محمد فہد

محفلین
جب ہم کسی کو دفنانے جاتے ہیں تو اس وقت ہمیں بھی موت یاد آجاتی ہے اور ہم بھی ڈر جاتے ہیں یہ سوچ کر کے ہم نے بھی مرنا ہے لیکن جیسے ہی قبرستان سے باہر نکللتے ہیں اور تو سوچتے ہیں مرنا بس اسی کو تھا جسے ہم دفناآئے پھر وہی دنیا کی رنگیناں اور اپنے نفس اور گناہوں میں مگن ہوجاتے ہیں۔
 
ام اویس

محفلین
دل جذبات کا سرکش گھوڑا ہے ۔ عقل جس کی لگام ہے ۔ لگام ڈھیلی ہوجائے تو گھوڑا نامعلوم منزلوں کی طرف سرپٹ بھاگ کھڑا ہوتا ہے ۔ لگام کسی رہے تو وہیں جامد کھڑا پتھر بن جاتا ہے ۔
 
نسیم زہرہ

محفلین
سب انسان مردہ ہیں
زندہ وہ ہیں جو علم والے ہیں

سب علم والے سوئے ہوئے ہیں
بیدار وہ ہیں جو عمل والے ہیں

سب عمل والے گھاٹے میں ہیں
فائدے میں وہ ہیں جو اخلاص والے ہیں

سب اخلاص والے خطرے میں ہیں
کامیاب صرف وہ ہیں جو تکبر سے پاک ہیں

امام غزالی (رح)
 
ام اویس

محفلین
تقوٰی اور طہارت ایسی چیزیں ہیں جس سے بندے پر علم کُھلتاہے ۔ نافرمانی و تکبر سے دل کی نورانیت جاتی رہتی ہے ۔ علم بغیر نورِ فہم کے حاصل نہیں ہوتا اور نورِ فہم بغیر تقوٰی حاصل ہونا محال ہے ۔ تحصیل علم کے ساتھ ساتھ تقوٰی اور پرہیز گاری اختیار کرنا اشد ضروری ہے ۔ درحقیقت علم حاصل کرنے کا اصلی مقصد تقوٰی اور خشیت الٰہی کا حصول ہے
 
نسیم زہرہ

محفلین
قانونِ فطرت ہےکہ جس چیز کا زیادہ تذکرہ ہو اسکا خیال ہمارے لاشعور میں رچ بس جاتا ہے
اب یہ اپنی اپنی سوچ پرمنحصر ہے کہ یہ رچا بسا خیال منفی ہے یا مثبت
منفی ہو تو نفرت، مثبت ہو تو محبت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے
لہذا بہتر ہےکہ ہم ہمیشہ اپنی سوچ کو مثبت رکھ کر اچھی چیزوں کا اچھے الفاظ میں تذکرہ کریں

ڈاکٹرنسیم زہرہ
 
مارگریٹ ایٹ وڈ کہتی ہیں؛

Ms Atwood says that it reflects a sense of hopefulness on her part. History, she thinks, proves that “you can keep some of the people down some of the time, and most of the people down most of the time, but you can’t keep all of the people down all of the time.”
تاریخ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ آپ کچھ لوگوں کو کچھ وقت تک دبا سکتے ہیں، بہت سے لوگوں کو اچھے خاصے وقت کے ہے دبا سکتے ہیں لیکن آپ تمام لوگوں کو ہر وقت دباؤ کا شکار نہیں بنا سکتے۔ یہ نکتہ خود میرے لیے خاصہ امید افزا ہے۔"
 
بے شک بہترین بات ہے لیکن عمومآ مشاہدے میں آیا ہے کہ یورپ والے جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں
27 ستمبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا
 
Top