گھسے پٹے جملے

سارہ خان

محفلین
وہ جملے جو عام طور پر بہت بولے جاتے ہیں یا بہت سننے میں آتے ہیں ۔۔۔

میں بس پانچ منٹ میں آیا / آئی ۔
آجکل وقت ہی نہیں ملتا
بیٹھیے ابھی تو آئے ہیں / آئی ہیں ۔
ملک بہت نازک دور سے گذر رہا ہے ۔۔
زمانہ بہت خراب ہے ۔
نفسا نفسی کا دور ہے ۔۔
اتنے بڑے ہو گئے ہو لیکن عادتیں وہی بچوں والی موبائل سائیلنٹ تھا
انٹرنیٹ پر سرچ کر لینا یا گوگل کر لینا
تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے ۔۔
مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

پوچھنا تو ہمارا فرض ہے نا
امتحان سر پر ہیں اور میری کوئی تیاری نہیں ہے
ابھی تو آ کر بیٹھا/ بیٹھی ہوں۔
سب ٹھیک ہوجائیگا
میں تمیں اچھی طرح جانتا | جانتی ہوں, مجھے نہ بتاؤ
یہ میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے
آپکی طرف لائٹ ہے؟

دکاندار :
اتنے میں تو ہماری خرید بھی نہیں ہے
یقین کریں صرف آپ کو دے رہا ہوں اتنی کم قیمت پر

سیاستدان :
ہم نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے انشااللہ بہت جلد مجرم قانون کی شکنجے میں ہونگے
ہم مظلوموں کو ان کا حق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے
ہم اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

آئین کی پاسداری عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے
کشکول توڑ دیں گے
ملک اور قوم کی خدمت ہمارا مشن ہے.
جمہوریت کی بقا کے لئے ہم نے لازوال قربانیاں دیں.
ملک کے وسیع تر مفاد میں

نایاب

لائبریرین
اللہ ہم سب پاکستانی معاشرے کے افراد کو ہدایت کی توفیق سے نوازے آمین
سیاست دانوں کے بیان سن کر تو ہنسی چھوٹ جاتی ہے ۔۔۔ سچ میں
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لاجواب ۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا ہی ہوتا ہے اکثر
 
سارہ خان

محفلین
اللہ ہم سب پاکستانی معاشرے کے افراد کو ہدایت کی توفیق سے نوازے آمین
سیاست دانوں کے بیان سن کر تو ہنسی چھوٹ جاتی ہے ۔۔۔ سچ میں
بہت دعائیں
ہمارے ملک میں سیاستدان کچھ اور کریں نا کریں ۔۔تفریح کا ساماں ضرور ہیں ۔۔ :p
 
ساقی۔

محفلین
ہور سناو ؟(یعنی جب کفتگو کرنے کے لیے کچھ نہ بچے تو پنجابی لوگ بار بار پھر یہی کہتے ہیں )۔۔ ہور سناو ؟، ہور فیر ؟۔ ہور فیر سب ٹھیک اے نا؟
 
سارہ خان

محفلین
ہور سناو ؟(یعنی جب کفتگو کرنے کے لیے کچھ نہ بچے تو پنجابی لوگ بار بار پھر یہی کہتے ہیں )۔۔ ہور سناو ؟، ہور فیر ؟۔ ہور فیر سب ٹھیک اے نا؟
میرا خیال ہے ہر زبان میں ہی یہ کہا جاتا ہے ۔۔ بات آگے بڑھانے کے لیئے ۔۔۔
 
اور بھی ہیں
ہم وطن کے ہر انچ کی حفاظت کریں گے
ہم وطن کے بیٹے ہیں
ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم
وغیرہ

ویسے ایک بات سمجھ نہیں اتی۔ اکثر لڑکیاں کہتی ہیں کہ تیار ہورہے ہیں یا تیار ہیں ۔ اس کا درست مطلب کیا ہے
 
ناصر رانا

اس کا درست مطلب میک اپ کی وہ 200 سے 300 گرام تہہ ہے جو خواتین تھوپتی ہیں اپنے چہروں پر۔
 
وہ جملے جو عام طور پر بہت بولے جاتے ہیں یا بہت سننے میں آتے ہیں ۔۔۔

میں بس پانچ منٹ میں آیا / آئی ۔
آجکل وقت ہی نہیں ملتا
بیٹھیے ابھی تو آئے ہیں / آئی ہیں ۔
ملک بہت نازک دور سے گذر رہا ہے ۔۔
زمانہ بہت خراب ہے ۔
نفسا نفسی کا دور ہے ۔۔
اتنے بڑے ہو گئے ہو لیکن عادتیں وہی بچوں والی موبائل سائیلنٹ تھا
انٹرنیٹ پر سرچ کر لینا یا گوگل کر لینا
تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے ۔۔
مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

پوچھنا تو ہمارا فرض ہے نا
امتحان سر پر ہیں اور میری کوئی تیاری نہیں ہے
ابھی تو آ کر بیٹھا/ بیٹھی ہوں۔
سب ٹھیک ہوجائیگا
میں تمیں اچھی طرح جانتا | جانتی ہوں, مجھے نہ بتاؤ
یہ میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے
آپکی طرف لائٹ ہے؟

دکاندار :
اتنے میں تو ہماری خرید بھی نہیں ہے
یقین کریں صرف آپ کو دے رہا ہوں اتنی کم قیمت پر

سیاستدان :
ہم نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے انشااللہ بہت جلد مجرم قانون کی شکنجے میں ہونگے
ہم مظلوموں کو ان کا حق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے
ہم اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

آئین کی پاسداری عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے
کشکول توڑ دیں گے
ملک اور قوم کی خدمت ہمارا مشن ہے.
جمہوریت کی بقا کے لئے ہم نے لازوال قربانیاں دیں.
ملک کے وسیع تر مفاد میں

بہت مزے کا مضمون لکھا ہے۔ مزے دار مزے دار
 
ناصر رانا

محفلین
Top