ہماری تک بندیاں

فلک شیر

محفلین
تو آج کل سعود بھیا کا تعاقب ہو رہا ہے بھیا :)
جی بیٹا!...........اُن کی غزل پڑھی اور پھر جادوئی دھاگہ دیکھا، تو دیکھتا ہی چلا گیا.........میں تو سوچ رہا تھا، کہ انہیں مشورہ دوں کہ چھوڑیں یہ کمپیوٹر کا کھکھیڑاور کھلی موری کا پاجامہ کُرتے سمیت چڑھائیًں....... نیچے سلیم شاہی جوتا.......اوپر کا بٹن نیچے اور نیچے والا کھلا......زلف ہائے دراز.....پان ..........اور یوں اصل شاعرانہ رنگ میں آئیں گے ہمارے بھیا........ایسی خوب صورت اردو لکھنے والے آدمی کو کمپیوٹر کے پروگرام بناتے دیکھ کر مجھے تو بہت اُلجھن ہو رئی ہے بھئی............. :):) :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین

اففف بھیااا
ویسے آپ نے بے پر کی والا دھاگہ دیکھا ابھی؟
سعود بھیا تو بہت لائق ہیں پروگرامنگ کے ساتھ ساتھ ان چیزوں کو لے کر چلنا بھیا ہی کا کام ہے۔ :)
 
فلک شیر

محفلین
اففف بھیااا
ویسے آپ نے بے پر کی والا دھاگہ دیکھا ابھی؟
سعود بھیا تو بہت لائق ہیں پروگرامنگ کے ساتھ ساتھ ان چیزوں کو لے کر چلنا بھیا ہی کا کام ہے۔ :)
دیکھا تو تھا......
کل تلاش کرتا رہا .....ملا نہیں......
ماشاءاللہ......واقعی اللہ رب العزت نے بہت ذرخیز ذہن اور انتہائی پیاری طبیعت سے نوازا ہے سعود بھائی کو.......اللہ پاک اُنہیں برکت دیں
:):) :)
 
عینی شاہ

محفلین
بھیا کی مسکان پری

گڑیا رانی بٹیا رانی
اور بھیا کی جان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی دانا تھوڑی پگلی
تھوڑی سی نادان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی شوخ اور تھوڑی چنچل
تھوڑی نا فرمان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی خوشیاں تھوڑی مستی
رکھیں ہر سامان پری
بھیا کی مسکان پری

جو بھی ان کی بات نہ مانے
کھائیں ان کے کان پری
بھیا کی مسکان پری

کھٹی میٹھی املی کھائیں
کھائیں میٹھا پان پری
بھیا کی مسکان پری

جب بھی پھول سے بچے روئیں
دیں ان کو گلدان پری
بھیا کی مسکان پری

میٹھے میٹھے گال ہیں ان کے
ٹافی کی دوکان پری
بھیا کی مسکان پری

جلدی سوئیں وقت پہ جاگیں
رکھیں سب کا دھیان پری
بھیا کی مسکان پری

ساری پریاں ان کی بہنیں
سب پریوں کی شان پری
بھیا کی مسکان پری

سعود عالم ابن سعید
اووووووووووووووووووو مائی گاڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ تو پورے پوئیٹ ہیں سعود بھائی ۔۔۔یہ تو بہت سوئیٹ اینڈ کیوٹ لکھا ہے آپ نے :thumbsup:
 
اووووووووووووووووووو مائی گاڈ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔آپ تو پورے پوئیٹ ہیں سعود بھائی ۔۔۔ یہ تو بہت سوئیٹ اینڈ کیوٹ لکھا ہے آپ نے :thumbsup:
پورے پوئٹ نہیں بلکہ آدھے ادھورے تک بند! :) :) :)
شونا پری کو پسند آیا، ہماری عید ہو گئی۔ :) :) :)
 
صبا سبک خرام ہے، کہ شب شبینہ کام ہے
رگوں میں راگ و رنگ کا رواں یہ دورِ جام ہے

خلش خلش ہے چار سو، جنوں جنوں گلی گلی
نویدِ نیشِ دائمی، کہ عشقِ نا تمام ہے

گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے
کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے

یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی
کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے

اصول فاصلے جنے، مفاہمت وصال ہے
حصول قاتلِ طلب، ادائے بے مرام ہے

لبوں سے گویا چھو لیا، شرار سا اڑا دیا
وہ عارضِ شفق نما، نگاہِ رنگِ شام ہے

--
ابنِ سعید

:musical-note: آڈیو ریکارڈنگ! :) :) :)
 
صبا سبک خرام ہے، کہ شب شبینہ کام ہے
رگوں میں راگ و رنگ کا رواں یہ دورِ جام ہے

خلش خلش ہے چار سو، جنوں جنوں گلی گلی
نویدِ نیشِ دائمی، کہ عشقِ نا تمام ہے

گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے
کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے

یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی
کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے

اصول فاصلے جنے، مفاہمت وصال ہے
حصول قاتل طلب، ادائے بے مرام ہے

لبوں سے گویا چھو لیا، شرار سا اڑا دیا
وہ عارضِ شفق نما، نگاہِ رنگِ شام ہے

--
ابنِ سعید
بہت خوبصورت کلام۔ بہت بہت داد قبول فرمائیے جناب
 
رقیہ بصری

محفلین
بہت خوبصورت غزل ہے ۔ اور اس شعر کا تو کوئی جواب ہی نہیں ہے

لبوں سے گویا چھو لیا، شرار سا اڑا دیا
وہ عارضِ شفق نما، نگاہِ رنگِ شام ہے
 
جیہ

لائبریرین
زبردست

یہ شعر تو میری دل کی ترجمانی ہے

گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے
کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے
 
بہت خوبصورت کلام۔ بہت بہت داد قبول فرمائیے جناب
آپ محبت لٹانے میں کب کسر چھوڑتے ہیں! :) :) :)
بہت خوبصورت غزل ہے ۔ اور اس شعر کا تو کوئی جواب ہی نہیں ہے

لبوں سے گویا چھو لیا، شرار سا اڑا دیا
وہ عارضِ شفق نما، نگاہِ رنگِ شام ہے
رقیہ بٹیا، اللہ آپ کو اس حوصلہ افزائی کا اجر عطا فرمائیں۔۔۔ آمین! :) :) :)
زبردست

یہ شعر تو میری دل کی ترجمانی ہے

گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے
کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے
کائیناتی سچ ہے بٹیا، نہ ہم مبرا نہ آپ! :) :) :)
 
جیہ

لائبریرین
زبردست ۔۔۔ اتنی سوریلی آواز ہے کہ جب میں سن رہی تھی۔ تو کچن کے دروازے پر بہت سے بلبلیں جمع ہوگئیں :)

بقول غالب

بلبلیں سُن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں
 
زبردست ۔۔۔ اتنی سوریلی آواز ہے کہ جب میں سن رہی تھی۔ تو کچن کے دروازے پر بہت سے بلبلیں جمع ہوگئیں :)

بقول غالب

بلبلیں سُن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں
سالن کا مسالہ بھونتے ہوئے کڑاہی میں ایک آدھ مصرعے پڑ جاتے تو شاید چند بلبلیں بے خودی میں شہید ہونے کو آ جاتیں اور گبین سرکار کی عید ہو جاتی! :) :) :)
 
Top