ہماری تک بندیاں

گل بانو

محفلین
صبا سبک خرام ہے، کہ شب شبینہ کام ہے
رگوں میں راگ و رنگ کا رواں یہ دورِ جام ہے

خلش خلش ہے چار سو، جنوں جنوں گلی گلی
نویدِ نیشِ دائمی، کہ عشقِ نا تمام ہے

گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے
کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے

یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی
کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے

اصول فاصلے جنے، مفاہمت وصال ہے
حصول قاتلِ طلب، ادائے بے مرام ہے

لبوں سے گویا چھو لیا، شرار سا اڑا دیا
وہ عارضِ شفق نما، نگاہِ رنگِ شام ہے

--
ابنِ سعید

:musical-note: آڈیو ریکارڈنگ! :) :) :)
ارے واہ بھئی کیا بات ہے اتنی اچھی شاعری اور کتنا اچھا پڑھا :) ماشاءاللہ
 
اللہ اللہ ---شکیل بھائی نے تو مجھے بتایا تھا لیکن کوئی کلام پہلی مرتبہ دیکھا اور گھنٹوں پڑھتا رہا ۔۔۔
اتنے دنوں سے کیوں چھپایا ہوا تھا آپ نے بھائی جان ----
میری نظر بھی کیوں نہ پڑی ادھر سے ادھر جانے کیا کیا ڈھونڈتا پھرتا ہوں یہاں نظر ہی نہ گئی
بہت خوب ----اور کا انتظار ہے۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
 
گل بانو

محفلین
زبردست، لاجواب اور باکمال ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ تمہاری تک بندیاں دیکھ کر تو دل چاہ رہا ہے کہ ہر تک بندی کے عوض اشرفیوں کی ایک تھیلی بطور انعام پیش کی جائے :clap:
اگر شاعری باقاعدہ شروع کی تو پھر زرو جواہر کی تھیلیاں تیار رکھنا ہونگی ناں۔۔۔ ۔۔:)
بھئی اگر ایسی نظم لکھنے پر اشرفیاں بٹ رہی ہیں تو ہم بھی لکھے دیتے ہیں
ایک دونی دونی ، دو دونی چار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اماں نے کھلائی روٹی
رکھ کے اُس پہ اچار
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،ؔ،
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
باقی کے شعر کل لکھیں گے :)
 
گل بانو

محفلین
بھیا کی مسکان پری

گڑیا رانی بٹیا رانی
اور بھیا کی جان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی دانا تھوڑی پگلی
تھوڑی سی نادان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی شوخ اور تھوڑی چنچل
تھوڑی نا فرمان پری
بھیا کی مسکان پری

تھوڑی خوشیاں تھوڑی مستی
رکھیں ہر سامان پری
بھیا کی مسکان پری

جو بھی ان کی بات نہ مانے
کھائیں ان کے کان پری
بھیا کی مسکان پری

کھٹی میٹھی املی کھائیں
کھائیں میٹھا پان پری
بھیا کی مسکان پری

جب بھی پھول سے بچے روئیں
دیں ان کو گلدان پری
بھیا کی مسکان پری

میٹھے میٹھے گال ہیں ان کے
ٹافی کی دوکان پری
بھیا کی مسکان پری

جلدی سوئیں وقت پہ جاگیں
رکھیں سب کا دھیان پری
بھیا کی مسکان پری

ساری پریاں ان کی بہنیں
سب پریوں کی شان پری
بھیا کی مسکان پری

سعود عالم ابن سعید
بہت خوب بھئی آپ کے اندر بچوں کے ادب پر کام کرنے کے سارے جراثیم موجود ہیں ، امید ہے مستقبل میں اس پر سوچیں گے :) شاباش ! خوش رہیئے سلامت رہیئے :)
 
اللہ اللہ ---شکیل بھائی نے تو مجھے بتایا تھا لیکن کوئی کلام پہلی مرتبہ دیکھا اور گھنٹوں پڑھتا رہا ۔۔۔
اتنے دنوں سے کیوں چھپایا ہوا تھا آپ نے بھائی جان ----
میری نظر بھی کیوں نہ پڑی ادھر سے ادھر جانے کیا کیا ڈھونڈتا پھرتا ہوں یہاں نظر ہی نہ گئی
بہت خوب ----اور کا انتظار ہے۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
ہمارا خیال ہے کہ اس سے قبل بھی آپ محفل کا ترانہ تو دیکھ ہی چکے ہیں۔ :) :) :)
ہم نے تو کبھی نہ چھپایا پیارے۔ :) :) :)
بارک اللہ ڈئیر! :) :) :)
 
صبا سبک خرام ہے، کہ شب شبینہ کام ہے
رگوں میں راگ و رنگ کا رواں یہ دورِ جام ہے

خلش خلش ہے چار سو، جنوں جنوں گلی گلی
نویدِ نیشِ دائمی، کہ عشقِ نا تمام ہے

گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے
کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے

یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی
کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے

اصول فاصلے جنے، مفاہمت وصال ہے
حصول قاتلِ طلب، ادائے بے مرام ہے

لبوں سے گویا چھو لیا، شرار سا اڑا دیا
وہ عارضِ شفق نما، نگاہِ رنگِ شام ہے

--
ابنِ سعید

:musical-note: آڈیو ریکارڈنگ! :) :) :)
واہ واہ ۔۔سبحان اللہ !
بہت خوب کلام ہے ماشاءاللہ ۔۔!
اور کلام بزبان شاعر سُن کر تو اور بھی لطف آیا ۔
جیتے رہیں :)
 
ویسے اتنی کمال کی غزل تُک بندیوں میں کر کیا رہی ہے ؟؟؟:)
حد ہی کر دی ہے آپ نے ویسے انکساری کی:)
ہمیں یاد ہے بہت شروع میں جب ہم نے محفل گردی کرنا شروع کی تو اس لڑی میں بھی آنا ہوا اور ایک یا دو صفحات پڑھ کر ہم نے پسندیدگی کی مہر بھی ثبت کی تھی ۔پھر شاید یہ لڑی اوجھل ہوگئی یا ہمیں ہی خیال نہ رہا ۔بہرحال آپ کی شاعری تک رسائی ہو چُکی ہے اب گاہے گاہے پڑھی بھی جاتی رہے گی :)
 
واہ واہ ۔۔سبحان اللہ !
بہت خوب کلام ہے ماشاءاللہ ۔۔!
اور کلام بزبان شاعر سُن کر تو اور بھی لطف آیا ۔
جیتے رہیں :)
اففف!!! آج تو اس لڑی میں چراغاں ہونا چاہیے۔ اتنے خوبصورت ذوق والی اپیا رانی نے رونق بخشی ہے۔ :) :) :)
ایسے داد و ستائش کے تو خیر ہم متحمل بھی نہیں ہو سکتے لیکن ہماری اپیا جانی کی یہاں آمد ہی ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ :) :) :)
 
ویسے اتنی کمال کی غزل تُک بندیوں میں کر کیا رہی ہے ؟؟؟:)
حد ہی کر دی ہے آپ نے ویسے انکساری کی:)
ہمیں یاد ہے بہت شروع میں جب ہم نے محفل گردی کرنا شروع کی تو اس لڑی میں بھی آنا ہوا اور ایک یا دو صفحات پڑھ کر ہم نے پسندیدگی کی مہر بھی ثبت کی تھی ۔پھر شاید یہ لڑی اوجھل ہوگئی یا ہمیں ہی خیال نہ رہا ۔بہرحال آپ کی شاعری تک رسائی ہو چُکی ہے اب گاہے گاہے پڑھی بھی جاتی رہے گی :)
ابھی آج ہی تازہ تازہ دھمکی ملی ہے ہمیں کہ خبردار جو ہم کبھی شاعر ہوئے، ہم تک بند ہیں اور ہمیں تک بند ہی رہنا ہے۔ اور یہ دھمکی بھی ایسی اتھارٹی سے ملی ہے کہ ہم میں رو گردانی کی مجال نہیں۔ :) :) :)
اپیا رانی، آپ اس لڑی کو گاہے گاہے تو تب پڑھیں گی جب ہم گاہے گاہے کوئی تک بندی کر سکیں گے، جس کے امکانات قریب از صفر ہیں۔ :) :) :)
 
اففف!!! آج تو اس لڑی میں چراغاں ہونا چاہیے۔ اتنے خوبصورت ذوق والی اپیا رانی نے رونق بخشی ہے۔ :) :) :)
ایسے داد و ستائش کے تو خیر ہم متحمل بھی نہیں ہو سکتے لیکن ہماری اپیا جانی کی یہاں آمد ہی ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ :) :) :)
ارے تو کیجئے نا چراغاں کس نے منع کیا ہے آپ کو ۔۔۔:heehee:جہاں تک بات داد و تحسین کی ہےآپ واقعی اس کے مستحق ہیں:)
ابھی آج ہی تازہ تازہ دھمکی ملی ہے ہمیں کہ خبردار جو ہم کبھی شاعر ہوئے، ہم تک بند ہیں اور ہمیں تک بند ہی رہنا ہے۔ اور یہ دھمکی بھی ایسی اتھارٹی سے ملی ہے کہ ہم میں رو گردانی کی مجال نہیں۔ :) :) :)
اپیا رانی، آپ اس لڑی کو گاہے گاہے تو تب پڑھیں گی جب ہم گاہے گاہے کوئی تک بندی کر سکیں گے، جس کے امکانات قریب از صفر ہیں۔ :) :) :)
اور یہ دھمکی کی بھی خوب رہی ۔۔ذرا ہمیں اس اتھارٹی کا نام تو بتایئے گا جس نے آپ کو شاعر کہلوانے سے منع فرمایا ہے ہم ابھی خبر لیے لیتے ہیں اس اتھارٹی کی ۔۔۔:)
ارے آپ کیسے نہیں لکھیں گے جب ہم پڑھیں گے تو آپ کو لکھنا لازم ہے کہ نہیں ؟؟ :)
اگر فرمائشی بےپرکیاں لکھی اور لکھوائی جا سکتی ہیں تو تُک بندی ہمارا مطلب ہے شاعری کیوں نہیں ۔۔۔!!! :battingeyelashes:
اور اپنی اچھی خاصی شاعری کو تُک بندی مت کہیں بار بار ورنہ ۔۔۔۔۔۔!!! :)
 
ارے تو کیجئے نا چراغاں کس نے منع کیا ہے آپ کو ۔۔۔ :heehee:جہاں تک بات داد و تحسین کی ہےآپ واقعی اس کے مستحق ہیں:)
اپیا جانی، یوں چھیڑنے کی نہیں ہوتی، اچھا۔۔۔ :) :) :)
اور یہ دھمکی کی بھی خوب رہی ۔۔ذرا ہمیں اس اتھارٹی کا نام تو بتایئے گا جس نے آپ کو شاعر کہلوانے سے منع فرمایا ہے ہم ابھی خبر لیے لیتے ہیں اس اتھارٹی کی ۔۔۔ :)
کوئی فائدہ نہیں ہوگا نام بتانے کا کیوں کہ وہ ایک ننھی پری ہیں اور ان کی فرمائش کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا ان پر زور نہیں چلے گا لیکن اس ممانعت کا سبب جان کر آپ کو بھی ان پر ایسا دلار آئے گا کہ آپ خبر لینا تو دور ان کو گلے سے لگا کر چپکے سے چاکلیٹ اور املی وغیرہ کی رشوت پیش کریں گی۔ :) :) :)
ارے آپ کیسے نہیں لکھیں گے جب ہم پڑھیں گے تو آپ کو لکھنا لازم ہے کہ نہیں ؟؟ :)
یا الٰہی المدد!!! لیکن اپیا رانی یہ بھی تو سوچیے کہ اگر دباؤ ڈالا گیا تو ہم خانہ پری کے لیے چوریاں شروع کر دیں۔ "سائیکل کو رکھ دیا تھا دھوپ میں دھلنے کے بعد --- فکر لاحق ہو گئی ہے ٹیوب کے پھٹنے کے بعد" جیسی نظموں کا مقطع بدل کر لال پیلے ہرے نیلے رنگوں میں پیش کرنے لگیں گے۔ :) :) :)
اگر فرمائشی بےپرکیاں لکھی اور لکھوائی جا سکتی ہیں تو تُک بندی ہمارا مطلب ہے شاعری کیوں نہیں ۔۔۔ !!! :battingeyelashes:
اپیا رانی، ذرا ہمارے کانوں میں چپکے سے ایک بات بتائیں۔۔۔ کچھ ایسا بھی ہے جس کا آپ کو علم نہ ہو؟ یعنی کہ حد ہوتی ہے۔۔۔ بھئی خوب۔۔۔ یعنی کہ یہ بھی معلوم ہے کہ بعض بے پر کیاں فرمائشی ہیں! :) :) :)
اور اپنی اچھی خاصی شاعری کو تُک بندی مت کہیں بار بار ورنہ ۔۔۔ ۔۔۔ !!! :)
خالی جگہ کو پر مت کیجیے گا اپیا جانی۔۔۔ ہم ویسے بھی خاصے ڈر گئے ہیں۔۔۔ :) :) :)
 
Top