ہجائی ترتیب کے مطابق بیت بازی (صرف مرزا اسد اللہ خان غالب کے اشعار)

مہ جبین

محفلین
عمر بھر دیکھا کیا مرنے کی راہ
مر گئے پر دیکھئے دکھلائیں کیا

یہ شعر@محمدعلم اللہ اصلاحی کی طرف سے ہے
:)
 
غالب کے اشعار تو مجھے یاد ہیں نہیں دیوان ڈھونڈ رہا تھا کہ اسی سے کچھ چوری کی جائے لیکن وہ بھی کوئی لے گیا یاد بھی نہیں آ رہا پتہ نہیں لوگ بغیر پوچھے لے جاتے ہیں واپس کرتے ہوئے شرم آتی ہے کم بختوں کو موڈ خراب ہو گیا ۔
پریشان کیوں ہوتے ہو، یہ لو دیوانِ غالب۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
گر نہ ‘اندوہِ شبِ فرقت ‘بیاں ہو جائے گا
بے تکلف، داغِ مہ مُہرِ دہاں ہوجائے گا
 
Top