مبارکباد ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز گل بٹیا کو منصب تیس ہزار بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے بھئی یہ اتنی تیز رفتاری سے کون ہے جو سرپٹ دوڑا جا رہا ہے؟ :) :) :)

تفنن بر طرف ، تیس ہزاری منصب پر بھرپور مبارکباد قبول کیجے۔

ماشاءاللہ! اللہ تعالیٰ ایسے ہی آپ کو شاد آباد رکھے
آمین
خیر مبارک محمد احمد بھیا۔
ہماری سبز بھوتنی دوڑا رہی ہے آج کل ہمیں۔

دعاؤں کے لیے آمین۔ اللہ پاک قبول فرمائیں آمین
 

سیما علی

لائبریرین
یہ دعاؤں کا کرشمہ نہیں ہے ۔ بلکہ باتوں کا کرشمہ ہے ۔ :heehee:
دوسری سطر میں بھی آپ غلطی کرگئیں ۔ محفل پر روز آنا مصروفیات کی وجہ سے نہیں بلکہ کُلی فراغات کی مرہونِ منت ہے ۔ :D
پر ظفرئ
فراغت
تو بڑے لوگوں کو میسر ہے پر
مٹر گشت کرکے نو دو گیارہ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ دعاؤں کا کرشمہ نہیں ہے ۔ بلکہ باتوں کا کرشمہ ہے ۔ :heehee:
دوسری سطر میں بھی آپ غلطی کرگئیں ۔ محفل پر روز آنا مصروفیات کی وجہ سے نہیں بلکہ کُلی فراغات کی مرہونِ منت ہے ۔ :D
ہم نے تو اپنا کلیہ پیش کیا تھا محفل پہ آنے کا۔ جتنا زیادہ دل لگا کر ہم کام کر رہے ہوتے ہیں ٹک کر، اتنا ہی زیادہ محفل پہ موجود ہوتے ہیں۔ سوچا کہ شاید سبھی سیانے ایسا کرتے ہوں گے۔ 😂
مانیں نہ مانیں لیکن گھوم پھر کر بات دعاؤں کے کرشمہ پر ہی آتی ہے
اللہ کرے زور بیاں اور زیادہ
کی بجائے
اللہ کرے زور زباں اور زیادہ
ہم غلطیاں نہ کریں گے تو آپ سیکھیں گے کیسے؟
رواج بھی تو بدل گیا ہے۔ پہلے ہوتا تھا کہ انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ اب یہ ہے کہ انسان دوسروں کی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماشاءاللہ ۔۔۔ یہاں بھی آپ نے کھانے کی گنجائش نکال ہی لی ۔
ویسے یہاں بھی کہنے کی گنجائش تھی تو نہیں۔
ہم تو بس اس بات پر عمل کرتے ہیں
زندگی کے ہر پل سے خوشیاں کشید کرو۔ اور ہماری خوشی کھانے سے ہے۔ مگر ایک بات واضح کر دیں کہ کھانا کھانے سے نہیں کھانا پکانے سے ہے۔
سمجھے تو ٹھیک۔ نہیں سمجھے تو بالکل ٹھیک۔ 🙄
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top