وقت پیٹ کے اندر کی جھلی بھی ناخن سے کھینچ کر ہٹا دیں اور خون کو اچھی طرح صاف کردیں۔

اب کسی بڑے منہ والے برتن میں مچھلی کو ڈال دیں اور نمک، مرچ ہلدی اور گرم مصالحہ مچھلی پر اندر اور باہر اچھی طرح لیپ کردیں۔

پانی ڈال کر برتن کو ڈھکنے سے ڈھانپ دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ تقریباً بارہ سے پندرہ منٹ تک پکائیں تاکہ اُبلتا ہوا پانی اور بھاپ اچھی طرح مچھلی کو گلا دے۔ چار سے پانچ منٹ دم دیں اور کسی ایسی پلیٹ میں دستر خوان پر لائیں جس میں مچھلی کے علاوہ اس کا سوپ بھی آجائے۔

کھانے کے شروع میں مزے لے کر مچھلی کھائیے اور اس کا مزے دار سوپ پی لیجیے۔
اس پر مشہور زمانہ ہنڈہ ابالنے کی ترکیب یاد آگئی۔۔۔
اور شفیق الرحمٰن کی زنانہ خط و کتابت والی ترکیبیں بھی یاد خانہ میں ساتھ ہی تشریف لے آئیں!!!
 
کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ دوسو ملی میٹر کی جگہ بالشت بھر لکھتے ۔دو گرام کی جگہ دو چٹکی اور ڈھائی سو ملیلیٹر کی جگہ پاؤ بھر لکھ لیتے۔
اب اس کو اصلاح سخن کی طرح اصلاح کچن میں منتقل کرنا آپ کا کام۔

اب اگر ہم نے دوسو ملی میٹر کی جگہ بالشت بھر، دوگرام کی جگہ چٹکی بھر، پانچ پانچ سینٹی میٹر کی بجائے تین چار ٹک لکھ دیتے تو آپ کاہے کو شیف ذاکر اور زبیدہ آپا کے مزے دار پکوان چھوڑ کر ہماری بالشت بھر کی مچھلی پر نظرِ کرم فرماتے؟
 
نہیں سر! ہم آپ پر براہِ راست تبصرہ کرنے کی جرأت نہیں کرسکتے۔ ہاں کسی اور کے کندھے پر پھول رکھ کر مار دیں تو اور بات ہے۔
اچھا جی! ہمارے سر پر تو گملا آکر لگا اور آپ کہتے ہیں پھول مارا تھا۔ یہ بھی خوب رہی!

اس پر ہماری یہ نظم بھی سنیے

سورج نے جاتے جاتے
شامِ سیہ قبا کو
طشتِ افق سے لے کر
لالے کے پھول مارے
گملے سمیت سارے
 
Top